Aap Apna Massage Sakoon Ka Bais - Article No. 2889

Aap Apna Massage Sakoon Ka Bais

آپ اپنا مساج سکون کا باعث - تحریر نمبر 2889

اپنے ہاتھوں سے جسم کا مساج کرنے سے نہ صرف تمام عضلات کو سکون ملتا ہے بلکہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی روکتا ہے

ہفتہ 28 مئی 2022

اپنے ہاتھوں سے جسم کا مساج کرنے سے نہ صرف تمام عضلات کو سکون ملتا ہے بلکہ یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی روکتا ہے۔اس سے دوران خون میں بہتری آتی ہے۔چہرے کی جھریاں دور کرنے کے علاوہ رگوں کی سختی کم کرنے اور درد میں مبتلا اعضاء کو آرام پہنچاتا ہے۔
مساج کے دوران جسم پر ضربیں لگانے سے آرام ملتا ہے
انگریزی زبان میں اسے Stroking کہا جاتا ہے دونوں ہاتھوں کے ذریعے جسم کے مختلف حصوں مثلاً پیروں،ٹانگوں،بازوؤں یا سر پر ہلکی ہلکی ضربیں لگانے سے جسم میں خون کی گردش بہتر اور رواں رہتی ہے۔
انگلیوں کی پوروں یا انگوٹھے سے بھی ضربیں لگائی جا سکتی ہیں۔
رگڑ پیدا کرکے دیکھئے
Friction نہایت عمدہ مشق ہے۔اس عمل میں اپنی ہتھیلیوں کو جسم کے مختلف حصوں پر رگڑا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے میں دو سے تین مرتبہ جسم کی ہلکی پھلکی رگڑائی کر لینے سے مردہ جلد کی تہہ اُتر جاتی ہے اور جلد نکھر سی جاتی ہے۔رگڑائی کرنے کے لئے بے بی آئل،سرسوں کا تیل یا بادام کی کھلی بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

جلد کے سخت حصے مثلاً ایڑھیاں،گھٹنے اور کہنیاں اس طرح صاف بھی ہوں گے اور نرم بھی ہو جائیں گے۔یہ موئسچرائزنگ کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔اس اسکرب کو گردن،بغل اور گھٹنوں جیسے حساس حصوں پر استعمال نہ کریں تو بہتر ہے۔
نہانے کے بعد کے مراحل
نہانے کے بعد نم آلود جسم کے جن اعضاء پر ضروری سمجھیں اسکرب لگائیں اور ہر حصے پر کم از کم دو منٹ تک رگڑائی کرتی رہئے لیکن بہت زیادہ سختی نہ کی جائے تو اچھا ہے۔
جسم کے نکھار کے لئے بہت اچھا ہو اگر رگڑائی کے بعد بھی ایک بار غسل کر لیا جائے۔
ٹشوز کو دبانا،مساج کا اہم مرحلہ
Kneading ایک ایسا عمل ہے جس میں ہم ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کے ٹشوز کو دباتے،گھماتے اور ٹٹولتے ہیں۔اس عمل کو انگلیوں یا انگوٹھے کی مدد سے مساج کرنا کہتے ہیں۔اس عمل سے ٹشوز مضبوط ہوتے ہیں۔سب سے پہلے آرام دہ پوزیشن میں بیٹھ کر تیل یا موئسچرائزر ہاتھوں پر مل لیا جائے۔
ہاتھوں کو گھٹنے کے گرد لپیٹا جائے اور اوپر کے رخ مساج کرنا شروع کیا جائے۔اپنے ہاتھوں کو دائرے کی شکل میں حرکت دی جائے۔پانچ مرتبہ ایسا کرنے کے بعد اسی انداز میں دوسرے ہاتھ یا دوسری ٹانگ کا بھی مساج کیا جا سکتا ہے۔آٹھوں انگلیاں گھٹنے کے عقبی حصے میں پیچھے کی جانب رکھی جائیں اور اوپر کی جانب کھینچی جائیں اس طرح جسم کے نظام اخراج پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
اس کے بعد یہی عمل دوسرے ہاتھ کی مدد سے کیا جائے۔
اس طرح بازوؤں کو دھیرے دھیرے دبائیں۔کمر کے بل لیٹ کر اپنے پیٹ کو انگلیوں اور انگوٹھوں کی مدد سے گوندھنے کے انداز میں دبائیں۔اس کے بعد کروٹ لے کر لیٹ جائیں اور اسی انداز میں اپنے جسم کے مختلف حصوں کو دبائیں۔یہی عمل دوسرے پہلو کے بل لیٹ کر دہرایا جا سکتا ہے۔
مساج تھکاوٹ،سستی اور کاہلی دور کر دیتا ہے مگر جسم کے بعض حصے بہت نازک ہوتے ہیں۔
اگر زیادہ دباؤ ڈالا جائے تو جسم سن بھی ہو سکتا ہے۔انسان بے ہوش بھی ہو سکتا ہے اور بے احتیاطی سے مساج کرنے پر ٹشوز Damage بھی ہو سکتے ہیں لہٰذا بہتر ہے کہ کسی ماہر سے مدد لی جائے۔ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہر گز بھی مساج نہ کریں۔بخار کسی قسم کا ہو مساج نہ ہی کیا جائے تو بہتر ہے۔اگر جلد پر چھالے یا الرجی ہو تو بھی مساج نہ کریں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Aap Apna Massage Sakoon Ka Bais" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.