Moisturizing Karna Bhi Faan Hai - Article No. 1155

Moisturizing Karna Bhi Faan Hai

موسئچرائزنگ کرنا بھی فن ہے - تحریر نمبر 1155

مائسچرائزر آپ کی بیوٹی کئیر کا لازمی حصہ ہے۔ موئسچرائزرکا کام جلد ہی جذب ہو کر اسے نمی پہنچانا اور نرم و ملائم رکھنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ موئسچرائزر لگانا کبھی ترک نہیں کرسکتیں۔

پیر 2 مارچ 2015

ثروت اشرف :
مائسچرائزر آپ کی بیوٹی کئیر کا لازمی حصہ ہے۔ موئسچرائزرکا کام جلد ہی جذب ہو کر اسے نمی پہنچانا اور نرم و ملائم رکھنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ موئسچرائزر لگانا کبھی ترک نہیں کرسکتیں۔ خصوصاََ سرد اور خشک موسم میں جلد کو موئسچرائزکرنے کی ضرورت بڑھ جاتی ہے لیکن اور کوئی آپ سے یہ پوچھے کہ کیا آپ کو موئسچرائزر لگانا آتا ہے ؟ تو آپ یہی کہیں گی کہ یہ بھلا کون سا مشکل کام ہے کیو نک کسی بھی موئسچرائزنگ کریم یا لوش کو چہرے پر لگانا یا ہاتھ ، پیروں پر مل لینا بظاہر بہت آسامن ہے۔
مگر حقیقت یہ ہے کہ موئسچرائز لگانے کے کبھی کُچھ طریقے اور اُصول ہیں جن پر عمل کر نے کے نتیجے میں آپ کی جلدکی دلکشی اور ملائمیت میں نمایاں فرق آجاتا ہے۔ یہاں آپ کیلئے ایسی ہی کُچھ تجاویز پیش کی جا رہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی جلد کو بہتر طور سے نمی پہنچا سکیں گی۔

(جاری ہے)


یکساں تہہ لگائیں :
جب آپ چہرے کے درمیان سے موئسچرائزر لگانا شروع کرتی ہیں اور پھر اسے باہر کی جانب لے جاتی ہیں تو ایسی صورت میں بالوں کی لائن اور کانوں کے نزدیک موئسچرائزر کی زیادہ مقدار جمع ہو جاتی ہے اور یوں یہ طریقہ جلد کے مسامات بند کرنے کا سبب بنتا ہے۔

اس لئے پورے چہرے پر موئسچرائزر کی یکساں تہہ لگائیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی جگہ اضافی کریم جمع نہ ہونے پائے۔
SPF کی خوبیوں والا موئسچرائزر لگانا:
زیادہ تر خواتین اس ڈبل ڈیوٹی لوش کو پوری توجہ کے ساتھ محض چہرے پر اپلائی کرتی ہیں اور بچا کھچا لوشن لاپروائی سے گردن پر لگا لیتی ہیں۔ لیکن یہ بہت بڑی غلطی ہے۔
درست طریقہ یوں ہے کہ اپنی ہتھیلی پر پانچ روپے کے سکے برابر مقدار میں لوشن لیں اور اسے یکساں طور پر چہرے پر لگائیں۔ پھر اس کی ایک چوتھائی مقدار لے کر پوری گردن پر اچھی طرح لگائیں۔ اگر سینے کا کچھ حصہ کھلا ہو تو اس پر بھی سن سکرین کی خوبیوں والا موئسچرائزر ضرور لگائیں۔ گردن بھی آپ کے چہرے کی مانند توجہ چاہتی ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ گردن آپ کے چہرے ہی کا ایک حصہ ہے۔
اس کی ساخت بھی بالکل آپ کے چہرے کی مانند ہوتی ہے۔ لہٰذا سورج کی شعاعیں اس پر بھی اسی طرح اثر انداز ہوتی ہیں جیسے کہ چہرے پر۔سو اپنی گردن کو جھریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اس پرمناسب مقدار میں موئسچرائزر لگائیں اور یکساں طور سے پوری گردن پر پھیلالیں۔
شاور کے فوری بعد موئسچرائزنگ:
سردیوں کے موسم میں ہاتھ منہ یا شاور لینے کے بعد ذرا دیر بھی موئسچرائزر نہ لگایا جائے تو جلد فوراََ کھینچنا شروع ہو جاتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سرد اور خشک ہوا جلد کی نمی ختم کر دیتی ہے۔ لہٰذا نہانے کے فوری بعد نم جلد پر موئسچرائزر لگانے سے تادیرنمی کا احساس قائم رہتا ہے اور جلد پر چکناہٹ بھی نہیں آتی۔
جلد سے مطابقت:
موئسچرائزر لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جو لوشن آپ لگا رہی ہیں وہ آپ کی سکن ٹائپ کے مطابق ہے یا نہیں۔ہمیشہ اپنی جلد کی مناسبت سے موئسچرائزر کا انتخاب کریں اور باڈی موئسچرائزر کو چہرے پرلگانے کی غلطی نہ کریں۔
جسم پر لگانے والے موئسچرائزنگ لوشن آئل بیس ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ آپ کے چہرے کے مسامات بند کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چہرے پر ایکنی نمودار ہونا تعجب کی بات نہیں۔ چہرے کی جلد جس کے دوسرے حصوں کی جلد کے مقابلے میں زیادہ حساس اور نازک ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چہرے پر لگائے جانے والے موئسچرائز کا فارمولا مختلف ہوتا ہے۔ تاہم جلد والی خواتین لائٹ موئسچرائزر استعمال کرین جبکہ خشک جلد کی حامل خواتین کوہیوں لوش استعمال کرنا چاہیے۔

موسم سرما کیلئے ٹوٹکہ:
اگر کسی کی جلد خشک ہے۔ ہاتھ پاوں سردی سے یا کسی بی وجہ سے کالے ہو رہے ہیں ۔ سر میں خشکی خارش یا جلد کھردری ہے میک اپ کے بعد کوئی نشان رہ گیا ہے یا میک اپ ریموو کرنے کے لئے کلیزنگ کریم نہیں ہے۔ تو چائے کا ایک چمچہ بالائی اور ایک چمچہ لیموں کا رس رات کو ہاتھوں پاوں چہرے پر کریم کی طرح لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھولیں۔ ایک رات میں واضح فرق ملے گا۔ سر دھونے سے ایک گھنٹہ قبل یہ آمیزہ بالوں میں لگائیں اور کسی بھی شیمپو سے دھولیں۔ ایک ہفتے کے استعمال سے فرق نظر آئے گا۔ اس آمیزے کو ماسک مساج اور کلینزنگ کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Moisturizing Karna Bhi Faan Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.