Red Lipstick Maqbool Tareen Fashion Trend - Article No. 1365

Red Lipstick Maqbool Tareen Fashion Trend

ریڈلپ اسٹک مقبول ترین فیشن ٹرینڈ - تحریر نمبر 1365

خواتین لپ اسٹک شیڈکاانتخابات اپنی جلد رنگت کی مناسبت سے کریں تو زیادہ بہتررہتا ہے

پیر 7 دسمبر 2015

وقت بدلنے کے ساتھ فیشن ٹرینڈمیں تیزی سے تبدیلی آتی رہتی ہے۔جس میں کلر‘ کپڑوں کے اسٹائل جیولری میک اپ اسٹائل ‘ جوتے ‘ بیگ الغرض وقت کے ساتھ ساتھ ہرچیز بدلتی رہتی ہے جیسے پچھلے گزرے 7-8سالوں سے لمبی قمیضوں کافیشن بہت عام ہوا جو کہ ابھی تک فیشن میں ان ہے لیکن قمیضوں کی لمبائی میں اب آہستہ آہستہ کمی آتی جارہی ہے۔ اسی طرح لپ کلر کافیشن بھی بدستورتبدیل ہوتا رہتا ہے۔
ایک زمانے میں مرجنڈااورپریل کلرکی لپ اسٹک کافیشن بہت مقبول ہواتھا یہاں تک کہ ڈیسنگ، آئی میک اپ سب پریل‘ مرجنڈا ڈارک براؤن اور میرون شیڈمیں نظر آتے تھے پھر ایک دورایسا آیا جس میں نیوڈ لپ کلر کافیشن ٹرینڈچل نکلا اور خواتین نے اسی فیشن کو بے حدسراہا۔ جب کہ اب فیشن میں ریڈکلرلپ اسٹک بے پناہ مقبول ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ٹین ایجر، نوجوان لڑکیاں‘ ہونٹوں کوگہرے سرخ رنگ کی لپ اسٹک سے سجارہی ہیں۔

لیکن لپ اسٹک شیڈکاانتخاب اگر جلد رنگت کی مناسبت سے کیاجائے تو یہ آپ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کاباعث بن جاتا ہے۔ یہاں آپ کولپ اسٹک شیڈ کے انتخاب کے بارے میں ہی کچھ ضروری پوائنٹس بتائے جارہے ہیں۔
خواتین کے ونٹی بکس میں دوسرے رنگوں کے علاوہ سرخ رنگ کی لپ اسٹک بھی لازمی ہونی چاہئے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی اگرلپ اسٹک کاانتخاب اپنی جلدی رنگت کی مناسب سے کریں تو زیادہ مناسب رہتا ہے گندمی رنگت کی حامل خواتین ریڈش اورنج یعنی نارنگی مائل سرخ لپ کلرشیڈکااستعمال کریں بہت خوب رہتا ہے۔
گہری رنگت کی حامل خواتین پر ڈارک ریڈلپ اسٹک بہت اچھی لگتی ہے اور صاف یاگوری رنگت کی مالک خواتین ریڈکاہلکا شیڈاستعمال کریں تونہایت بہترین تاثر پیش کرتی ہے۔
ماہرین بیوٹیشن اور اسٹائل کے مطابق خواتین جب ریڈلپ اسٹک کااستعمال کریں تواپنی دوسری آرائشی اشیاء مثلاََ جیولری‘ ڈریسنگ کوتھوڑاہلکارکھیں۔ آئی میک اپ کوبالکل کم رکھیں۔
کاجل اور مسکارانہ لگائیں البتہ آپ آئی لائنر لگاسکتی ہیں۔ اپنے ہئیر اسٹائل کوبھی کوئی سادہ سااسٹائل دیں جس سے آپ بہت ڈیسنٹ اور سوبرلگیں ورنہ اگر آپ ریڈلپ کلر کیساتھ بہت بھاری آئی میک اپ وہئیر اسٹائل اپنا ئینگی توبہت اوور لگیں کی بالکل کرسمس ٹری کی طرح یاقربانی کی گائے کی طرح سجی دھجی۔
اگر آپ ریڈلپ اسٹک لگاتے ہوئے تھوڑا ہچکچاتی ہیں تو شروع میں اپنے ہونٹوں کی ہلکا ساسرخ ٹچ دیں۔ اسکے بعد آپ اس کابھرپور انداز میں استعمال کرکے اپنی شخصیات کے چارم میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Red Lipstick Maqbool Tareen Fashion Trend" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.