Sardi Kay 3 Trendy Eye Makeup - Article No. 1369

Sardi Kay 3 Trendy Eye Makeup

سردی کے 3ٹرینڈی آئی میک اپ - تحریر نمبر 1369

سراپے کی خوبصورتی کوامیک اپ کے ذریعے حسین ودلفریب انداز بخشنے کیلئے موسم سرما نہایت وموزوں موسم ہے موسم سرما میں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق آئی شیڈواور لپ کلر کاانتخاب کرکے اپنی لک کوپُرکشش ودلفریب انداز بخش سکتی ہیں

ہفتہ 12 دسمبر 2015

سنیہ انیس :
موسم میں تبدیلی پیداہونے کے ساتھ ہی روزمرہ روٹین میں بھی تغیر پذیری رونماہونا شروع ہوجاتی ہے۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گرم کپڑے ‘ شالیں‘ سوئیٹر‘ مفلر وغیرہ کی خریداری اور ان کے استعمال میں اضافہ ہوجاتاہے۔ اسی طرح موسم کی مناسبت سے میک اپ روٹین میں تبدیلی بھی نہایت اہم وضروری ہے۔
موسم گرما کی شدت نے آپ کو بوکھلاہٹ اور الجھن کاشکارکیے ہوگا پھر چلچلاتی ہوئی دوھوپ اور رات میں شدید حبس اور گھٹن زدہ ماحول میں میک اپ کرنے کے لیے خواتین نہایت محتاط ہوکرکلرز کاانتخاب کیاکرتی ہیں جبکہ خوبصورتی کومزیدنکھارنے اور سراپے کوتروتازہ لک دینے کے لیے موسم سرما نہایت بہترین وموزوں موسم ہے۔ اس موسم میں آپ اپنی مرضی اور پسند کے مطابق آئی شیڈواور لپ کلر کاانتخاب کرکے اپنے سراپے کوپرکشش ودلکش انداز بخش سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سردیوں کی مناست سے مختلف ونٹرفیشن ویک شوز اور میگزینز میں ماڈلزمیک اپ سے 3طرح کے آئی میک اپ ٹرینڈزکا انتخاب کیاگیاہے۔ آئیے آپ کوبھی ان تین نہایت ہی آسان لیکن فیشن کے مطابق آئی میک اپ کے طریقے سے آگاہ کیاجارہاہے۔
ڈراک آئی میک اپ
گرمیوں میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم میک اپ کااستعمال کریں اور بیوٹبشنز بھی کول اور لائٹ شیڈز استعمال کرنے کامشورہ دیتی ہیں تاکہ آپ گرمی میں بھی فریش وتروتازہ نظر آئیں۔
جبکہ سردیوں کے موسم میں اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ڈارک میک اپ کرنے کوترجیح دیتے ہیں۔ اس موسم میں وہ خواتین جومختلف رنگوں کے شیڈز آزمانا چاہتی ہیں وہ بالکل آزما سکتی ہیں۔ اس سیزن میں بلیواور بلیک آئی شیڈوکلر بہت ان ہے اور آپ کوبہت سی غیر ملکی وملکی اداکارئیں اس شیڈز سے اپنی آنکھوں کوخوبصورتی ورونق بخشتی ہوئی نظر آئینگی۔ اسموکی آئی میک اپ ایک عرصے سے فیشن ٹرینڈکاحصہ بنتا آرہاہے۔
لیکن سردیوں کی خشک وسرمئی شاموں میں اسموکی آئی میک اپ کی چھب ہی نرالی ہواکرتی ہے۔ آپ آئی شیڈولگانے کے تمام اصولوں کوتوڑتے ہوئے آئی شیڈ کاہلکا ساشیڈاپنی آنکھوں کے نچلے حصے پر لگاکرایک ڈرامائی لک اپنا سکتی ہیں۔
کاجل
کاجل کافیشن سدا بہار ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے اس کے رحجان میں کچھ کم ہوگئی تھی لیکن ایک بار پھر کاجل کافیشن دوبارہ لوٹ کرآگیا ہے۔
توآپ سردیوں کے موسم میں کاجل اپنی آنکھوں میں لگا کرنہایت پر کشش وخوبصورت انداز اپنا سکتی ہے۔ موسم سرما کے خوشگوار وٹھنڈے ماحول میں کاجل سے بھرسے نیناں بہت اچھے لگتے ہیں۔نوجوان لڑکیاں اور خواتین کاجل پینسل یاکاجل سے اپنی آنکھوں میں نہایت نفاست سے گہری لائن لگائیں اگر آپ کوآنکھوں سے باہر ہواکاجل پسند ہے تو آپ موٹی لائن لگاکر کاٹن بڈسے اسکوباہر کی طرف پھیلاکرلگاسکتی ہیں۔
آپ کے خیال میں کاجل دن کے وقت زیادہ موزوں اور مناسب نہیں رہتاہے۔ آپ ایک باردوبارہ سوچئے دراصل کاجل ایک ورسٹائل آئی میک اپ ہے جسے آپ صبح سے شام کسی بھی وقت اپنی آنکھوں پہ اپلائی کرکے منفرد انداز اپناسکتی ہیں۔ کاجل یاآئی پینسل ہمیشہ واٹر پروف خریدیں کیونکہ اعلیٰ کوالٹی کاواٹرپروف کاجل تادیرآنکھوں میں اپنی صحیح حالت میں برقرار رہتاہے۔
سوٹھٹھرتی سردی کی سرمئی شاموں میں کاجل سے بھرے کجرارے نیناں کامقبول فیشن ٹرینڈاپنانے کیلئے آپ تیار ہیں؟
نیچرل لُک
آپ بہت زیادہ ہیوی اور رنگوں سے بھرپور آئی میک اپ کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتی ہیں۔ توکوئی مسئلہ نہیں ہے آجکل ہیوی آئی شیڈوز، کاجل پینسل اور مسکارے کے ساتھ” نومیک اپ“ کاتاثر بھی فیشن میں ان ہے۔
اب اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے آپ صرف منہ دھوکرگھرسے باہرنکل جائیں یاکسی تقریب میں شرکت کے لئے تیار ہوجائیں بلکہ آپ میک اپ کرتے ہوئے ہلکے ونیچرل رنگوں کے شیڈزپر زیادہ فوکس کریں جوآپ کی آنکھوں کونیچرل یعنی قدرتی اور خوبصورت تاثر بخشے اور آپ کی آنکھیں اس جادوئی اُن دیکھے میک اپ سے ایک ولفریب انداز پیداکریں اور سادگی میں حسن کے جلوے بکھیریں۔

آپ آنکھوں کونہایت سادہ اور خوبصورت انداز بخشنے کیلئے صرف اپنی پلکوں کولیش کرلرسے کرل کرکے ایک دوکوٹ مسکاراکے اپلائی کرسکتی ہیں اس سے نہایت فریش اور نیچرل لک آتاہے۔
موسم سرما میں ٹرینڈی آئی میک اپ اپنی آنکھوں کی رعنائی میں اضافے کے ساتھ آنکھوں کی قدرتی خوبصورتی پر بھی توجہ دیں۔ آنکھوں کاصحت منداور تروتازہ نظر آنا بھرپور وپرسکون نیند اور ٹینشن سے پاک صحت بخش لائف اسٹائل کی علامت ہوا کرتا ہے۔ آپ بھی اپنی آنکھوں کوقدرتی خوبصورتی وچمک بخشنے کی سعی کیجئے۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Sardi Kay 3 Trendy Eye Makeup" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.