Mask K Sath MakeUp Kaise Kareen - Article No. 2521

Mask K Sath MakeUp Kaise Kareen

ماسک کے ساتھ میک اپ کیسے کریں؟جانیں چند ٹپس - تحریر نمبر 2521

چہرے پر کاسمیٹک لگا تو لیتی ہیں مگر وہ تمام ہی ماسک لگانے کی وجہ سے بہہ جاتا ہے

پیر 1 فروری 2021

آمنہ ماہم
آج کل شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے لئے تمام ہی شادی ہالز انتظامیہ کی جانب سے کھول دیئے گئے ہیں مگر صورتحال یہ ہے کہ اب تمام تر ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی آپ کو ہالز میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ایسے میں سب ہی خوش ہیں کہ تقریبات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر رواں دواں ہو گیا ہے مگر اگر کوئی اس سے تھوڑا سا پریشان ہے تو وہ ہماری خواتین ہیں،کیونکہ شادی میں جانا ہے تو جناب تیار تو ہونا ہے،میک اپ تو لازمی کرنا ہے سجنا سنورنا بھی ضروری ہے اور جب ماسک ہو لازمی شرط تو تیار ہونا قدرے مشکل ہو جاتا ہے۔

چہرے پر کاسمیٹک لگا تو لیتی ہیں مگر وہ تمام ہی ماسک لگانے کی وجہ سے بہہ جاتا ہے اور چہرے پر کہیں فیس پاؤڈر لگا ہوا ہوتا ہے اور کچھ کچھ جگہوں جیسے ناک کے اطراف،آنکھوں کے نیچے،گالوں پر سے ہٹ جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ماسک لگانے کے بعد سب سے زیادہ جو مشکل پیش آتی ہے وہ یہ کہ ہونٹوں پر اتنی محنت سے آپ لپ اسٹک تو لگا لیتی ہیں مگر کیا فائدہ؟وہ سب تو ماسک پر لگ جاتی ہے اور یوں تھوڑی پر بھی لگ جاتی ہے۔

۔۔تھوڑی دیر کے لئے ماسک اتار دو تو خود کو دیکھ کر ڈر ہی لگ جاتا ہے کہ ہمارا چہرہ سترنگی بنا ہوا ہے۔
مگر آپ پریشان نہ ہوں،جتنی بھی تقریبات اور شادیوں میں آپ شرکت کرنا چاہتی ہیں آپ بلکل کریں وہ بھی ماسک کے ساتھ،کیونکہ ہم بتانے جا رہے ہیں آپ کو کہ کس طرح آپ میک اپ کریں کہ ماسک بھی خراب نہ ہو اور آپ کا میک اپ بھی لگے بلکل پرفیکٹ۔
ٹپس
ہلکا میک اپ کریں تاکہ ماسک پر سارا کاسمیٹک نہ لگے۔

لپ اسٹک لگا کر اس پر ہلکا سا ٹیلکم پاؤڈر لگا لیں تاکہ وہ خشک ہو جائے اور ماسک پر نہ لگے۔
فیس پاؤڈر زیادہ لگائیں اور ماسک پہننے سے قبل ایک مرتبہ ٹشو پیپر کو چہرے پر ہلکے سے چسپاں کرکے اضافی آئلنگ اور اضافی پاؤڈر نکال لیں۔
میک اپ فکسر ایسا استعمال کریں جو لیکوئیڈ زیادہ بہنے والا نہ ہو بلکہ ہلکا سا سپرے والا ہو تاکہ میک اپ فکس بھی رہے اور اچھا بھی لگے۔

آئی شیڈز گہرے رنگ کے نہ لگائیں ورنہ آنکھیں بہت نمایاں ہو جاتی ہیں اور چہرے پر لک نہیں آپاتا۔
فاؤنڈیشن اچھے پراڈکٹ کا استعما ل کریں لیکن اس کو گیلا کرکے نہ لگائیں بلکہ ایک ڈراپ سے بھی کم لگائیں۔
پیٹرولیم جیلی کو ہونٹوں پر لگا لیں اور پھر آئی شیڈز کو ہلکا سا لگائیں اور بلینڈ کر لیں یہ ایک اچھا لپ کلر دے گا۔
جس رنگ کے کپڑے پہنیں اسی رنگ کا ماسک بھی لگا لیں تاکہ آپ جب تیار ہو کر ہال میں قدم رکھیں تو سب کچھ پرفیکٹ میچنگ لگے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mask K Sath MakeUp Kaise Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.