Chehray Ki Narmi Ke Liye Beauty Tips - Article No. 1439
چہرے کی نرمی کے لئے بیوٹی ٹپس - تحریر نمبر 1439
جو اور گہیوں کا آٹا دودھ میں ملا کر لئی بنا لیجیے اور اسے چہرے پر ابٹن کی طرح ملئے ملنے کے ایک گھنٹے کے بعد منہ دھو لیں یہ نسخہ رنگ کو نکھارتا ہے۔
جمعہ 1 اپریل 2016
جو اور گہیوں کا آٹا دودھ میں ملا کر لئی بنا لیجیے اور اسے چہرے پر ابٹن کی طرح ملئے ملنے کے ایک گھنٹے کے بعد منہ دھو لیں یہ نسخہ رنگ کو نکھارتا ہے۔
گردن کے لئے:۔
دودھ میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر اسفنج سے لگائیں ۔خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالیں چند روز کے استعمال سے تبدیلی محسوس ہونے لگے گی۔
چہرے کی نرمی کے لئے:۔
گلیسرین میں تھوڑا سالیموں کا رس ملا کر رکھ دیں ہر روز صبح منہ دھونے کے بعد لگائیے بلکہ ہاتھوں سے پورے چہرے کی مالش کریں اس سے آپکی جلد نرم اور رنگ صاف ہوگا۔
غسل کے لئے:۔
نہانے کے پانی میں لیموں کا رس اور نمک ملا کر غسل کرنے سے جلد کا رنگ نکھرنا شروع ہو جاتا ہے۔
(جاری ہے)
دانوں کے نشانات کے لئے:۔
روغن زیتون اور روغن کریم ملا کر چہرے پر ان جگہوں پر لگائیں جہاں دانوں کے نشانات رہ گئے ہوں۔اس مساج کا استعمال اس وقت تک کریں جب تک نشانات مکمل طور پر ختم نہ ہو جائیں۔
چھائیوں کو دور کرنے کے لئے:۔
آدھا چمچ لیموں کا رس،آدھا چمچ شہد ملا کر ماسک بنا لیں اور ہفتے میں دو تین بار استعمال کریں۔
اگر ایڑیاں پھٹنا شروع ہو جائیں:۔
ایک لیموں کا چھلکا پیس لیں اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین، ایک چمچہ گلاب کا عرق ملا کر ایک کریم تیار کر لیں رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں صبح پیر دھو لیں، چند دنوں میں پھٹی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔
روکھے بالوں میں چمک پیدا کرنے کے لئے:۔
سردھونے کے بعد ایک مگ پانی میں ایک لیموں کا رس ملا کر سرد دھو لیں صرف اسی پانی سے بالوں میں چمک آجاتی ہے۔
ناخنوں کی چمک کے لیے:۔
آپ لیموں کے چھلکے سے جس میں نمی موجود ہوناخن کا مساج کریں، ناخن صاف اور چمکدار ہو جائیں گے۔آنکھوں کے حلقے کے لئے:۔
آنکھوں کے حلقے پر کچے آلو رگڑیں یا آلو کا رس لگائیں۔اس سے آنکھوں کے حلقے دور ہو جائیں گے ۔روزانہ صبح ایک ماہ تک ایک عدد سیب کھائیں اور پانچ منٹ بعد ایک گلاس دودھ پی لیں۔
Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails
نیل آرٹ
Nail Art
خوبصورت چمکدار ناخن
Khubsurat Chamakdar Nakhun
نیل آرٹ
Nail Art
ناخن کی صحت کیسے رہے گی بحال
Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal
نیل کٹنگ ایک آرٹ
Nail Cutting Aik Art
شخصیت اور موقع محل کے مطابق نیل آرٹ کا انتخاب کریں
Shakhsiyat Aur Moqa Mahal Ke Mutabik Nail Art Ka Intekhab Kareen
نیل آرٹ
Nail Art
نیل آرٹ ہے مصروف رہنے کا اک بہانہ
Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana
ناخن مضبوط اور خوبصورت بنائیں
Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen
خوبصورت ناخن‘خوبصورت شخصیت
Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat
نیل پالش اور صحت مند ناخن
Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun
نیل کلر اور نیل آرٹ
Nail Color Aur Nail Art