Khobsorat Haath Aur Dilkash Naakhun - Article No. 1821

Khobsorat Haath Aur Dilkash Naakhun

خوبصورت ہاتھ ،اوردلکش ناخن - تحریر نمبر 1821

ہاتھ عمر جانچنے کا پیما نہ ہوتے ہیں شکن آلودہ‘ بے توجہ کٹے پھٹے اور جھریوں بھر ے ہاتھ عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں بعض اوقات ہاتھ کے اشارے الفاظ کے مقابلے میں اظہار کا زیادہ بہتر انداز ہوتے ہیں ان پر توجہ ضرور مبذول ہوتی ہے

پیر 28 مئی 2018

ہاتھ عمر جانچنے کا پیما نہ ہوتے ہیں شکن آلودہ‘ بے توجہ کٹے پھٹے اور جھریوں بھر ے ہاتھ عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں. بعض اوقات ہاتھ کے اشارے الفاظ کے مقابلے میں اظہار کا زیادہ بہتر انداز ہوتے ہیں ان پر توجہ ضرور مبذول ہوتی ہے
ہاتھوں کی صفائی
یہ بات آپ کو عجیب سی ضرور محسوس ہوگی لیکن یہ حقیقت ہے کہ آپ کئی دنوں تک اپنے ہاتھوں کی صفائی نہیں کرتی ہوں گی۔

ہوسکتا ہے کہ آپ دن کے مختلف اوقات میں انہیں دھوتی رہتی ہوں نہانے کے دوران اس پر صابن لگاتی ہوں لیکن یہ حقیقت میں وہ صفائی نہیں ہے جو انہیں درکار ہوتی ہے۔ ہاتھوں کی دیکھ بھال آپ کے روز مرہ بیوٹی کے معمول کا ایک حصہ ہونا چاہئے۔ آپ کو اپنے ہاتھوں پر بھی اتنی ہی توجہ دینی چاہئے جتنی کہ آپ اپنے چہرے پر دیتی ہیں۔

(جاری ہے)


ہر شب آپ کو اپنے ہاتھ صابن سے دھونے چاہئیں، ناخنوں ‘کیوٹیکلز اور گٹوں کو گھسنا اور رگڑنا میں تمام بالوں سے نجات حاصل کر نے کی کوشش کریں اور نہ ہی سختی سے رگڑیں اور وہ آپ کی جلدزخمی ہو سکتی ہے اس عمل کو اپنے روز کے معمول کا حصہ بنالیں۔

آپ کی جلد ملائم اور ریشم جیسی ہو جائے گی۔ اگر ہاتھوں پراگنے والے بال گھنے ہوں تو پھر آپ معیاری ویکسنگ کرانا شروع کردیں۔ یہ عمل نہ صرف ہاتھوں کے صاف ستھرا اور ملائم رہنے کی ضمانت ہوگا بلکہ آگے جا کر بالوں کی افزائش میں بھی کمی کا باعث ہوگا۔ اپنی کہنیوں پرخصوصی توجہ دیں۔ انہیں کثر نظرانداز تعمیر کر دیا جاتا ہے جس کی بناء پر یہ کھردری اور سیاہ ہو جاتی ہیں۔
کہنیوں پر آ دھا لیموں رگڑ لیا کریں تا کہ صاف اور نرم رہیں۔

انگلیوں کے ناخن

پرفیکٹ ناخن دلکش ہاتھوں کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔ ناخنوں کی باقاعدگی سے تراش خراش اور ان کا بیرونی طور پر دھیان رکھنا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ ناخنوں کو صحت مند رکھنے کے لئے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔ غذا میں کیلشیم کی مناسب مقدار موجود ہونی چاہئے تا کہ ناخن مضبوط رہیں۔


اپنی غذا میں دودھ اور ڈیری کی پراڈکٹس مچھلی اور بینز شامل رکھیں۔
یہ دیکھا گیا ہے کہ جیلاٹن خاص طور پر ناخنوں کے لئے مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایک چائے کا چمچہ عام جیلاٹن روزانہ ایک مرتبہ پانی کے ساتھ یا فروٹ جوس میں پینے سے ناخن مضبوط رہیں گے۔ ناخنوں کے مزید مضبوط ہونے کا نتیجہ اس کے استعمال کے 2سے 3 ماہ کے بعد ظاہر ہوگا اور آپ کو جیلاٹن لیتے رہنا ہوگا کیونکہ یہ کوئی مستقل علاج نہیں ہے۔
کہنے کا مطلب یہ کہ آپ کے ناخن اگر 2-3 ماہ کے بعد مضبوط ہو جائیں توجیلاٹن کا استعمال ترک نہ کریں۔ ہر ہفتے ا پنے ناخن تراشنے کی کوشش کریں۔ ناخنوں کودیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اور ناخن تراشنے میں تاخیر نہیں کرنی چا ہے۔ ہر شے کو پیشگی اکٹھا کرلیں تا کہ عین وقت پر آپ کو اشیاء ڈھونڈنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ ان ہدایات پرعمل کر یں۔ آپ کو صابن کے پانی کا ایک پیالہ درکار ہو گا۔
اس کے ساتھ کاٹن وول اورنج اسٹک‘ کیوٹیکل کلپرز یا قینچی، نیل پالش ریموور،بیس کوٹ نیل پاش اور سیلر بھی چاہئے ہوں گے۔ شروع کرنے سے قبل اپنے ہاتھوں کو دھولیں اور ناخنوں کو برش سے رگڑ لیں۔ پھر آپ تہ کیا ہوا تولیا لے کر میز پر بیٹھ جائیں اور تمام ان چیزوں کو جن کیا آپ کو ضرورت پڑے گی اپنی دسترس میں رکھیں نیل پالش ریموور کی مدد سے پرانی نیل پالش اتار لیں۔
احتیاط کے ساتھ صاف کرلیں خاص طور پر گول کیوٹیکز۔
کاغذی ریگ مال (ایمیری بورڈ ) کی عمدہ سائیڈ کو استعمال کرتے ہوئے اور اس سے ناخن سے 45 درج کی زاویئے پر تھامتے ہوئے تا کہ آپ بس عین نیچے کی جانب فائلنگ کر رہی ہول) ہر سمت میں صرف کناروں سے درمیان کی جانب عمل کریں تا کہ نیل پلیٹ کی تہ الگ ہونے سے بچی ر ہے۔ ناخنوں کے آزاد کناروں کو بھی فائل نہ کریں۔
(مت گھسیں ) کیونکہ وہاں پر ناخنوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاوٴ کے لئے سہارا درکار ہوتا ہے۔ دھات کی ریتی ( فائل) استعمال کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ ناخنوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
جب آپ ناخنوں کو اپنے مطلوب شیپ کے مطابق فائل کریں تو لازمی ہے کہ کناروں کو ڈھال دیں۔ ڈھال کا مطلب ناخن کے کنارے کو ملائم کرنا ہے اور اس کے لئے کاغذی ریگ مال کو سیدھا کھڑارکھیں اور ان کے کناروں کو ہلکے ہاتھوں سے اس پر نیچے کی جانب برش کریں۔
اس عمل میں کاغذی ریگ مال کو فائن سائیڈ استعمال میں لائیں اور صرف ایک سمت میں یہ عمل کریں۔ اس سے نیل پلیٹ کی تہوں کو آپس میں سیل ہونے میں مدد ملے گی اور تہیں بننے سے بچاوٴ ہوگا۔
کیوٹیکلز کے اندر تھوڑی سی کیوٹیکل کریم با عام سی کریم کی مالش کریں اور ناخنوں کو چند منٹ کے لئے صابن کے پانی بھرے پیالے میں تررکھیں تا کہ کیوٹیکلز نرم ہو جائیں۔
یا پھر ایک تیر سے دو شکار کریں۔ یعنی ایک عمل سے دو فائدے حاصل کریں۔ ناخنوں کو مونگ پھلی کے گرم تیل کے چھوٹے سے پیالے میں تر رکھیں۔
تیل ایک ارزاں کیوٹیکل ر یموور کے طور پر کام کرتا ہے اور یہ ناخنوں کے لئے بھی عمدہ ہے۔ کیونکہ یہ کیوٹیکل کونرم اور گداز رکھتا ہے۔ ناخنوں کو خشک کر لیں اور ان پر ہینڈ کریم مل لیں۔
کاٹن وول کے ایک گچھے کو اورنج اسٹک نوکیلے کنارے پر لپیٹ لیں اور اسے کیوٹیکل ریموور یا تیل میں ڈبولیں۔ کیوٹیکل کے اطراف میں احتیاط کے ساتھ عمل کریں تا کہ وہ نیل پلیٹ پر سے ڈھیلا پڑ جائے اور پھر اسے نہایت نرمی کے ساتھ واپس دھکیل دیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Khobsorat Haath Aur Dilkash Naakhun" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.