Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat - Article No. 2809

Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat

خوبصورت ناخن‘خوبصورت شخصیت - تحریر نمبر 2809

آج کل ناخنوں کی خوبصورتی اور سجاوٹ کے لئے نیل پالش کے علاوہ نیل آرٹ کا سہارا بھی لیا جا سکتا ہے لیکن ان چیزوں کے استعمال سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے ناخن خوبصورت اور صحت مند ہوں

جمعہ 11 فروری 2022

عورت کے ہاتھوں کی خوبصورتی میں ناخنوں کی ساخت اور رنگت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلکہ صحت مند،صاف ستھرے،چمکیلے بے داغ اور گلابی ناخن صحت مند ہونے کا سرٹیفکیٹ سمجھے جاتے ہیں۔ویسے تو آج کل ناخنوں کی خوبصورتی اور سجاوٹ کے لئے نیل پالش کے علاوہ نیل آرٹ کا سہارا بھی لیا جا سکتا ہے لیکن ان چیزوں کے استعمال سے پہلے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کے ناخن خوبصورت اور صحت مند ہوں۔
پیلاہٹ زدہ،کمزور،چبائے ہوئے خراب رنگت والے اور ٹوٹے ہوئے ناخنوں کو نیل آرٹ سے بھی خوبصورت نہیں بنایا جا سکتا۔
ناخنوں کو خوبصورت اور پُرکشش بنانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ غذائیت سے بھرپور خوراک کا استعمال کریں کیونکہ غذا براہ راست ناخنوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔اپنی خوراک میں دودھ سے بنی مصنوعات کا بھی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ وٹامن بی ٹو اور فولاد ناخنوں کی صحت اور خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے انتہائی ضروری ہیں اور یہ دونوں اجزاء ہرے پتوں والی سبزیوں میں پائے جاتے ہیں۔جسم میں کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہر روز کم از کم ایک گلاس دودھ ضرور پئیں۔اس کے علاوہ ناخنوں کو صاف اور چمکدار رکھنے کا سب سے سادہ اور آسان حل پانی کا وافر استعمال ہے۔
وٹامن سی والی غذائیں کھانے یا جوسز استعمال کرنے سے بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے ٹوٹنے کی شکایت نہیں رہتی۔
چمکدار اور مضبوط ناخنوں کے لئے ان تدابیر کو اختیار کریں۔
ہفتے میں کم از کم ایک بار ناخنوں کی بھرپور صفائی کریں اور اس کے بعد کسی اچھی کریم یا لوشن سے مساج کر لیں۔
تھوڑے سے لیموں کے رس میں ناخن کچھ دیر ڈبو کر رکھیں بعد میں نیم گرم پانی سے ہاتھ دھوئیں اور اس پر کوئی اچھا سا موئسچرائزر لگائیں۔

اگر آپ اپنے ناخنوں پر قدرتی چمک لانا چاہتی ہیں تو ان پر چند منٹ تک پٹرولیم جیلی کا مساج کرکے کچھ دیر بعد روئی سے صاف کر لیں۔
ہفتے میں 3 سے 4 مرتبہ صرف 15 منٹ کے لئے اپنے ناخنوں کو زیتون کے تیل میں ڈبوئیں۔
لہسن کے چند جوئے لے کر انہیں چھیل لیں اور آہستہ آہستہ ناخنوں پر ملتی رہیں یہ عمل تقریباً 20 منٹ تک جاری رکھیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.