Beauty Treatment K Asaan Tariqe - Article No. 2231

Beauty Treatment K Asaan Tariqe

بیوٹی ٹریٹمنٹ کے آسان طریقے - تحریر نمبر 2231

خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگرناقص غذا،صفائی،آلودگی،سستی اور کاہلی کے باعث صحت مندی اور پرکشش شخصیت خواب وخیال بن کررہ جاتی ہے۔

منگل 10 دسمبر 2019

خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگرناقص غذا،صفائی،آلودگی،سستی اور کاہلی کے باعث صحت مندی اور پرکشش شخصیت خواب وخیال بن کررہ جاتی ہے۔صحت مند جلد اور سرخ وسفید چہرہ کی خواہش مند خواتین کے لیے چند آسان بیوٹی ٹپس موجود ہیں۔تمام موسمی پھل ضرور کھائیں بھی اور چند ایک چہرے پر لگائیں بھی،ان پھلوں میں موجود غذائیت ہر طرح سے ہی آپ کو فائدہ پہنچاتی ہے۔
پھل کھائیں اور بعض پھلوں کے چھلکوں کو یا گودے کو جلد پر اپلائی کریں۔ اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ کئی پھلوں کے ایکسٹریکٹ مختلف کریموں اور جلد کی دیگر پروڈکٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔ذیل میں پھلوں سے تیار کردہ کچھ ٹوٹکے ہیں،جنہیں جلد کی مناسبت سے چہرے،گردن اور ہاتھوں پر اپلائی کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)


وائٹننگ کے لئے
رنگ صاف کرنے کے لیے تھوڑا سا کھیرا،تین سے چار خوبانیاں اور دس سے پندرہ انگور بلینڈ کرکے فرج میں ٹھنڈا کرلیں۔

یہ آمیزہ جلد پر ہلکا ہلکامساج کریں۔کچھ دیر بعد سادہ پانی سے دھولیں۔
ڈارک سرکل
ایک کیوب ٹھنڈا خربوزہ لے کر کانٹے کی مدد سے اس میں کٹ لگالیں ۔اسے ڈارک سر کلز پر مساج کریں اور بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی کا ہلکا سا اسپرے کریں پھر ہلکا سا ناریل کا تیل لگا لیں۔
جھائیوں کے لیے
چہرے پر جھائیاں دور کرنے کے لیے آم کھائیں اور آم کی گھٹلی کو پیس کر دہی میں ملا کر جھائیوں پر لگائیں۔

فیشل ماسک
اچھی طرح میش کیا ہوا کیلا ایک عدد،دہی ایک چمچ،کافور ایک چٹکی ،ٹماٹر کا رس ایک چمچ ،ان سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرکے چہرہ پر لگائیں جب سوکھ جائے تو عرق گلاب کا اسپرے کرکے کاٹن کی مدد سے سر کولر موشن میں ہٹالیں۔ٹھنڈے پانی سے واش کریں اور اس کے بعد تربوز کا سفید حصہ تھوڑا سا لے کر چہرے پر ملیں۔جلد چمکدار ہو جائے گی۔

تربوز کا ماسک
چہرے کی جلد کو ٹائٹ اور وائٹ کرنے کے لیے تربوز کی ایک چھوٹی سی قاش چھلکے سمیت لے کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ساس پین میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ تمام پانی سوکھ جائے اور جیل کی شکل میں آجائے۔چولھے سے اتارنے سے پہلے دو چمچ خشک دودھ ملا کر اتارلیں۔یہ جیل چہرے اور گردن پر لگالیں بیس منٹ بعد دھولیں۔

ایکنی کی کریم
اسپغول ایک چمچ،تھوڑے سے پانی میں ملالیں۔آدھی خوبانی اور آدھا آلو بخارہ کا رس گھر میں تیار کردہ اس کریم میں شامل کرکے ہلکا سا گرم کرلیں۔ایکنی کریم تیار ہے۔گھر میں تیار کردہ اس کریم کو فرج میں رکھیں۔لگانے سے پہلے ہاتھ پر ہلکا سا پانی لگا کر کریم چھوٹے چھوٹے اجزاء پر چپکالیں۔ایک گھنٹے بعد سادہ پانی سے دھولیں۔

گردن کی سیاہی دور کرنے کے لئے
کیلے کے چھلکے پر بیکنگ سوڈا لگا کر ہلکے ہلکے گردن پر مساج کریں۔چند روز میں فرق محسوس ہو گا۔
کیلے سے بوٹوکس
جلد ٹائٹ کرنے کے لیے میش کیلا ایک عدد،شہد ایک کھانے کا چمچ،فیرنس کریم آدھا چمچ،ملیٹھی پاؤڈر آدھا چمچ ،سب کو اچھی طرح مکس کریں۔دو ہفتہ تک ہفتہ میں تین بار استعمال کریں۔

ٹومیٹو ہینڈ لوشن
یہ لوشن خشک اور کھردرے ہاتھوں کو ملائم بناتاہے۔
اشیاء :پکے ہوئے ایک ٹماٹر کا رس،ایک چائیے کا چمچ گلیسرین،ایک چائے کا چمچ لیموں کارس۔
ترکیب:
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح آپس میں پھینٹ کر بوتل میں رکھ لیں۔دن میں دوبار ہاتھوں پر اس کا مساج کرکے دھولیں۔اس آمیزہ کو دو یا تین دن کے اندر ہی استعمال کرلیں۔

پائین ایپل کیوٹیکل سافٹنر
ناخنوں کے اطراف کی سخت جلد کو نرم بناتاہے۔
اشیاء:
دو چائے کے چمچ انناس کا رس،دو انڈوں کی پھینٹی ہوئی زردی ،ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ۔
ترکیب:
تمام اجزاء کو آپس میں ملا لیں اور اس محلول میں اپنے ناخن تیس منٹ تک ڈبوئے رکھیں۔
اورنج اسکن فریشز
جلد کو تازگی بخشنے اور چہرے پر بشاشت لانے کے لیے اورنج اسکن فریشز استعمال کیجیے۔
اشیاء:تین اورنج کے چھلکے ،ڈیڑھ لیٹر ابلتا ہوا پانی۔
ترکیب:اورنج کے چھلکوں کو دھو کر اور قتلے کاٹ کر سوس پین میں ڈال دیں،اب اس میں کھولتا پانی ڈال کرڈھکنا بندکردیں اور دو گھنٹوں تک یوں ہی رہنے دیں۔ٹھنڈا ہو جانے پر بوتل میں بند کرکے رکھ دیں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Beauty Treatment K Asaan Tariqe" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.