Nail Art - Article No. 2263

Nail Art

نیل آرٹ - تحریر نمبر 2263

انفرادیت کے اظہار کا ذریعہ

ہفتہ 18 جنوری 2020

ہونٹوں پر ہی نہیں ناخنوں پر بھی آرٹ کے نمونے نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ناخنوں کی تراش خراش اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش کا استعمال خواتین کے میک اپ کا لازمی حصہ ہے۔لیکن جہاں ہر بدلتے فیشن کے ساتھ میک اپ کے انداز میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں وہیں ناخنوں کی سجاوٹ اور بناوٹ کا اسٹائل بھی تبدیل ہو جاتاہے ۔
لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں کے عرصے میں ناخنوں کی سجاوٹ کا انداز یکسر بدل گیا ہے۔اب خواتین لپ اسٹک سے زیادہ نیل پالش پر توجہ دیتی ہیں۔
فیشن ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ نیک پالش کی فروخت لپ اسٹک کے مقابلے میں زیادہ بڑھ گئی ہے۔یہ ایک نیا ریکارڈ ہے ۔کیونکہ اس سے پہلے دنیا بھر میں فروخت ہونے والی میک اپ آئٹم میں لپ اسٹک ہی تھی۔

(جاری ہے)

اب مارکٹ میں پہلے سے کہیں زیادہ نیل پالش کے شیڈز دستیاب ہیں اور بہت سے ایسے شیڈز بھی متعارف کروائے ہیں جو اس سے پہلے استعمال نہیں کئے جاتے تھے ۔

یہ منفرد اور جوش رنگ شیڈز ان دنوں نوجوان خواتین کا پہلا انتخاب ہیں اور انہیں نت نئے طریقوں سے لگانے کا شوق ذوق اور فیشن ایبل ہونے کی علامت سمجھا جاتاہے۔
یہی نہیں بلکہ اب تو اس نئے ٹرینڈ کو باقاعدہ ایک آرٹ کا سا درجہ حاصل ہے۔ناخنوں پر نیل پاش سے کئی رنگوں سے مختلف ڈیزائن بنائے جاتے ہیں اور لڑکیاں فنکارانہ انداز میں نفاست کے ساتھ اپنے ناخن پینٹ کرکے گویا اپنی انفرادیت کا اظہار کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس فن کو نیل آرٹ کا نام دیا جاتاہے۔
ناخنوں پر لگانے والے نیل ایکس ٹینشنز یا مصنوعی ناخنوں کا رواج تو خاصا پرانا ہے جنہیں اپنے ناخنوں پر چپکا کر خواتین لمبے ناخنوں کا شوق پورا کرتیں تھیں لیکن اب مختلف دلکش ڈیزائنوں پر مشتمل نیل ریپس بھی مارکٹ میں دستیاب ہیں۔
جنہیں اسٹکر کی مانند ناخنوں پر چپکا کر ان کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاتاہے۔یہی نہیں بلکہ ناخنوں پر دلکش موتی اور نگینے بھی اس خوبصورتی سے چپکائے جاتے ہیں کہ اس فن کی دادنہ دینا نا انصافی ہو گی۔
ناخن سجانے سنوارنے کے فن کو اس سے پہلے اتنی مقبولیت اور اہمیت نہیں حاصل ہوئی تھی۔جتنی کہ اب ہے۔لطف کی بات یہ ہے کہ اس آرٹ کی ابتداء چھوٹے چھوٹے سیلونز سے ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسے باقاعدہ بزنس کا درجہ حاصل ہو گیا۔ یوں نیل آرٹ انڈسٹری نے اپنی اہمیت منوالی ہے اور مختلف قسم کے نیل آرٹ ہاتھوں کی دلکشی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لئے نیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گرا کر ایک ڈیزائن بنایا جاتاہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتاہے۔
فری ڈراگنگ میں جیو میٹریکل ڈیزائن بنایا جاتاہے جبکہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بناتے ہیں۔اس نیل آرٹ کو موسم گرما میں ٹرینڈ کے طور پر استعمال کیا جا سکتاہے۔
اس کے علاوہ فریش فروٹ نیل آرٹ کے ذریعے بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتاہے،اگر آپ فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو تربوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرور آزمائیں۔سن رائز نیل آرٹ بھی موسم گرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے،اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانے کے لئے پیلی اور اورنج نیل پالش کا استعمال کیا جاتاہے۔

سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں جو ناخنوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔یہ ٹرینڈ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور خواتین کیلئے بھی پسندیدہ ثابت ہوا۔لہٰذا جب بہت سی مشہور اداکاراؤں خواتین گلوکاروں ،فیشن ماڈلز اور حتی کہ اسپورٹس سیلبر یٹیز نے نیل آرٹ کو اپنایا تو اسے بڑی تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل ہوئی۔آپ بھی اس آرٹ کو اپنانا چاہیں تو مختلف خوبصورت ڈیزائنوں سے آئیڈیا لے کر اپنا شوق خود پورا کر سکتی ہیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Art" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.