Facial Roller Massager - Article No. 2538

Facial Roller Massager

فیشل رولر مساجر - تحریر نمبر 2538

افزائش حسن کی تکنیکی مہارت

جمعرات 4 مارچ 2021

آپ نے بیوٹی مصنوعات کے ساتھ متعدد بار مساج کرایا ہو گا یا خود کیا ہو گا اور محسوس کیا ہو گا کہ چہرہ نکھرنے لگا ہے۔دوران خون کی ہلکی سی گردش نے چہرے پر تابناکی کا تاثر دے دیا ہے۔آپ کی تھکان بھی اتری ہے اور اگر چہرے پر پژمردگی اور یاسیت کا غلبہ تھا تو وہ کم سے کم ہوتا چلا گیا۔آج ہم آپ کو بیوٹی ٹول رولر کی مدد سے یہی خدمت لیتے ہوئے اس کے فوائد بتا رہے ہیں۔
اور رولر مساجر کے بے پناہ فوائد ہیں اور یہ باڈی مساج کی طرح تذمن اور افسردگی زائل کرنے کی موٴثر ترکیب ہے۔
دوران خون کی گردش اور متورم جلد کے لئے یہ عمل انتہائی کارآمد ہے۔یہ Sinuses کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔گوکہ یہ کوئی دوا نہیں لیکن اس کے خوش آئند اثرات خاصے ہیں۔آنکھوں کے گرد اور پپوٹوں پر آنے والی سوجن کسی بیماری یا مسلسل جاگنے اور کمپیوٹر پر کام کرنے کی وجہ سے بھی آسکتی ہے آپ برف کا مساج کر سکتی ہیں اور رولر مساجر کی مدد سے بھی یہ Puffiness دور کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر آپ استعمال سے پہلے رولر کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر لیں اور پھر استعمال کریں تو جلد کس جائے گی اور لچک بھی برقرار رہے گی۔عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد میں کولاجن بننا کم ہو جاتا ہے۔رولر مساجر کی Needles اسے فعال کر دیتی ہے۔ماہرین حسن آپ کی جلد کی قسم جان کر کوئی ضروری تیل یا موئسچرائزر کا انتخاب کرتی ہیں اور اسے رولر سے پہلے جلد پر لگاتی ہیں اور رولر کا کام اس آئل کو جلد کی گہرائیوں تک منتقل کرنا ہے تاکہ جو مسائل یا خامیاں موجود ہیں ان کا خاتمہ کیا جا سکے۔
یہ فیشل رولر مساجر آپ کے چہرے کی ساخت کو نہ تو بدلے گا اور نہ ہی چہرے کو Slimp کرے گا۔شروع میں چند ساعتوں کے لئے یہ تاثر ضرور ملتا ہے مگر صرف پرہیزی غذا اور ورزش ہی پورے جسم کو دبلا کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔یہ رولر چہرے اور گردن کو جلد پر موجود تیزابی مادے Toxins دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
فیشل رولر کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
اگر آپ گھر پر فیشل لے رہی ہوں تو سب سے پہلے چہرہ دھو کر فیشل آئل،سیرم موئسچرائزر لگائیں۔
گردن سے رولر چلانے کا آغاز کریں اور چہرے تک اوپر لے جائیں۔اوپر سے نیچے نہ لائیں۔پھر Jawline سے کانوں تک لے جائیں اور قدرے دباؤ دیں اور ہاتھوں کی حرکت پپوٹوں سے رخسار کی ہڈی تک لے جائیں۔آنکھوں کے گرد براہ راست استعمال نہیں کیا جاتا صرف ہاتھ سے بھنوؤں تک رول کیا جاتا ہے۔ فیس یوگا بغیر رولر کے کیا جاتا رہے تو آنکھوں کے گرد نہ تو حلقے پڑتے ہیں اور نہ ہی آنکھیں شورم ہوتی ہیں۔

فیشل رولرز کی مختلف اقسام
دنیا بھر میں کئی سو قسموں کے رولر مساجر متعارف ہو چکے ہیں نگرانی میں Jade ہی زیادہ قابل قبول اور بہترین نتائج رہنے والے پتھر سے بنائے جانے والا رولر ہے۔اس کے علاوہ Rose Quartz: یہ رولر گرم اور سرد دونوں تاثیروں کے حامل ہوتے ہیں۔یہ دیر پس جاذبیت برقرار رکھنے والی قسم ہے۔
Omethysit:یہ کیل مہاسوں کی حامل حساس جلد کے لئے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔

Obsidian:نیورو لوجی افسردگی اور مردہ جلد کے خلیوں کو زائل کرنے میں مدد دینے والی قسم ہے۔جلد کو صاف ہموار کرتا ہے۔
Metal: اس مخصوص دھاتی میٹریل کے ساتھ ساتھ Jade سے بنا ہوا رولر مساجر اپنی تاثیر کے اعتبار سے ٹھنڈے ہوتے ہیں۔اس لئے انہیں استعمال سے قبل فریج میں رکھنا ضروری نہیں۔
Jade:یہ بے حد پتھریلا رولر تو نہیں مگر اس کے استعمال سے نتائج بہت عمدہ ہوتے ہیں۔

استعمال کے بعد صفائی کا عمل
استعمال کے بعد خشک کپڑے سے رولر پر لگا آئل یا موئسچرائزر پونچھ لینا اچھا ہے۔آپ ہر ہفتے رولر استعمال کر رہی ہوں تو استعمال سے قبل اور بعد میں ہلکے نم کپڑے سے اسے صاف کر لیا کریں۔
کبھی اپنے رولر کو براہ راست گرم یا سادہ پانی میں نہ ڈالیئے۔آپ ہینڈ واش کے چند قطرے کسی کپڑے پر لگا کر اپنے اسٹون کو صاف کر سکتی ہیں۔بعد ازاں خشک کپڑے سے پونچھ کر اسے خشک کر لیا کریں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Facial Roller Massager" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.