Mere Liye Kaisa Facial Behtar Rahe Ga? - Article No. 2238

Mere Liye Kaisa Facial Behtar Rahe Ga?

میرے لئے کیسا فیشل بہتر رہے گا؟ - تحریر نمبر 2238

3اقسام کے فیشل میں کونسا چنا جائے؟

بدھ 18 دسمبر 2019

جویریہ ملک
ہمارے یہاں ایسی خواتین کی کمی نہیں جو بیوٹی سیلونز یا اسپاء کا رخ صرف اسی وقت کرتی ہیں جب کوئی تہوار بڑی تقریب یا کوئی خاص موقع ہو۔ان میں سے کچھ اس بات سے لا علم ہیں کہ فیشل تو دراصل ہماری روز مرہ جلد کی نگہداشت کا باقاعدہ حصہ ہونا چاہئے۔اب سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ کئی انواع اقسام کے فیشلز کی لمبی فہرست میں سے کونسا فیشل ہمارے لئے موزوں ہو سکتاہے’اس بات کا تعین کیسے کیا جائے چنانچہ ہمیں ہر قسم کے فیشل کی خصوصیات کا پتہ ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنی جلد کی قسم اور مسئلے کے مطابق فیشل کا انتخاب کرسکیں۔
اس ضمن میں آپ کی رہنمائی کے لئے ذیل میں چند معروف اور خاص فیشلز کی خصوصیات درج کی جارہی ہیں ملا حظہ کیجئے․․․
نارمل فیشل
نارمل فیشل میں دراصل چہرے کی صفائی اور مساج پر توجہ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی خواتین جن کی جلد کسی خاص مسئلے کا شکار نہیں ان کے لئے نارمل فیشل کار آمد ہے۔یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتاہے اور کھلے مساموں میں سے میل کچیل کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہوتاہے یوں تو ہر طرح کا فیشل بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے میں مدد دیتا ہے ساتھ ہی چہرے پر نمایاں لکیریں نہیں بننے دیتاہے۔

تاہم نارمل سے خشک جلد والی خواتین کے لئے یہ فیشل مثالی ہے۔اس فیشل میں سب سے پہلے اسٹیم دی جاتی ہے تاکہ مسامات نرم پڑجائیں اور صفائی کا عمل با آسانی کیا جا سکے۔اس کے بعد ہلکے درجے کے فارمولے سے تیار کردہ کریمز سے مساج کرنے کے بعد جلد کو اچھی طرح موئسچرائزکیا جاتاہے۔یہ فیشل ہفتے میں دوبار بھی کیا جا سکتاہے۔
ایکنی فیشل
کیل مہاسوں اور داغ دھبوں سے پریشان خواتین کے لئے ایکنی فیشل انتہائی موزوں ہے۔
ان مسائل کا شکار خواتین کی جلد انتہائی حساس ہوتی ہے جسے سختی سے یارگڑ کر صاف نہیں کیا جا سکتاہے ۔یہی وجہ ہے کہ ایکنی فیشل میںSalicylic Acid,Glycolic Acidاور بھاپ کی مدد سے جلد کی گہرائی تک صفائی کی جاتی ہے۔جلد پر چکنائی کا آجانا کیل مہاسوں کا سبب بنتاہے۔ایکنی فیشل اس ضمن میں بھی انتہائی موٴثر ثابت ہوتاہے۔Glycolic Acidکیل مہاسوں سے متاثرہ جلد پر پڑنے والے داغ دھبوں اور خراب رنگت کو بہتر بناتاہے جبکہSalicylic Acidمساموں کی صفائی کرتے ہوئے بلیک ہیڈز کا خاتمہ کرنے میں مدد دیتاہے ۔
تاہم ہلکے نرم ہاتھوں سے کیا جانے والا مساج جلد کو آرام پہنچانے میں کار گر ثابت ہوتاہے۔بہترین نتائج کے لئے مہینے میں دوبار ایکنی فیشل کا استعمال ضروری ہے۔
ہربل فیشل
اگر آپ کی جلد کی رنگت ماند پڑچکی ہے تو ہربل یعنی جڑی بوٹیوں کے اجزاء پر مشتمل فیشل آپ کے لئے بہترین انتخاب ہے۔ہربل فیشل جلد سے مردہ خلیات کی پرت کو زائل کرکے جلد کی قدرتی رنگت اور رعنائی بحال کرنے میں مدد دیتاہے۔
اس میں ایسیHydratingاور موئسچرائزنگ مصنوعات کا استعمال کیا جاتاہے جس میں ہربل اجزاء شامل ہوتے ہیں جو رنگت کی بہتری اور نمایاں لکیریں خیم کرنے میں مدد دیتاہے جس کے سبب آپ کی جلد دیگر کئی جلدی مسائل سے محفوظ رہتی ہے۔حساس اور نارمل جلد رکھنے والی خواتین کو ہر بل فیشل کا انتخاب کرنا چاہئے۔ہربل فیشل میں استعمال ہونے والے کئی اجزاء گھروں میں با آسانی دستیاب ہوتے ہیں اگر آپ سیلون نہیں جانا چاہتیں تو گھر پر ان اجزاء کی مدد سے فیشل کرکے مستفید ہوسکتی ہیں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Mere Liye Kaisa Facial Behtar Rahe Ga?" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.