Self Grooming Bhi Zaroori Hai - Article No. 1557
سیلف گرومنگ بھی ضروری ہے - تحریر نمبر 1557
لڑکیوں کی کثیر تعداد چاہتی ہے کہ وہ خوبصورت اور پُرکشش دکھائی دے مگر وہ اس کیلئے کیا کریں یہ ہر لڑکی نہیں جانتی ۔
پیر 13 فروری 2017
لڑکیوں کی کثیر تعداد چاہتی ہے کہ وہ خوبصورت اور پُرکشش دکھائی دے مگر وہ اس کیلئے کیا کریں یہ ہر لڑکی نہیں جانتی ۔
اپنی شخصیت کو نکھارنا ”سیلف گرومنگ “ کہلاتا ہے ۔ اسی مقصد کیلئے خواتین پارلر کارخ کرتی ہیں ۔ لیکن پارلر جانے کیلئے بھی خاص مواقعوں اور رقم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ۔ جبکہ ” سیلف گرومنگ “ کا مقصد ہے کہ ہرحال میں آپکی شخصیت کاشمار اور خوبیاں نمایاں ہوں اور آپ اپنی کوتاہیوں پر قابو پانا سیکھیں ۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ دوران تعلیم لڑکیاں اپنی تعلیم میں مصروف رہتی ہیں اور اپنی شخصیت کو نظرانداز کردیتی ہیں پھر جب ان کی شادی کاوقت آتا ہے تو ایسے وقت میں وہ شخصی تاثر قائم کرنے میں ناکامی ہوجاتی ہیں۔
(جاری ہے)
اسی طرح گھریلو خواتین گھر کے کاموں میں اپنی شخصیت پر توجہ نہیں دیتیں اور جب کسی فنکشن یا تقریب میں جانا ہوتوبیوٹی پارلرز کا رخ کرتی ہیں جہاں کبھی رش کا مسئلہ اور کبھی کسی الرجی کامسئلہ ان کی شخصیت کو نکھارنے کی بجائے مزید بگاڑدیتا ہے ۔
اس لئے ضروری ہے کہ اپنی جلد کی حفاظت کریں ۔ گھر میں رہتے ہوئے بھی اپنی سکن پر کوئی لوش یا کریم ضرور لگائیں اسی طرح آفس ، کالج یایونیورسٹی جاتے ہوئے آپ ہلکا پھلکا میک اپ ضرور کریں البتہ کوشش کریں کہ میک اپ نمایاں نہ ہو ۔
اس کے علاوہ اپنی جلد کی تازگی کو برقرار رکھنے کیلئے جوسزاستعمال کریں ۔ پانی زیادہ پئیں ۔ اگر آپ کا جسم موٹاپے کا شکار ہونے لگے تو فوراََ واک شروع کریں ۔ اپنی شخصیت اورقد کاٹھ کے مطابق کپڑوں کا انتخاب کریں جو آپ کی شخصیت خوبرو بنادے ، شخصیت کو چار چاند لگانے کی خاطر کبھی کبھار ہلکی پھلکی جیولری ضرور پہنیں ۔ اپنے بالوں پر بھی خاص توجہ دیں تاکہ آپ کے بال مضبوط اور شائن نظر آئیں ۔
اپنے آپ کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنی ” سیلف گرومنگ “ پر توجہ دیں ۔ جلد کی دشمن حسن افزا کریموں کے دھوکے سے بچیں کیونکہ یہ کریمیں آپ کی جلد کو حساس بنانے کے ساتھ ساتھ آپ کی جلد کو بوڑھا بھی کردیتی ہیں ۔ اپنی شخصیت پر اعتماد کریں۔ یادرکھیں خود اعتمادی خوبصورتی کے بعد سب بڑا زیور ہے جو عورت کو خوبصورت بناتا ہے ۔ اپنی رنگت کو خوبصورتی کی بنیاد نہ بنائیں بلکہ اپنے قد کاٹھ ، اپنی مسکراہٹ انداز گفتگو کو بہتر سے بہتر بنا کر اپنی سیلف گرومنگ کریں اور خوبصورت شخصیت کے مالک بنیں۔
Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials
عید کا میک اپ اور ہیئر اسٹائل
Eid Ka Makeup Aur Hair Style
ایکسپائر کاسمیٹک پروڈکٹس کا استعمال ہے خطرناک
Expire Cosmetic Products Ka Istemal Hai Khatarnak
کیمیاوی میک اپ ریموور کی جگہ قدرتی ریموور استعمال کیجیے
Chemical Makeup Remover Ki Jagah Qudrati Remover Istemal Kijiye
جلد کی رنگت اور آپ کی لپ اسٹک
Jild Ki Rangat Aur Aap Ki Lipstick
سردیوں کے لئے میک اپ ٹپ
Sardiyon Ke Liye Makeup Tip
BB اور CC کریم میک اپ کا جدید انداز
BB Aur CC Cream Makeup Ka Jadeed Andaz
کاجل کے مختلف انداز
Kajal Ke Mukhtalif Andaz
واٹر پروف میک اپ
Waterproof Makeup
نظر کا چشمہ اور آئیز میک اپ
Nazar Ka Chashma Aur Eyes Makeup
ناکارہ کاسمیٹکس کر دیں گی جلد خراب
Nakara Cosmetics Kar Dein Gi Jild Kharab
جانئے حسن کا راز
Janiye Husn Ka Raaz
رت آئی ہے عید سنگھار کی
Rut Aayi Hai Eid Singhar Ki