Sard Mausam Main Banao Singhar - Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
سرد موسم میں بناؤ سنگار - میک اپ
بدھ 18 جنوری 2017

نسرین شاہین :
موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں کے خشک اثرات سے بچنا کسی طرح ممکن نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں ہمیں اپنی جلد کو نم اور ہموار رکھنے کے لیے حفاظتی تہ مہیا کرنے والی معیاری کریم یالوشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جسے لگانے سے جلد پر حفاظتی تہ چڑھ جاتی ہے ۔ یہ شادیوں ، پارٹیوں اور تقریبات کاموسم ہوتا ہے ۔ محفل میں دل کش اور خوب صورت نظرآنے اور مرکز نگاہ بننے کے لیے خواتین اپنے بناؤ سنگار پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔
خواتین کابناؤ سنگار موسم کے مطابق ہی اچھا لگتا ہے ۔ موسم کے مطابق اپنی جلد کی حفاظت کرنا اور میک اپ کے جدید اندازاپنانا، جتنا ضروری آج ہے، اس سے پہلے شاید کبھی نہ تھا۔ سرما بہت حسین موسم ہے اس موسم میں خواتین میک اپ کے زیادہ سے زیادہ تجربات کرسکتی ہیں۔
ان دنوں موسم سرمااپنے جوبن پر ہے ۔ یہ وہ موسم ہے، جس میں ہماری جلد سال کے کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں ہماری جلد قدرتی طور پر زردی مائل ہوجاتی ہے۔ موسم سرما میں حرارت بھی سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں قدرے کم ہوتی ہے ، اسی لیے یہ وہ موزوں وقت ہوتا ہے، جب خواتین میک اپ کے مختلف رنگوں کو آزماسکتی ہیں۔
یہ درست ہے کہ سرد موسم میں اپنی جلد کو نرم وملائم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ جلد کی نرمی اور ملائمت سارا دن آپ کو خوش گوار احساس دلاتی ہے ۔ اس موسم میں تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے خواتین اپنے لباس کے انتخاب کے بعد میک اپ پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ گرمیوں میں ہلکا پھلکا میک اپ کیاجاتا ہتے، جب کہ سردیوں میں قدرے گہرامیک اپ چہرت کو خوب صورتی بخشتا اور موسم سے مطابقت رکھتا ہے ۔ ذیل میں موسم سرما کے مختلف میک اپ کے بارے میں بنیادی معلومات درج کی جارہی ہیں، جن سے خواتین یقینا استفادہ کریں گی ۔
سرد موسم میں خواتین سب سے پہلے تواس امرکو یقینی بنائیں کہ جوفاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں ، وہ سردیوں سے متاثرہ جلد سے مطابقت رکھتی ہو۔ فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد ہے ۔ بازار میں ایسی فاؤنڈیشن کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جن میں موئسچرائزر اور ” ایس پی ایف “ (SPF) کی خصوصیات شامل ہیں۔ آپ ایسی فاؤنڈیشن منتخب کریں، جو ہ صرف آپ کی جلد کی ساخت اور رنگت سے مطابقت رکھتی ہو، بلکہ آپ کے چہرے کی نرمی اور ملائمت کواُجاگربھی کرے۔ یہ فاؤنڈیشن آپ کا درست انتخاب ہے۔ جن کریموں اور لوشنوں میں موئسچرائز راور ” ایس پی ایف “ اجزا ہوتے ہیں ۔ وہ جلد کونم رکھتے اور سورج کی تمازت سے بچاتے ہیں ۔
سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں سرد موسم میں آپ کی جلد زیادہ زردی مائل ہوتی ہے اور کبھی کبھار سخت موسم کی وجہ سے جلد کارنگ گہرا ہوجانے کی نسبت زردی مائل ہونازیادہ بہتر ہوتا ہے۔سرما کے سردترین دنوں میں ، چاہے وہ روشن دن ہویاگہری ہوتی ہوئی شام ، یہ دونوں اوقات بہت پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی جلد کے لیے فاؤنڈیشن کاوہ شیڈ منتخب کریں، جوان اوقات میں آپ کی جلد کو خوبصورتی اور جاذبیت بخشے۔
اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے فیس پاؤڈر بھی استعمال کریں۔ یہ آپ کے چہرے کو روشن کردے گا۔ اسے اپنے پورے چہرے پرلگائیں ، زائد پاؤڈر کوبرش کی مدد سے صاف کرلیں۔ زرد رنگ کے اثر کو زائل کرنے کے لیے ”بلشر“ (BLUSHER) کے رنگین شیڈز کاانتخاب کریں، جو آپ کے گالوں کے اُبھاروں کونمایاں کرے گا۔ آپ چاہیں تو جیلی (GEL) یاکریمی بلشر کاانتخاب کرسکتی ہیں، لیکن پاؤڈر بلشر آپ کے میٹ (MATT) میک اپ کے ساتھ زیادہ بہتر رہے گا۔
آنکھوں کے میک اپ کے لیے شوخ رنگوں کا انتخاب کریں۔ شیڈز کے لیے دو یاتین بنیادی رنگ منتخب کریں اور انھیں رنگین مسکارے کے ساتھ استعمال کریں۔ پلکوں کو لمبا، گھنا اور خم دار بنانے کے لیے مسکارے کو دو مرتبہ بہت احتیاط سے لگائیں ۔ اپنی آنکھوں کونمایاں کرنے کے لیے نیلے ، سبزیا براؤن رنگ والی پنسل سے آنکھوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں۔ آنکھوں میں کاجل پنسل سے کاجل لگائیں ۔
اب اپنے ہونٹوں کے لیے گلابی ، سرخ ، آتشی یا آڑو کے رنگ کی لپ اسٹک کاانتخاب کریں۔ میک اپ کے حقیقی تاثر کواُجاگر کرنے کے لیے ہونٹوں پر لپ اسٹک کے استعمال سے پہلے برونز لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنالیں۔ پھر لپ اسٹک لگائیں۔ سردموسم میں ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔ لپ گلوس سے ہونٹوں پر چمک اور خوبصورتی لائیں یاایسی لپ اسٹک استعمال کریں، جس میں چمک شامل ہو، تاکہ ہونٹ چمک دار اور پُرکشش لگیں۔ کسی تقریب میں شرکت کے لیے ایسا پسندیدہ میک اپ کریں، جو آپ کے لباس ، تقریب ، موسم اورمزاج سے مطابقت رکھتا ہو۔ ایسا میک اپ آپ کو بہت منفرد بناتا ہے ۔ اور تقریب میں باربار ہرنظر آپ کے حسین اور پُرکشش چہرے کی طرف اٹھتی ہے ۔
موسم سرما کی ٹھنڈی ہواؤں کے خشک اثرات سے بچنا کسی طرح ممکن نہیں ہے ۔ ایسی صورت میں ہمیں اپنی جلد کو نم اور ہموار رکھنے کے لیے حفاظتی تہ مہیا کرنے والی معیاری کریم یالوشن کی ضرورت ہوتی ہے ، جسے لگانے سے جلد پر حفاظتی تہ چڑھ جاتی ہے ۔ یہ شادیوں ، پارٹیوں اور تقریبات کاموسم ہوتا ہے ۔ محفل میں دل کش اور خوب صورت نظرآنے اور مرکز نگاہ بننے کے لیے خواتین اپنے بناؤ سنگار پر خاص توجہ دیتی ہیں ۔
خواتین کابناؤ سنگار موسم کے مطابق ہی اچھا لگتا ہے ۔ موسم کے مطابق اپنی جلد کی حفاظت کرنا اور میک اپ کے جدید اندازاپنانا، جتنا ضروری آج ہے، اس سے پہلے شاید کبھی نہ تھا۔ سرما بہت حسین موسم ہے اس موسم میں خواتین میک اپ کے زیادہ سے زیادہ تجربات کرسکتی ہیں۔
(جاری ہے)
اس مقصد کے لیے مختلف قسم کی مصنوعات دستیاب ہوتی ہیں، جن کا صحیح انتخاب کرنا ہوتاہے ۔
ان مصنوعات کوخواتین موسم ، اپنے لباس اور مزاج کے مطابق آزماسکتی ہیں ۔ان دنوں موسم سرمااپنے جوبن پر ہے ۔ یہ وہ موسم ہے، جس میں ہماری جلد سال کے کسی بھی دوسرے موسم کے مقابلے میں زیادہ متاثر ہوتی ہے۔ اس موسم میں ہماری جلد قدرتی طور پر زردی مائل ہوجاتی ہے۔ موسم سرما میں حرارت بھی سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں قدرے کم ہوتی ہے ، اسی لیے یہ وہ موزوں وقت ہوتا ہے، جب خواتین میک اپ کے مختلف رنگوں کو آزماسکتی ہیں۔
یہ درست ہے کہ سرد موسم میں اپنی جلد کو نرم وملائم رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ جلد کی نرمی اور ملائمت سارا دن آپ کو خوش گوار احساس دلاتی ہے ۔ اس موسم میں تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے خواتین اپنے لباس کے انتخاب کے بعد میک اپ پر توجہ مرکوز کرتی ہیں۔ گرمیوں میں ہلکا پھلکا میک اپ کیاجاتا ہتے، جب کہ سردیوں میں قدرے گہرامیک اپ چہرت کو خوب صورتی بخشتا اور موسم سے مطابقت رکھتا ہے ۔ ذیل میں موسم سرما کے مختلف میک اپ کے بارے میں بنیادی معلومات درج کی جارہی ہیں، جن سے خواتین یقینا استفادہ کریں گی ۔
سرد موسم میں خواتین سب سے پہلے تواس امرکو یقینی بنائیں کہ جوفاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں ، وہ سردیوں سے متاثرہ جلد سے مطابقت رکھتی ہو۔ فاؤنڈیشن میک اپ کی بنیاد ہے ۔ بازار میں ایسی فاؤنڈیشن کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جن میں موئسچرائزر اور ” ایس پی ایف “ (SPF) کی خصوصیات شامل ہیں۔ آپ ایسی فاؤنڈیشن منتخب کریں، جو ہ صرف آپ کی جلد کی ساخت اور رنگت سے مطابقت رکھتی ہو، بلکہ آپ کے چہرے کی نرمی اور ملائمت کواُجاگربھی کرے۔ یہ فاؤنڈیشن آپ کا درست انتخاب ہے۔ جن کریموں اور لوشنوں میں موئسچرائز راور ” ایس پی ایف “ اجزا ہوتے ہیں ۔ وہ جلد کونم رکھتے اور سورج کی تمازت سے بچاتے ہیں ۔
سال کے دوسرے موسموں کے مقابلے میں سرد موسم میں آپ کی جلد زیادہ زردی مائل ہوتی ہے اور کبھی کبھار سخت موسم کی وجہ سے جلد کارنگ گہرا ہوجانے کی نسبت زردی مائل ہونازیادہ بہتر ہوتا ہے۔سرما کے سردترین دنوں میں ، چاہے وہ روشن دن ہویاگہری ہوتی ہوئی شام ، یہ دونوں اوقات بہت پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اپنی جلد کے لیے فاؤنڈیشن کاوہ شیڈ منتخب کریں، جوان اوقات میں آپ کی جلد کو خوبصورتی اور جاذبیت بخشے۔
اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے فیس پاؤڈر بھی استعمال کریں۔ یہ آپ کے چہرے کو روشن کردے گا۔ اسے اپنے پورے چہرے پرلگائیں ، زائد پاؤڈر کوبرش کی مدد سے صاف کرلیں۔ زرد رنگ کے اثر کو زائل کرنے کے لیے ”بلشر“ (BLUSHER) کے رنگین شیڈز کاانتخاب کریں، جو آپ کے گالوں کے اُبھاروں کونمایاں کرے گا۔ آپ چاہیں تو جیلی (GEL) یاکریمی بلشر کاانتخاب کرسکتی ہیں، لیکن پاؤڈر بلشر آپ کے میٹ (MATT) میک اپ کے ساتھ زیادہ بہتر رہے گا۔
آنکھوں کے میک اپ کے لیے شوخ رنگوں کا انتخاب کریں۔ شیڈز کے لیے دو یاتین بنیادی رنگ منتخب کریں اور انھیں رنگین مسکارے کے ساتھ استعمال کریں۔ پلکوں کو لمبا، گھنا اور خم دار بنانے کے لیے مسکارے کو دو مرتبہ بہت احتیاط سے لگائیں ۔ اپنی آنکھوں کونمایاں کرنے کے لیے نیلے ، سبزیا براؤن رنگ والی پنسل سے آنکھوں کے گرد آؤٹ لائن بنائیں۔ آنکھوں میں کاجل پنسل سے کاجل لگائیں ۔
اب اپنے ہونٹوں کے لیے گلابی ، سرخ ، آتشی یا آڑو کے رنگ کی لپ اسٹک کاانتخاب کریں۔ میک اپ کے حقیقی تاثر کواُجاگر کرنے کے لیے ہونٹوں پر لپ اسٹک کے استعمال سے پہلے برونز لپ پنسل سے ہونٹوں کی آؤٹ لائن بنالیں۔ پھر لپ اسٹک لگائیں۔ سردموسم میں ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں۔ لپ گلوس سے ہونٹوں پر چمک اور خوبصورتی لائیں یاایسی لپ اسٹک استعمال کریں، جس میں چمک شامل ہو، تاکہ ہونٹ چمک دار اور پُرکشش لگیں۔ کسی تقریب میں شرکت کے لیے ایسا پسندیدہ میک اپ کریں، جو آپ کے لباس ، تقریب ، موسم اورمزاج سے مطابقت رکھتا ہو۔ ایسا میک اپ آپ کو بہت منفرد بناتا ہے ۔ اور تقریب میں باربار ہرنظر آپ کے حسین اور پُرکشش چہرے کی طرف اٹھتی ہے ۔
تاریخ اشاعت:
2017-01-18
Your Thoughts and Comments
Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sard Mausam Main Banao Singhar" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید میک اپ سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.