Gori Rangat Ka Husool - Article No. 2252

Gori Rangat Ka Husool

گوری رنگت کا حصول - تحریر نمبر 2252

خوبصورتی کا حصول ہر عورت کا حق بھی ہے اور خواہش بھی۔دلکشی کے لیے سب سے ضروری چیز نرم وملائم اور چمکدار جلد ہے۔

جمعہ 3 جنوری 2020

خوبصورتی کا حصول ہر عورت کا حق بھی ہے اور خواہش بھی۔دلکشی کے لیے سب سے ضروری چیز نرم وملائم اور چمکدار جلد ہے۔یہ خوابوں جیسی جلد موسم کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اضافی توجہ اور اضافی وقت چاہتی ہے۔دن بھر کی دھول مٹی اور دیگر کثافتیں جلد پر ایک تہہ جما دیتی ہیں۔اگر اس تہہ کو وقتاً فوقتاً صاف نہ کیا جائے تو کئی جلدی مسائل ہو سکتی ہیں جیسا کہ داغ دھبے،کیل مہاسے،رنگت کا سیاہ ہونا وغیرہ۔
ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے گھر پر ہی اسکن ٹون کی مناسبت سے کسی معیاری فیشل کٹ سے فیشل کیا جا سکتاہے۔
مطلوبہ سامان
ہیئر بینڈ،ایک چھوٹا سا تولیہ،پانی کا پیالہ،اسفنج،بلیک ہیڈ ریموور،روئی، کلینزر،فیشل مساج،اسکرب اورٹونر۔فیشل کرنے سے پہلے اپنا چہرہ اور گردن صاف کریں اور گرم پانی سے دھوئیں۔

(جاری ہے)


پہلا مرحلہ
فیشل کا پہلا مرحلہ کلینزنگ ہے۔

جلد کو آلودگی کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اور چہرے سے دھول مٹی کی صفائی کے لیئے کلینزنگ کی بہت اہمیت ہے۔سب سے پہلے اچھے اورمعیاری کلینزر سے گردن اور چہرے کی پانچ منٹ کلینزنگ کریں،پھر اسفنج کی مدد سے صاف کرلیں۔کلینزنگ کرنے کے دوران ہاتھوں پر بار بار پانی لگانا مت بھولیں۔
دوسرا مرحلہ
کلینزنگ کے بعد دوسرا مرحلہ چہرے کے مساج کا ہے۔
کسی معیاری مساج کریم کی مدد سے تقریباً پانچ منٹ مساج کریں۔مساج کرنے سے دوران خون چہرے کی جانب بڑھتاہے،جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جلد کی بہتر نشوونما ہوتی ہے۔مساج کرنے سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ اسے تازگی بھی ملتی ہے۔اس کے علاوہ چہرے پر ایک خاص چمک پیدا ہوتی ہے اور جھریاں بھی نہیں پڑتیں۔
تیسرا مرحلہ
اسکربنگ بھی کلینزنگ کی طرح ہے،اس مرحلے میں ناک کے اطراف اور ٹھوڑی پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
یاد رکھیے کہ ہاتھوں کی حرکت نیچے سے اوپر کی جانب ہونی چاہیے اور تقریباً دس منٹ تک یہ عمل دہرائیے ،پھر چہرہ گرم پانی سے دھولیں۔
چوتھا مرحلہ
اگر چہرے پر کیل مہاسے ہیں تو اسکرب لگانے کے لیے بلیک ہیڈریموور ماسک کا استعمال کریں۔بعض اوقات جلد پرمساج کے ذریعے کیل مہاسے نرم پڑجاتے ہیں اور بغیر بھاپ لیے یہ مساج کے دوران ہی نکل جاتے ہیں۔
اگر یہ مساج سے نہ نکلیں تو بھاپ لے لیں۔ٹاک سے بلیک ہیڈز نکالنے کے لیے ریموور اسٹک یا اسٹریپس کا استعمال کیا جا سکتاہے۔
پانچواں مرحلہ
چہرے کو اسفنج سے اچھی طرح سے صاف کریں اور ماسک لگانے کی تیاری کریں۔ملتانی مٹی کا ماسک مفید ہے۔بیوٹی ایکسپرٹ آئلی اسکن رکھنے والی خواتین کو لیموں جبکہ حساس جلد والی خواتین کو وائٹننگ ماسک لگانے کا مشورہ دیتی ہیں۔
چہرہ خشک ہونے کے بعد ماسک لگائیں۔جب ماسک خشک ہو جائے تو ماسک کو اسفنج سے ہٹانے کے بجائے چہرے کو دھولیں۔
چھٹا مرحلہ
آخری مرحلہ ٹونر کا ہے،ماسک ہٹانے کے بعد چہرے پر ٹونر لگائیں۔ٹونر کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ معیاری اور کثیر العمل پراڈکٹ ہو،جو ایک سے زائد مقاصد کے لیے استعمال کی جاسکے۔مثال کے طور پر خشک جلد کی حامل خواتین کو کریمی یا ملک کلینزر استعمال کرنا چاہیے،اس کا استعمال جلد کو تروتازگی بخشتاہے۔

فیشل سے متعلق اہم نکات
فیشل سے کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے ویکس کروائیں ،ویکس سے جلد کی سطح کھنچ جاتی ہے۔ویکسنگ کے بعد فوری مساج ہوتو جلد کو نقصان پہنچ سکتاہے۔تیز دھوپ میں زیادہ وقت گزارنے کے بعد فوراً فیشل نہ کروائیں۔یوں تو فیشل سے سورج کی شعاعوں کے باعث جلد پر ہونے والی پگمنٹیسشن(Pigmentation) ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن فوری طور پر فیشل کروانا جلد کو نقصان بھی پہنچا سکتاہے۔

فیشل کے فوائد
فیشل کرنے سے نہ صرف چہرے کی صفائی ہوتی ہے بلکہ اسے تازگی بھی ملتی ہے۔اس سے چہرے پر چمک پیدا ہوتی ہے اور جھریاں نہیں پڑتیں۔مساج کرنے سے دوران خون چہرے کی جانب بڑھتاہے ،جس سے چہرے کے عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور جلد کی نشوونما بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔مساج چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتا اور بڑھاپے کے اثرات کوروکتاہے ۔
فیشل مساج کے ذریعے مہاسوں اور دیگر داغ دھبوں کو دور کیا جا سکتاہے۔اچھا فیشل جلد یں موجود گردوغبار کو باہر نکالتا اور مہاسے اور کیلوں کے نکلنے کے عمل کو روکتاہے۔مساج چہرے کے پٹھوں یا مسلز کو بھی مضبوط کرتاہے۔
ہوم میڈفیشل ماسک خشک جلد کے لیے
ایک کھانے کے چمچ شہد میں پندرہ قطرے اورنج جوس اور ایک کھانے کا چمچ کارن فلور ملا کر چہرے پر لگائیں دس منٹ بعد پانی سے صاف کر لیجیے۔
چکنی جلد کے لیے ایک کھانے کا چمچ شہد میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر چہرے اور گردن پر ماسک کی طرح لگائیں،دوکھانے کے چمچ پپیتے کے گودے میں دس قطرے لیموں کا رس تقریباً بیس منٹ تک لگائیں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیجئے۔گھر میں موجود کسی پھل جیسے نارنجی تربوز یا پپیتے کارس چہرے پر کچھ دیر لگائیں۔یہ کلینزنگ کھلے مسام بند کرنے اور خون کی گردش بڑھانے کے لیے مفید ہے۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Gori Rangat Ka Husool" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.