Mayonnaise Facial Ke Liye Bhi - Article No. 2839

Mayonnaise Facial Ke Liye Bhi

مایونیز اب فیشل کے لئے بھی - تحریر نمبر 2839

اس جُز کا استعمال خشک جلد یا نارمل جلد کے حامل وہ افراد جن کی جلد سرد موسم میں خشکی کی بدترین شکار ہو جاتی ہے وہ کریں تو حیرت انگیز نتائج برآمد ہو سکتے ہیں

پیر 28 مارچ 2022

شاید یہ خبر سُن کر مایونیز پسند کرنے والے یہ سوچیں کہ کیا وہ آج تک ایک سنگھاری مصنوعہ (Beauty Product) کو ایک غذائی جُز کے طور پر استعمال کر رہے تھے؟لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ مایونیز محض انڈے اور تیل کا مکسچر ہے۔اگر اس جُز کا استعمال خشک جلد یا نارمل جلد کے حامل وہ افراد جن کی جلد سرد موسم میں خشکی کی بدترین شکار ہو جاتی ہے وہ کریں تو حیرت انگیز نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


مایونیز کو ایک بہترین باڈی کلینزر کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔پیرس میں واقع Jasmine Institute Of Herbal Beauty Research Centre کی روح رواں پروفیسر Dr.Angela B.Watson کے مطابق خشک جلد کے حامل افراد موسم سرما میں اپنی جلد کی صفائی کے لئے مایونیز میں 2 چائے کے چمچے Oatmeal Powder اور چند قطرے بادام کا تیل ملا کر اپنے جسم پر ملیں اور موسم گرما میں بھی اگر ایسے افراد جلد کی خشکی کا شکار ہوں تو وہ مایونیز میں چند قطرے سرکہ کے ملا کر اپنے جسم پر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے غسل کر لیں تو ان کی جلد کی شادابی و دلکشی میں کبھی کمی نہیں آئے گی۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Mayonnaise Facial Ke Liye Bhi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.