Mausam Garma Mein Makeup Ke Andaaz - Article No. 2899

Mausam Garma Mein Makeup Ke Andaaz

موسم گرما میں میک اپ کے انداز - تحریر نمبر 2899

گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنا لئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کر سکیں گی

جمعرات 9 جون 2022

راحیلہ مغل
خواتین کے سجنے سنورے میں میک اپ اہم کردار ادا کرتا ہے۔لیکن ہر موسم میں میک اپ کرنے کی اپنی تکنیک ہوتی ہیں۔اسی لئے میک اپ کرتے ہوئے موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔
میک اپ زیادہ دیر تروتازہ رہے اور اسے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے،تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھا اور کامیاب میک اپ ہے۔بے ڈھنگے انداز میں کیا گیا میک اپ حسن کو روند ڈالتا ہے،مگر مہارت اور دانش مندی سے کاسمیٹک کا استعمال،بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والا میک اپ آپ کو ہر موقع،تہوار یا تقریب میں پُراعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پُرسکون بھی رکھے گا اور چہرے کی من چاہی خوبصورتی اُجاگر کرے گا۔

گرمی میں میک اپ کے حوالے سے جو چیزیں آپ کو درکار ہوتی ہیں وہ صرف کچھ آسان ٹپس ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ سادہ آسان تجاویز آپ کی اسکن کو بہت خوبصورت لُک دے دیں گی۔
دوپہر کے وقت میک اپ
گرمی کے موسم میں اور وہ بھی دوپہر کے وقت میک اپ کرنا اور اس کو برقرار رکھنا بڑا مشکل نظر آتا ہے لیکن اگر درج ذیل اصول اپنا لئے جائیں تو کوئی شک نہیں کہ آپ بہترین میک اپ کر سکیں گی۔

دھوپ کی شدت آپ کی اسکن کو جھلسا سکتی ہے اس لئے آپ کو سن اسکرین کا باقاعدہ استعمال کرنا چاہئے۔جب آپ سن اسکرین لگانے کے بعد کریمی گولڈن فیس پاؤڈر اپنے چہرے پر لگائیں یہ فیس پاؤڈر آپ کے چہرے پر موجود قدرتی چکنائی کو کم کرتا اور اسے نمایاں ہونے سے روکتا ہے اس کے بعد برونزر چہرے پر اپلائی کریں۔اس سے آپ کی اسکن کو گلو ملتی ہے۔برونزر لگاتے وقت اپنے گالوں کی ہڈی‘ماتھے کے بیچ اور ناک کے ابھار اور تھوڑی پر زیادہ توجہ دیں برونزر اپنے اسکن ٹون سے میچ کرتا ہوا استعمال کرنا چاہئے۔
آنکھوں کے اوپر ہلکے رنگ کے آئی شیڈز کا استعمال کریں جیسے ہلکا براؤن‘لائٹ گرے یا پھر پیچ کلر۔آنکھوں پر آئی شیڈز لگاتے وقت آنکھوں کے اندرونی کونوں پر بھی شیڈز لگائیں اس طرح شیڈز لگانے سے آپ کی آنکھیں نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھی لگنے لگیں گی۔اپنے میک اپ کو مکمل کرتے ہوئے ہونٹوں پر ہلکا گلابی یا پھر پیچ کلر کی لپ اسٹک لگائیں اگر آپ لپ اسٹک نہیں لگانا چاہتی تو آپ مذکورہ بالا انہیں کلرز میں سے لپ گلوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔

گرمیوں کے فنکشن
اس سلسلے میں آپ اپنے چہرے پر موئسچرائزر،بی بی کریم اور برونزر کا استعمال کریں بی بی کریم اور ہلکا موئسچرائزر میک اپ بیس کا بہترین امتزاج میں یہ دونوں اسکن پر جادوئی اثر دکھاتے ہیں گرمیوں میں یہ اس لئے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ آپ کے چہرے پر ہلکی تہہ دیتی ہے جس کی وجہ سے اسکن جاندار محسوس ہونے لگتی ہے۔
اگر آپ چکنی جلد کی حامل ہیں تو بی بی کریم اور موئسچرائزر کو فیس پاؤڈر کے ساتھ استعمال کریں۔اس کے بعد آپ اپنے آئی میک اپ کا آغاز کر سکتی ہیں اور اس کے لئے آپ کو کسی بھاری آئی میک اپ کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ یہ ہر گز نہیں چاہیں گی کہ گرمیوں میں آپ کا آئی میک اپ پگھل کر آپ کی آنکھوں اور چہرے پر آ جائے۔اس لئے بہتر یہ ہو گا کہ آپ اپنے آئی میک اپ کے لئے واٹر پروف مسکارا اور آئی لائنر کا استعمال کریں۔
میک اپ کے اختتامی مراحل میں لپ اسٹک میں شوخ رنگ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کم وقت میں میک اپ
سب سے پہلے اپنی فنگر ٹپس کی مدد سے چہرے پر موئسچرائزر لگائیں پھر اپنے گالوں پر پیچ کلر کا بلش اون لگائیں اس سے آپ کے رخسار کی ہڈی نمایاں ہو گی اور یہ بھرے ہوئے محسوس ہوں گے اور آپ کا نکھرتا ہوا سراپا سامنے آئے گا۔اپنی پلکوں کو کرل کریں اور مسکارے کے دو کوٹ لگائیں اگر آپ کے پاس وقت ہے تو اپنی آئی بروز کو آئی پنسل کی مدد سے ایک مناسب شیپ دے لیں آئی بروز کو شیپ دینے سے صاف ستھرا لُک نظر آتا ہے۔
اس کے بعد آخر میں ہلکے رنگ کے گلوس کا استعمال کریں۔
صبح کا میک اپ
ایسا پریمر لگائیں جو آپ کو دھوپ کی شعاعوں سے بچاتا ہو اور ایک ہموار ٹون دیتا ہو یہ گرمی کی شدت کو روکنے کے لئے بہترین کام کرتا ہے اس کے اوپر گولڈن منرل پاؤڈر کا استعمال کریں یہ آپ کی اسکن کو فنشنگ لُک دے گا اور جلد کو چکنا ہونے سے روکے گا اپنی دو مڈل فنگرز کی مدد سے رخسار سے کان کی طرف یعنی پیچھے کی جانب بلش اون لگائیں زیادہ بہتر طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ آپ مسکراتے ہوئے بلش اون اپلائی کریں۔
جب آپ کے پاس وقت کم ہو اور میک اپ جلدی ختم کرنا ہے تو آنکھوں کے میک اپ کے لئے واٹر پروف لائنر بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے لائنر کو لگانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی انگلی سے آنکھ کے بیرونی کونے کو کھنچے اور آنکھ کے اندرونی کونے سے بیرونی کونے تک لائنر لگائیں اور کوشش یہ کریں کہ یہ لائنر آپ کی پلکوں کے نزدیک ہو۔مسلسل پریکٹس کے ساتھ لائنر لگانے میں آپ ماہر ہوتی ہی جائیں گی۔
میک اپ کو اختتام کرنے کے لئے ہونٹوں پر سرخ رنگ کی کریمی لپ اسٹک کا استعمال کریں۔
رات کا میک اپ
اس کے لئے آپ سب سے پہلے فاؤنڈیشن کا استعمال کریں اور اس کے ساتھ ساتھ چہرے پر موجود داغ دھبوں کو چھپانے کے لئے کنسیلر لگائیں یہ آنکھوں کے گرد ہونے والے سیاہ حلقوں کے گرد بھی لگایا جاتا ہے اپنی آنکھوں پر ہلکا سا پریمر لگائیں تاکہ وہ آپ کا میک اپ دیر تک رہنے میں مدد دے سکے۔
اس طرح ڈنر میک اپ کے لئے ”اسموکی آئیز“ آنکھوں کا سب سے بہترین میک اپ سمجھا جاتا ہے اس کے لئے آپ کو کافی سارے آئی شیڈز کی ضرورت پڑ سکتی ہے سب سے پہلے کوئی بھی سوفٹ کلر اپنے پپوٹوں اور آئی بروز کی ہڈی پر لگائیں یہ آپ کی آنکھوں کو ہائی لائٹ کرنے میں مدد کرے گا پھر ہلکا سا کوئی بھی شیڈ آنکھوں کے اندرونی حصہ کے قریب لگائیں اس سے آپ کی آنکھیں بڑی اور نمایاں نظر آئیں گی اگر آپ چاہیں تو اسی ہلکے شیڈ کو اپنی آنکھوں کے نچلے حصہ پر بھی لائن کی صورت لگا سکتے ہیں یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے موجود حلقوں کو چھپانے میں مزید مدد دے گا۔
اس کے بعد کوئی بھی ڈارک کلر جیسا کہ سیاہ شیڈز آنکھوں کے بیرونی کونے سے آنکھوں کی آؤٹ لائن تک اور پپوٹوں کے درمیان تک لگائیں اور انگلی کی مدد سے پریس کرکے پھیلا دیں۔اس سے آپ کو دھندلا تاثر ملے گا۔اپنی مرضی سے ایک اور گہرے کلر کا استعمال کریں اور اسے آنکھوں پر لائنر کی طرح لگائیں اور انگلی کی مدد سے پھیلا دیں اس طرح آپ کا اسموکی میک اپ مکمل ہو جائے گا اس کے بعد آپ اپنی پلکوں کو کرل کر لیں۔اور سب سے گہرے کلر کا (خاص طور پر سیاہ) مسکارا استعمال کریں۔آئی بروز کو شیپ دینے کے لئے ہلکے رنگ کی آئی پنسل لگائیں۔کوئی اچھا بلش اون لگائیں مگر اسے بلینڈ کرنا نہ بھولیں لپ اسٹک کی جگہ گلوس کا استعمال زیادہ مناسب ہوتا ہے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mausam Garma Mein Makeup Ke Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.