Khila Khila Sa Chehra - Article No. 2453

Khila Khila Sa Chehra

کھلا کھلا سا چہرہ - تحریر نمبر 2453

لگے گلاب جیسا

منگل 27 اکتوبر 2020

اس تیز رفتار زندگی اور مصروفیت نے خواتین کو سہل پسند بنا دیا ہے۔زیادہ تر ہم تیار کریموں اور لوشنز کی مدد سے چہرے،گردن،ہاتھوں اور پیروں کی صفائی،نگہداشت اور نکھار کے طریقے آزماتے ہیں۔ایسی خواتین جن کی جلد حساس ہوتی ہے وہ مختلف تکالیف مثلاً خارش،دانوں ،جلد کی سرخی کی شکایات کے بعد کیمیائی مصنوعات کا استعمال ترک کرتی ہیں یا محتاط انداز سے انہیں استعمال کرتی ہیں۔
آج ہم آپ کی کم بجٹ میں سادہ تراکیب بتا رہے ہیں جن اشیاء اور غذاؤں سے آپ ٹوٹکوں کی مدد سے بھی اپنی جلد کو نکھار سکتی ہیں۔
جلدکی رنگت ماند یا سیاہی مائل ہو جائے تو․․․
تازہ خوبانی تین سے چار عدد
کھجور دو عدد
لیموں چند قطرے
ان تینوں اجزاء کو چھیل کر میش کر لیں اور گودے میں لیموں کے قطرے شامل کرکے ملایئے دن میں دو بار چہرے اور گردن کے اطراف لگانے سے جلد کی رنگت بہتر بھی ہو گی اور یکساں بھی ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


اگر جھائیاں جلد پرنمودار ہونے لگیں تو․․․
آلو بخارے کا Pulp 1/2کپ
روغن بادام ایک چائے کا چمچ
لیموں چند قطرے
تینوں اجزاء کو باہم ملا کر شیشی میں رکھیں اور روزانہ 15سے 20منٹ تک جھائیوں اور چہرے پر ابھرنے والی لکیروں پر لگانے سے قبل از وقت عمر رسیدگی کا تاثر جاتا رہے گا۔
ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کے لئے
اخروٹ کا پاؤڈر یا اخروٹ پیس کر سفوف(پاؤڈر)بنا لیں۔

تھوڑی سی خشخاش
خشک دودھ
تازہ بالائی
کچن کا کام ختم ہونے اور برتن دھونے کے بعد اس مکسچر کو اسکربنگ کے طور پر استعمال کر لیں اور نرم ہاتھوں سے رگڑ کر جلد پر سوکھنے دیں۔ کچھ دیر بعد واش کرلیں۔
تازہ پھلوں کا ماسک
ہر موسمی پھل کا ماسک بنایا جا سکتا ہے۔آپ کو سٹرس فروٹس دستیاب ہوں تو ان کا گودا لے کر چہرے پر لگائیں آپ کی جلد نکھر ے گی۔
مسام بھی بند ہوں گے اور دوران خون بڑھنے سے چہرے کی شادابی بھی محسوس ہو گی۔
خشک جلد کے ماسک کیسے بنائے جائیں؟
ایک کھانے کا چمچ اولیو آئل(کوکنگ آئل)میں تازہ کریم دو چمچ ملا لیں اور چہرے گردن ہاتھوں پیروں کی جلد پر لگانے سے جلد کی خشکی اور بے رونقی کم ہو گی اس کے بعد صابن سے کچھ دیر تک چہرہ نہ دھوئیں بلکہ روئی کے پیڈز پانی میں بھگو کے چہرہ صاف کر لیں۔

ناشتے میں استعمال ہونے والے کارن فلیکس کا ماسک عمدہ نتیجہ دے سکتا ہے۔انہیں چمچ سے کرش کرکے اولیو آئل یا تازہ کریم (بالائی)ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگا لینے سے جلد میں نمی آئے گی۔
ایکنی ماسک
آپ کی جلد حساس ہوتی ہے لہٰذا کیمیائی اجزاء والی کوئی مصنوع نہ ہی استعمال کریں تو بہتر ہے۔آپ یو کلپٹس،لونگ اور صندل پاؤڈر کے محلول سے ماسک تیار کر سکتی ہیں۔
یو کلپٹس کی چند پتیاں گرائنڈ کر لیں۔ایک سے دو لونگ حسب ضرورت اور ایک کھانے کا چمچ صندل کا پاؤڈر عرق گلاب میں ملا کر چہرے کی نازک جلد پر لگایئے۔نکھار اور افاقہ محسوس کریں گی۔
غرضیکہ نباتاتی اجزاء اور غذاؤں سے تیار کردہ مصنوعات کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ دیرپا اور خوشگوار تبدیلیوں کا باعث بنتی ہیں۔خوش رہیں۔پانی کا استعمال کریں۔سبز چائے پئیں۔بہت زیادہ سرخ گوشت نہ کھایا جائے تو صحت لمبے عرصے تک برقرار رہتی ہے،علاوہ ازیں درج بالا ٹوٹکوں کی مدد سے چہرہ بھی گلاب جیسا تروتازہ اور کھلا کھلا سا رہے گا۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Khila Khila Sa Chehra" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.