Sajne Sanwarne Ki Koi Qaid Nahi- Har Umar Main Makeup Hai Zaroori - Article No. 2139

Sajne Sanwarne Ki Koi Qaid Nahi- Har Umar Main Makeup Hai Zaroori

سجنے سنورنے کی کوئی قید نہیں،ہر عمر میں میک اپ ہے ضروری - تحریر نمبر 2139

عمررسیدہ خواتین کے لئے میک اپ ٹپس

ہفتہ 10 اگست 2019

جویریہ ملک
ماہرین حسن کی رائے میں جواں جلد کی بانسبت بڑی عمر کی خواتین کی جلد پر میک اپ کرنا قدرے مشکل اور توجہ طلب کام ہے ۔میک اپ آرٹسٹوں کے لئے جواں جلد ایک سادہ اور ہموار کینوس کی مانند ہوتا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے جلد سے مطابقت رکھتا فاؤنڈیشن ،کنسیلر اور دیگر مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں جبکہ بڑی عمر کی خواتین کی جلد عموماً نمایاں لکیروں، جھریوں،جھائیوں جیسے مسائل کا شکار ہوتی ہے جس کے لئے خاص مہارتیں اور مصنوعات کا استعمال خاصی اہمیت رکھتا ہے ۔
اس سلسلے میں چند کار آمد ٹپس آپ کے سامنے پیش کی جارہی ہیں جس کی بدولت 50سال کی عمر میں بھی آپ کا چہرہ پر رونق اور دلکش نظر آئے گا۔
میک اپ خواہ کسی بھی عمرمیں کیا جائے،اس کے لئے لازم ہے کہ جلد اچھے طریقے سے نم ہوتا کہ تمام مصنوعات بہتر انداز سے لگائی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پرائمری کا استعمال کیجئے ۔پرائمر آپ کے چہرے پر موجود سیاہ دھبوں اور کیل مہاسوں کو چھپانے میں مدد دیتا ہے ۔

اس کے بعد فاؤنڈیشن کا انتخاب کرتے وقت اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ یہ ہلکے اور کریمی فار مولے پر تیار کی گئی ہو جو کہ چہرے کو متناسب
کو ریج مہیا کرے ۔کیونکہ ممکن ہے کہ فل کوریج فاؤنڈیشن جھریوں اور نمایاں لکیروں میں جذب ہو کر بدنما تاثر پیش کرے ساتھ ہی دھیان رہے کہ اس کا شیڈ آپ کی جلد کی رنگت اور خاصیت سے مطابقت رکھتا ہو۔
فاؤنڈیشن کے بعد کنسیلر کا استعمال کیجئے۔
یہ سیاہ حلقے ،داغ دھبے اور بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔کنسیلر کا استعمال فاؤنڈیشن کے بعد کریں۔اس طرح آپ کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔بہترین نتائج کے لئے کنسیلر اپنے فاؤنڈیشن سے ایک شیڈ ہلکا استعمال کریں۔
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد بے رونق ہوتی جاتی ہے ۔ایسی صورتحال میں بلش آن کا استعمال آپ کے چہرے پر قدرتی سرخی کا تاثر دینے میں معاون ثابت ہو گا۔
ہلکے گلابی ارغوانی رنگ کے بلش آن کا انتخاب کریں اور اسے رخساروں کے ابھار سے تھوڑا اوپر کی جانب لگائیں اس طرح آپ کی جلد ڈھلکی ہوئی نہیں لگے گی اور آپ کے نقش نمایاں طور پر نظر آئیں گے۔ہائی لائٹر کا مناسب انداز سے استعمال آپ کے لئے سود مند ثابت ہو گا۔بڑی عمر کی خواتین کے لئے لیکوئیڈہائی لائٹر کا انتخاب کرنا بہتر ہے ۔یہ آپ کے چہرے کو قدرتی تابنا کی دینے میں مدد گار ثابت ہو گا۔
اگر آپ مخصوص حصوں پر ہائی لائٹر لگانا پسندنہیں کرتیں تو آپ اسے اپنی فاؤنڈیشن کے ساتھ مکس کرکے بھی لگا سکتی ہیں اس طرح چہرے پر مجموعی طور پر چمک اور نکھار نظر آئے گا۔
لپ اسٹک میں اگر آپ Matteلپ اسٹک لگاتی ہیں تو اس پر ہلکا سا گلوس کا ٹچ دیں۔اس سے آپ کی شخصیت کا جواں تاثر ملے گا۔ ساتھ ہی جتنا ممکن ہو دھیمے رنگوں کا انتخاب کریں۔بڑھتی عمر کے سبب ہونٹوں کے اطراف کی جلد خصوصاً کونے ڈھلکے ہوئے لگتے ہیں۔
ایسے میں لپ اسٹک لگانے کے بعد ہونٹوں کے کونوں پر ہلکا سا ہائی لائٹر لگالیں اس طرح آپ کی مسکراہٹ کھلی کھلی نظر آئے گی۔
آنکھوں کا میک اپ کرتے وقت گلیٹریا ضرورت سے زائد چکنی چمکیلی اشیاء کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔یوں تو بڑی عمر کی خواتین کے لئے بہترین یہی ہے کہ پاؤڈر والی مصنوعات سے گریز کریں تاہم اگر لیکوئیڈ یا کریم آئی شیڈ و میسر نہ ہوں تو آنکھوں کے پپوٹوں پر آئی شیڈو لگانے سے قبل کنسیلر لگانا نہ بھولیں ۔
اگر آپ کو اسمو کی آئی میک اپ پسند ہے تو سیاہ کے بجائے بھورے رنگ کا انتخاب کریں ۔اس سے آپ کی آنکھیں بڑی اور روشن دکھائی دیں گی۔ساتھ ہی آئی لائنر کے بجائے آئی پینسل کے استعمال کو ترجیح دینا مفید ثابت ہو گا۔
آخر میں میک اپ سیٹ کرنے کے لئے ٹرانسلوپینٹ پاؤڈر یا کو مپکٹ پاؤڈر کے بجائے میک اپ فکسنگ اسپرے کا استعمال کریں۔اگر ممکن ہوتو میک اپ مصنوعات پاؤڈر کے بجائے لیکوئیڈ یا کریم کی شکل میں ہی استعمال کریں کیونکہ زائد عمر کے سبب جلد پر نمایاں لکیریں ،جھریاں اور جھائیاں ہونے کی شکایت ہوتی ہے ۔
پاؤڈر والی مصنوعات ان لکیروں میں جمع ہو کر واضح طورپر نظر آتی ہیں جس سے آپ جواں لگنے کے بجائے اپنی عمر سے دو گنا بڑی لگتی ہیں۔ساتھ ہی چہرہ مصنوعی تاثر بھی پیش کرتا ہے۔ان ٹپس کو مد نظر رکھتے ہوئے میک اپ کیجئے ،آپ کی جلد بھی کسی نوجوان لڑکی سے کم نہیں لگے گی۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sajne Sanwarne Ki Koi Qaid Nahi- Har Umar Main Makeup Hai Zaroori" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.