Pretty Eyes And Perfect Make Up

پریٹی آئیز اینڈ پرفیکٹ میک اپ

بدھ اپریل

Pretty Eyes And Perfect Make Up

آنکھوں کے دلکش ودلآویز سنگھار کے لیے بہترین اور معیاری آئی میک اپ پروڈکٹس کا استعمال ضروری ہے
آپ کی شخصیت کوپُرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
آنکھیں بہت تیزی سے انفیکشن قبول کرلیتی ہیں لہٰذا اپنے مسکارے میں آشوبِ چشم سے متاثر کسی خاتون کو کبھی بھی مت شریک کریں
ظلِّ ہماخان
آپ کی آنکھیں آپ کی شخصیت کا نہ صرف آئینہ ہیں بلکہ آپ کا سب سے قیمتی اثاثہ بھی تو آپ کی آنکھیں ہی ہیں۔


”اکھیاں بڑی نعمت ہیں“اس لئے اُن پر خصوصی توجہ دیجئے۔ہمارے مشورے آپ کے کام آئیں گے‘
آئیے آغاز کرتے ہیں”پلکوں “سے!
مسکارا کا انتخاب
آپ کے سر کے بالوں کی طرح آپ کی پلکوں کی بھی جلد خشک ہو جاتی ہیں ۔خواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ اُن کی پلکیں بہت ہلکی یابہت باریک‘مہین اور نازک ہیں ۔

(جاری ہے)

یعنی سادہ الفاظ میں وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ بس یہ ٹھیک نہیں ہیں۔


اس لئے کوئی بھی وقت ہو یا کسی بھی صورت حال ہو وہ بغیر مسکارا لگائے گھر سے باہر قدم ہی نہیں رکھتی ہیں ۔اس لئے اب اہمیت اس بات کی ہے کہ درست مسکارا کا انتخاب کیا جائے۔اگر آپ نے ایسا مسکارا استعمال کیا جس کو صحیح طور پر تیار نہیں کیا گیا ہے تو آپ کی پلکیں خشک ہو کے بآسانی ٹوٹنے لگیں گی ۔اس لئے آپ کو ایسا مسکارا منتخب کرنا چاہیے جو پروٹین اور موم(Wax)سے بھر پور ہو۔


مندرجہ ذیل میں سے کون سا مسکارا آپ کے لئے ہے ! خود ہی انتخاب کیجئے۔
پلکوں کو لمبا کرنے والے مسکارے
یہ مسکارے ریشہ دار ہوتے ہیں جو پلکوں کو مضبوط کرتے ہیں ۔لیکن زیادہ حساس آنکھوں میں اُن سے چبھن اور خارش ہو سکتی ہے تاہم ایسے مسکارے بھی مل جاتے ہیں جن میں خاص پولی(Polymer) شامل ہوتے ہیں اور اُن کی وجہ سے خارش نہیں ہوتی ہے۔
رنگین مسکارے
آپ کی پلکوں کے لئے کون سا رنگ مناسب رہے گا یہ آپ طے کیجئے۔

یہ پہلے گہرے کشمشی رنگ (Plum)کا مسکارا استعمال کیجئے۔آپ کی آنکھیں کسی بھی رنگ کی ہوں گہرے کشمشی رنگ سے آنکھوں کی سفیدی بہت زیادہ روشن اور چمکدار نظر آنے لگتی ہے ۔تاہم خاکی اور سیاہ(Brown & Black) رنگ کے علاوہ دوسرے تمام رنگوں کے مسکاروں کے استعمال میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔شوخ رنگوں کا انتخاب کیجئے۔
بجھے ہوئے رنگ مثلاً ”نیلگوں خاکی“یا ”مٹیالا نیلگوں “یا ”سیاہ وسبز“رنگ مت ڈھونڈیے۔

اگر آپ کی مہم جو طبیعت کو تجربات کا کچھ زیادہ ہی شوق ہے اور آپ جو لانی الطبع ہیں تو پھر تو مختلف النوع مسکاروں کا ایک جال بچھا ہوا ہے۔
لمبی اور دبیز(موٹی)پلکیں
ایسی خواتین جو مسکارا سے صرف رنگ اور نزاکت ہی نہیں چاہتی ہیں بلکہ کچھ اور کی بھی طالب ہیں اُن کے لئے افزاء وآرائش حُسن اشیاء(Cosmetics)بنانے والی کمپنیوں نے سخت محنت‘جدوجہد اور تحقیق کی بدولت ایسے مسکارے تیار کر لیے ہیں جو پلکوں کو لمبا بھی کرتے ہیں اور دبیز بھی۔


حساس آنکھیں
وہ خواتین جو کانٹیکٹ عد سے (لینسز)استعمال کرتی ہیں یا جن کی آنکھیں بہت حساس ہیں ۔اُن کو مسکارے سے چبھن یا خارش بھی ہو سکتی ہے ۔ایسی آنکھوں کے لئے خاص مسکارے تیار کیے گئے ہیں ۔
اُن کے اجزائے تر کیبی عام مسکاروں سے کچھ کم ہوتے ہیں۔
قدم بڑھائیے
اپنی نچلی اور اوپری پلکوں پر مسکارا لگائیے اور بیرونی سروں پر اپنی توجہ مرکوز رکھیے۔


پلکوں کی جڑوں سے آغاز کیجئے اور پھر اوپر تک جائیے اس طرح پلکوں کے جال یا جھرمٹ یا الجھٹوں کو سلجھانے میں مدد ملتی ہے تاہم ان الجھٹوں سے پلکوں کو علیحدہ کرنے کے لیے مسکارہ کنگھی بھی استعمال کی جا سکتی ہے․․․․تنبیہ! پلکوں کو علیحدہ کرنے کے لئے کوئی پن‘سوئی یا کوئی تیز دھار شے مت استعمال کیجئے۔
مسکارا ہٹانا
مسکارا ہٹا نا ایک مشکل اور دشوار گزار کام بھی ہو سکتاہے ۔

اتنا ہی مشکل اور دشوار جتنا اُس کو اس کی جگہ بر قرار رکھنا ۔عقلی طور پر صابن اور پانی اس کے بہترین حل ہو سکتے ہیں ‘لیکن صابن اور آنکھوں کا رشتہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ کس قدر جلن کا باعث ہوتا ہے ۔اس کے بجائے کولڈ کریم اور ویسلین زیادہ بہتر
انتخاب ہو سکتا ہے ۔اس سے پورے کا پورا مسکار اصاف ہو جاتا ہے مگر ان سے آنکھوں چکنی چکنی اور چپچپاہٹ زدہ ہو جاتی ہیں ۔

لیکن آنکھ کے میک اپ کو صاف کرنے والی دیگر اشیاء بھی کچھ زیادہ شوخ وشنگ (گلیمرس)ہو جاتی ہیں ۔لیکن اُن کو صرف چند مرتبہ پلکوں پر پھیرنے سے مسکارا علیحدہ ہو جاتا ہے۔
آرائش حسن کی اشیاء تیار کرنے والی کثیر القومی کمپنیوں کی مصنوعات میں سے آپ اپنی پسند اور اپنے مزاج (اور جیب کے مطابق)کی اشیاء منتخب کر سکتی ہیں ۔آپ کچھ بھی کیجئے۔لیکن یاد رکھئے کہ سونے سے قبل مسکارا ضرور صاف کر دیں ۔

ورنہ نیند کے دوران آپ چند پلکوں سے محروم بھی ہو سکتی ہیں ۔اس لئے قسمت مت آزمائیے‘کیونکہ پلکوں کو دوبارہ بڑھنے میں چھ ماہ لگتے ہیں۔
”یہ بستے بستے بستی ہے!“
آپ کی مسکارہ کی قمچی (چھڑی) کی شکل
مسکارے کی قمچی یا چھڑی کی شکل کا بہت کچھ انحصار برش کی شکل پر ہوتا ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسکارے کے فارمولہ اور برش میں گہری مطابقت پائی جاتی ہو۔

یہ قمچیاں اور چھڑیاں مختلف شکلوں میں دستیاب ہیں ۔اپنے لیے وہ منتخب کیجئے جو آپ کے لئے بہترین ہے۔
Abulbous Brush
ایک ہی دفعہ میں پلکوں پر رنگوں کی تہ جمانے کے لئے گٹھی دار یا جوف نما(بلب کی مانند)برش بہت اچھا ہوتا ہے۔
Straghit & Slim Brush
سیدھا اور باریک برش ایسی پلکوں کے لئے اچھا ہوتا ہے جن تک پہنچادشوار ہوتا ہے ۔کسی مستند اچھی قابل بھروسہ اور معروف کمپنی کا برش حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔


Groduoted Brush
نشاندار برش لمبی پلکوں کے لئے مثالی ہے کیوں کہ اس سے بھی ایک ہی مرتبہ میں مسکارا کا لیپ چڑھ جاتا ہے ۔
Curred Bristles's Brush
خمیدہ اُبھرے ہوئے برش بیک وقت تمام پلکوں کو چھوتے ہیں لیکن شاید آپ کو اپنی پلکوں کی جڑوں کو علیحدہ سے دبیز اور موٹا کرنے کی ضرورت پیش آجائے۔
Hourglass Brush
ریت گھڑی یاشیشہ ساعت( Glass Hour) شکل کا برش لمبے اور چھوٹے برش کی آمیزش ہے جو چھوٹی پلکوں تک بھی پہنچتا ہے اور ان کو رنگ بھی دیتا ہے۔


cerw Type Brush
اسکروقسم کا برش چھوٹی اورباریک پلکوں کو رگنے کے لئے بہت اچھا ہے کیوں کہ رنگ کو پلکوں پر بہت احتیاط سے لگایا جاتا ہے ۔
Hellew.Fiber Bristles Brus
کھوکھلے فائبر کے ابھار کی شکل کے برش میں بیک وقت بہت زیادہ رنگ سمو جاتا ہے ۔لیکن خیال رہے کہ رنگ لگانے سے قبل یہ زیادہ بھرا ہوا نہ ہو۔
Separated Spiral Brush
علیحدہ علیحدہ گھو مدار برش میں بہت زیادہ گنجائش ہوتی ہے اس لئے یہ پلکوں کے درمیان سے بھی گزر سکتے ہیں۔


ایک ہی مسکارہ کب تک استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
کسی بھی مسکارا کی زندگی کا دورانیہ عموماً تین ماہ ہوتا ہے ۔مسکارا پر اپنی تاریخ مزید درج کر دیجئے تا کہ آپ کی یادھانی ہوتی رہے کہ نیا مسکارا دوبارہ کب خریدنا ہے ۔
نیز اگر اُ س کی ہلکی گلابی خوشبو غائب ہو جائے یا بہت ماند چڑجائے تو اس کو فوراً ضائع کر دیجئے اور نیا خرید لیجئے۔


اسی طرح اگر آپ کا مسکارا جم جائے تو اس کو پانی یا کسی اور محلول میں حل کرنے کی کوشش مت کیجئے۔
صرف اس کوڈسٹ بن کے حوالے کر دیجئے اور نیا خرید لیجئے ۔اپنے مسکارا میں کسی ایسی دوسری خاتون کو مت شریک کیجئے۔جنہیں آشوب چشم ہے اور اکثر دکاندار آزمائش اور امتحان کے لئے اپنی دکان میں استعمال شدہ مسکارہ پیش کرتے ہیں اُن کے استعمال سے بھی پر ہیز کیجئے ۔

آپ کی آنکھیں بہت جلد اور تیزی سے انفیکشن قبول کر لیتی ہیں۔
رنگین پلکیں
خواہ آپ نے کسی بیوٹی سیلون میں اپنی آنکھیں رنگدار کرائی ہیں یا خود کی ہیں ہمیشہ ایسے رنگوں سے پر ہیز فرمائیے جن میں ممکنہ ضرر رساں (Aniline.Based dyes )حیوانی اساس(Base)شامل ہو اس کے بجائے نباتی اساس والے رنگین مسکاروں کو ترجیح دیجئے اگر آپ خود اپنی پلکوں کو رنگ رہی ہیں تو بچوں کے ٹوتھ برش سے رنگ کو اچھی طرح ملا کر لگائیے۔

نازک حصوں کے لئے بہت باریک آئی لائینر برش استعمال کیجئے۔لیکن یاد رکھیے کہ آپ کوئی رنگ یا کوئی مسکارا استعمال کریں ۔استعمال سے قبل اس کی حساسیت کا امتحان ضرورکیجئے۔
پلکوں کو گھنگھریالا کرنا
جب بھی پلکوں کو گھنگھریا لا کرنا ہوتو مسکارا پہلے ہی لگا لیجئے تاکہ آپ کو یقین ہو جائے کہ گھنگھر یا لا پن بر قرار رہ جائے گا۔گھنگھر یالی کمانی(Eye-lash Curler)کواولاً پلکوں کی جڑوں کو چھونا چاہیے اور پھر اسے اتنا بل دینا چاہیے کہ اس کی دھانی پٹی ‘پپوٹوں کے اطراف تک آجائے۔


ایک دو منٹ تک آنکھوں بلکہ اصلاً پپوٹوں کو بند رکھیے۔پھر آئی لیش کر لر ہٹانے سے قبل بڑی احتیاط سے پپوٹوں کو کھولیے۔
مصنوعی پلکیں
اگر آپ مصنوعی پلکیں استعمال کرنا چاہتی ہیں تو چھوٹی پلکیں منتخب کیجئے ۔مسکارے کی مدد سے آپ ہمیشہ اُنہیں بڑا اور مضبوط بنا سکتی ہیں۔اپنے تمام میک اپ سے پہلے اُنہیں لگائیے اور اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپ کے پپوٹے خشک ہیں ۔


ورنہ پاؤڈر کی ایک تھپکی دیجئے تاکہ نمی خشک ہو جائے ان کے کناروں کو اپنی جگہ روکنے کے لئے کوئی اچھا پلکوں کا سنگھاری گوند(Eye-lash Beauty Glue)استعمال کیجئے۔
نیزیہ کہ
ایک نیم طریقہExtensionsکہلاتا ہے ۔جس میں مصنوعی پلکوں کو قدرتی پلکوں کے درمیان لگایا جاتا ہے تاکہ یہ لمبی اور دبیز (موٹی)ہو جائیں یہ تاثر2-3ہفتوں تک بر قرار رہتا ہے۔
ان تمام باتوں کے ساتھ ساتھ ہمیشہ یاد رکھیں کہ آرائش حسن کے سلسلے خاص کر آنکھوں کے سنگھار کے لئے ہمیشہ معیاری ومستند کمپنی کی مصنوعات منتخب کریں ۔

سستی اور غیر معیاری سنگھاری اشیاء استعمال کرنے سے آنکھوں کے نازک بافتوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور آنکھوں میں جلن‘خارش اور مسلسل پانی بہنے کی تکلیف فوراً پیدا ہو جاتی ہے ہو سکتا ہے اس کی وجہ سے بینائی زائل ہو جائے ۔لہٰذا اپنی آنکھوں کی حفاظت کریں اور اس خوبصورت انمول عطیہ خداوندی کو سستے فیشن کی نظر نہ ہونے دیں۔

تاریخ اشاعت: 2019-04-03

Your Thoughts and Comments

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Pretty Eyes And Perfect Make Up" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.