Party Make Up Ab Huwa Asan - Article No. 1988

پارٹی میک اپ اب ہوا آسان - تحریر نمبر 1988

غیر ملکی اداکاراؤں کا ہر فیشن ہمارے ملک میں خواتین ضرور اپناتی ہیں ۔ان کے میک اپ اور بالوں کا انداز ہماری خواتین اور لڑکیاں کاپی کرتی ہیں

بدھ 20 فروری 2019

غیر ملکی اداکاراؤں کا ہر فیشن ہمارے ملک میں خواتین ضرور اپناتی ہیں ۔ان کے میک اپ اور بالوں کا انداز ہماری خواتین اور لڑکیاں کاپی کرتی ہیں اور ان جیسا نظر آنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں لیکن یہ بات بھی ذہن میں رکھیں ان اداکاراؤں کو کاپی کرتے ہوئے کہ آپ جتنا کم میک اپ کریں گی ‘اتنی ہی کم عمر نظر آئیں گی اپنے حسن کو مزید دو چند کرنے کے لیے ذیل میں دئیے گئے ٹپس سے بھی استفادہ حاصل کریں ۔


پارٹی میک اپ
اپنے چہرے کی ڈیپ کلینزنگ کریں اور اس کے بعد ٹوننگ اور موئسچرائزنگ کریں ۔اپنی جلد کی رنگت سے ایک شیڈ زیادہ والا فاؤنڈیشن اپنے چہرے پر نرمی سے لگائیں ۔اس سے آ پ کے چہرے کو چمک ملے گی ۔پف کی مدد سے فیس پاؤڈر لگائیں ۔
آئی میک اپ
آنکھوں پر کچھ بھی لگانے سے قبل پاؤڈر لگائیں۔

(جاری ہے)

اس سے میک اپ کی بیس خراب نہیں ہو گی ۔

اپنے لباس کی مناسبت سے آئی شیڈو کا انتخاب کریں اور بھنوؤں کے نیچے ہائی لائٹر لگائیں ۔نچلی پلکوں کے ساتھ ساتھ براؤن آئی شیڈو لگائیں ۔لائنر آپ چاہیں تو کیک ‘جیل یا لیکوئیڈ لگائیں اور آخر میں اپنی آنکھوں کو مکمل وبھر پور تاثر دینے کے لیے مسکارا لگانا ہر گز نہ بھولیں ۔
چہرے کی کنٹورنگ :
چہرے کے خدوخال کو مزید دلنشین بنانے اور ان کو اُبھارنے کے لیے چہرے کی کنٹورنگ نہایت اہم کردار ادا کرتی ہے ۔
یہ چہرے کے لک کو تبدیل کرکے اس کو مزید خوبصورت بناتی ہے ۔سب سے پہلے ناک کی کنٹورنگ کریں ۔ناک کے دونوں اطراف قدرے گہرے رنگ کی بیس یاشیڈ لگائیں اور درمیان میں ہلکے رنگ کا شیڈ لگائیں رخساروں کو برش کی مدد سے ہائی لائٹ کریں اور گلابی شائنر کا استعمال کریں ۔اگر آپ کا چہرہ چوڑا ہے تو اپنے جبڑوں کے ساتھ گہرے رنگ کا شیڈ لگا کر اچھی طرح بلینڈ کریں ۔

لپ میک اپ:
پورے چہرے کا میک اپ کرنے کے بعد آپ لپ میک اپ کریں ۔ہونٹوں پر پہلے ہلکا موئسچرائزر لگائیں اور اس کے بعد لپ لائنر سے آؤٹ لائن بنائیں اور اس کو لپ اسٹک سے بھردیں ۔آخر میں لپ گلوس لگانا نہ بھولیں ۔
پارٹی ہےئر اسٹائل:
بالوں کو کنگھاکرکے سائیڈ سے مانگ نکالیں ۔باقی بچے ہوئے بالوں کی اونچی پونی ٹیل بنا کر سامنے سے الگ کیے ہوئے بالوں کی بیک کومبنگ کریں ۔
(لیکن یاد رکھیں دونوں طرف سے چند لٹیں ضرور چھوڑ دیں )بیک کو مبنگ کیے ہوئے بالوں کو پف بنا کر پن کی مدد سے سیٹ کریں ۔سائیڈ سے نکالی ہوئی لٹوں کو رول کرلیں ۔آپ خود کو مزید پُر کشش بنانے کے لیے بالوں کی آرائش کے حوالے سے دستیاب لوازمات کا بھی استعمال کر سکتی ہیں ۔ہےئر اسپرے کریں اور ہو گئیں آپ پارٹی کے لیے تیار ۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Party Make Up Ab Huwa Asan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.