Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki - Article No. 3119

Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki

رت آئی ہے عید سنگھار کی - تحریر نمبر 3119

آئی شیڈوز کا استعمال توجہ طلب ہے

جمعرات 20 اپریل 2023

آنکھوں کا میک اپ صرف آئی شیڈو سے مکمل نہیں ہوتا لیکن تکنیک سے ناواقفیت کی بنا پر بیشتر خواتین آئی شیڈز پر زیادہ توجہ دیتی ہیں۔سب سے اہم نکتہ بھنوؤں کی تراش خراش ہے اور اس سے بھی پہلے تندرست آنکھیں یعنی کسی قسم کی بیماری سے مبرا آنکھیں۔اگر صحت و تندرستی اولین ترجیح ہو تو اس جلد پر کیا ہوا میک اپ بے حد جاذب نظر اور پرکشش دکھائی دے گا۔

آئی شیڈ کے انداز
سیاہ اور لائٹ براؤن آنکھوں پر نیلے مائل سبز اور گہرے رنگوں والے شیڈز اچھے دکھائی دیتے ہیں۔نیلی آنکھوں پر گولڈن اور براؤن شیڈز مناسب رہتے ہیں جبکہ گہرا سرمئی اور جامنی شیڈز ہر طرح کی آنکھ پر خوبصورت دکھائی دیتے ہیں جب بھی اپنے لئے آئی شیڈز منتخب کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آئی شیڈو کا رنگ آپ کی آنکھوں کے برعکس ہو۔

(جاری ہے)

اس طرح قدرتی طور پر آنکھوں کی دلکشی بڑھتی ہے۔
آئی شیڈز کیسے دیرپا رہیں گے؟
آئی شیڈو کو دیر تک برقرار رکھنے کے لئے اسے لگانے سے پہلے پرائمر لگا لیں۔پپوٹوں اور آنکھوں کے اطراف اسے پھیلا لیں اب چاہے دن کا میک اپ ہو یا رات کا یہ پرائمر تمام مسائل کے لئے بہتر رہے گا مثلاً اگر پپوٹوں پر کوئی قدرتی نشانی ہے یا حلقے نمایاں ہوں تو اسے ڈھانپ دے گا۔

شمر آئی شیڈو
شمری شیڈز آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں لیکن یہ جلد کی جھریاں اور اگر سوجن ہو تو اسے بھی نمایاں کر دیتے ہیں لہٰذا جب بھی لگائیں Nude شیڈ لگائیں پھر بھنوؤں کی ہڈی پر گولڈ شمر لگا لیں۔
جیول (Jewel) شیڈو
یہ زیتونی اور سانولی رنگت پر زیادہ کھلتے ہیں لیکن اگر آپ کی رنگت صاف،گوری یا گندمی ہے تو بہتر ہے کہ ان کا انتخاب نہ کریں۔

برش کا انتخاب
آئی شیڈو کو اچھی طرح لگانے کے لئے ایک سے زیادہ برش استعمال کرنے ہوتے ہیں مثلاً میڈیم سائز کے برش سے آپ نیوٹرل شیڈ لگائیں (یعنی آنکھوں کے آخری سرے تک) اور پپوٹوں پر مین کلر یعنی میچنگ کلر لگانے کے لئے دوسرا برش استعمال کریں جبکہ ہائی لائٹر کو مکس کرنے کے لئے چھوٹا برش استعمال کریں۔اگر آئی شیڈو کو آئی لائنر کی طرح لگانے کے لئے Angled برش استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔

آئی شیڈز اور لپ اسٹکس
میک اپ تکنیک ہے کاسمیٹکس کے استعمال میں ترتیب و توازن کا،یعنی آپ رنگوں کی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔اگر لپ اسٹک گہری رنگ کی ہو تو آئی شیڈو ہلکے رنگوں کے ہوں۔اگر موسمی مناسبت سے کوئی ہلکا پھلکا تاثر دینا ہو تو نیوڈ کلر کی لپ اسٹک یا لپ گلوز ہی لگائیں۔
Blending کیسے کی جائے
آئی شیڈ کو لگاتے وقت اگر آپ دوسرے دو رنگوں کو ملا کر لگا سکیں تو اسے احتیاط کے ساتھ بھنوؤں کی ہڈی تک پھیلائیں۔
اس کے اوپر گہرے رنگ کا شیڈ لگائیں اور آنکھوں کے کناروں تک پھیلا دیں۔
رنگوں کا انتخاب
ایک بار پیشہ ورانہ مشورہ ہر کسی کو درکار ہوتا ہے۔یعنی آپ اچھی بیوٹیشن سے اپنی آنکھوں کی Shape اور میک اپ کے بارے میں رائے حاصل کر لیں۔ان سے پوچھ لیں کہ آج کل دن،شام اور تقریبات کے لئے آئی میک اپ میں کونسے رنگ In ہیں اور کون سے Out،پھر یہ کہ آپ پر کون سے رنگ زیادہ جچتے ہیں آپ کے پاس زیادہ تر کس رنگ کے ملبوسات ہیں۔
اگر آپ صرف دفتر کے لئے آئی لائنر یا کوئی شیڈ لگانا پسند کریں تو اس کی ترجیحات کیا ہوں گی اور اگر آپ سالگرہ،شادی بیاہ یا روزمرہ کے ملنے ملانے کے لئے کہیں جا رہی ہیں تو میک اپ کیسا ہونا چاہئے جو آپ کو کم عمر،دلکش،جاذب نظر اور باوقار ظاہر کرتا ہو کیونکہ بیوٹیشن کے لئے ہر چہرہ ایک نئی کتاب اور ایک نیا چیلنج ہوتا ہے اور سکہ بند آراء یا روایتی معلومات ہر چہرے کے لئے موزوں نہیں ہوا کرتی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.