Nail Art - Article No. 2987
نیل آرٹ - تحریر نمبر 2987
خواتین کے میک اپ کا لازمی جز
جمعرات 13 اکتوبر 2022
راحیلہ مغل
ہزاروں سال قبل سے لے کر آج تک مرد اور خواتین نہ صرف اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کی دیکھ بھال کرتے چلے آرہے ہیں بلکہ انہیں مزید صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لئے مختلف قسم کی مصنوعات بھی ایجاد کرتے رہے ہیں۔خوبصورت تراشے ہوئے ناخن نہ صرف خوبصورت اور دلکش نظر آتے ہیں بلکہ وہ اچھے اور معیاری حفظان صحت کی علامت بھی قرار دیئے جاتے ہیں۔آج مرد اور عورت دونوں ہی خوبصورت تراشے ہوئے ناخن رکھتے ہیں۔اس لئے اب ہونٹوں پر ہی نہیں ناخنوں پر بھی آرٹ کے نمونے نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ناخنوں کی تراش خراش اور لباس کی مناسبت سے رنگا رنگ نیل پالش کا استعمال خواتین کے میک اپ کا لازمی حصہ ہے۔لیکن جہاں ہر بدلتے فیشن کے ساتھ میک اپ کے انداز میں بھی تبدیلیاں آتی ہیں وہیں ناخنوں کی سجاوٹ اور بناوٹ کا اسٹائل بھی تبدیل ہو جاتا ہے۔
اگر یہ کہا جائے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں ناخنوں کی سجاوٹ کا انداز یکسر بدل گیا ہے تو غلط نہ ہو گا۔اب خواتین لپ اسٹک سے زیادہ نیل پالش پر توجہ دیتی ہیں۔فیشن ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ نیل پالش کی فروخت لپ اسٹک کے مقابلے میں زیادہ بڑھ گئی ہے۔یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اب مارکیٹ میں پہلے سے کہیں زیادہ نیل پالش کے شیڈز دستیاب ہیں اور بہت سے ایسے شیڈز بھی متعارف کروائے ہیں جو اس سے پہلے استعمال نہیں کئے جاتے تھے۔یہ منفرد اور جوش رنگ شیڈز ان دنوں نوجوان خواتین کا پہلا انتخاب ہیں اور انہیں نت نئے طریقوں سے لگانے کا شوق ذوق اور فیشن ایبل ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہی نہیں بلکہ اب تو اس نئے ٹرینڈ کو باقاعدہ ایک آرٹ کا سا درجہ حاصل ہے۔ناخنوں پر نیل پالش سے کئی رنگوں سے مختلف ڈیزائن بنائے جاتے ہیں اور لڑکیاں فنکارانہ انداز میں نفاست کے ساتھ اپنے ناخن پینٹ کرکے گویا اپنی انفرادیت کا اظہار کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس فن کو نیل آرٹ کا نام دیا جاتا ہے۔ناخنوں پر لگانے والے نیل ایکس ٹینشنز یا مصنوعی ناخنوں کا رواج تو خاصا پرانا ہے جنہیں اپنے ناخنوں پر چپکا کر خواتین لمبے ناخنوں کا شوق پورا کرتیں تھیں لیکن اب مختلف دلکش ڈیزائنوں پر مشتمل نیل ریپس بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔
ناخن سجانے سنوارنے کے فن کو اس سے پہلے اتنی مقبولیت اور اہمیت نہیں حاصل ہوئی تھی،جتنی کہ اب ہے۔لطف کی بات یہ ہے کہ اس آرٹ کی ابتداء چھوٹے چھوٹے سیلونز سے ہوئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے اسے باقاعدہ بزنس کا درجہ حاصل ہو گیا۔یوں نیل آرٹ انڈسٹری نے اپنی اہمیت منوا لی ہے اور مختلف قسم کے نیل آرٹ ہاتھوں کی دلکشی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ماربل نیل آرٹ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے لئے نیل پالش کے قطروں کو پانی کی اوپری سطح پر گرا کر ایک ڈیزائن بنایا جاتا ہے اور پھر اس ڈیزائن کو ناخنوں پر منتقل کیا جاتا ہے۔فری ڈراکنگ میں جیو میٹریکل ڈیزائن بنایا جاتا ہے جبکہ فری ڈراپنگ اسٹائل میں گول ڈیزائن بناتے ہیں۔
اس کے علاوہ فریش فروٹ نیل آرٹ کے ذریعے بھی ناخنوں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،اگر آپ فیشن کی دلدادہ ہیں اور کچھ نیا کرنا چاہ رہی ہیں تو تربوزی آرٹ کو اپنے ناخنوں پر ضرور آزمائیں۔سن رائز نیل آرٹ بھی موسم گرما کے نیل آرٹ ٹرینڈ میں سے ایک ہے،اس نیل آرٹ کو ناخنوں پر لگانے کے لئے پیلی اور اورنج نیل پالش کا استعمال کیا جاتا ہے۔سورج کو ذہن میں رکھتے ہوئے ناخنوں پر نیل آرٹ سے مختلف قسم کے خوبصورت اسٹائل ترتیب دیے جاتے ہیں جو ناخنوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔یہ ٹرینڈ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مشہور خواتین کیلئے بھی پسندیدہ ثابت ہوا۔لہٰذا جب بہت سی مشہور اداکاراؤں خواتین گلوکاروں،فیشن ماڈلز اور حتیٰ کہ اسپورٹس سیلبریٹیز نے نیل آرٹ کو اپنایا تو اسے بڑی تیزی کے ساتھ مقبولیت حاصل ہوئی۔آپ بھی اس آرٹ کو اپنانا چاہیں تو مختلف خوبصورت ڈیزائنوں سے آئیڈیا لے کر اپنا شوق خود پورا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails
نیل آرٹ
Nail Art
خوبصورت چمکدار ناخن
Khubsurat Chamakdar Nakhun
نیل آرٹ
Nail Art
ناخن کی صحت کیسے رہے گی بحال
Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal
نیل کٹنگ ایک آرٹ
Nail Cutting Aik Art
شخصیت اور موقع محل کے مطابق نیل آرٹ کا انتخاب کریں
Shakhsiyat Aur Moqa Mahal Ke Mutabik Nail Art Ka Intekhab Kareen
نیل آرٹ ہے مصروف رہنے کا اک بہانہ
Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana
ناخن مضبوط اور خوبصورت بنائیں
Nakhun Mazboot Aur Khoobsurat Banayeen
خوبصورت ناخن‘خوبصورت شخصیت
Khoobsurat Nakhun Khoobsurat Shakhsiyat
نیل پالش اور صحت مند ناخن
Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun
نیل کلر اور نیل آرٹ
Nail Color Aur Nail Art
دلکش اور اسٹائلش ناخن
Dilkash Aur Stylish Nakhun
Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Art" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
Child CareBeauty
MakeupHairsBaalon Ki BleachingChehraJildJild Ki BleachingKhoobsoorti Kay Naye AndazDulhan Ka MakeupMassageShampooWarzishNails
VideosIslam Aur AuratGharelu TotkayArticles100 Naamwar KhawateenKhanwada E RasoolQaroon E AulaaAzeem MaainAzeem BeevianFun O AdabQayadat O SayadatFlaah E Aama O KhasKhailRang O AahangBadnaseeb Khawateen
Ghar Ki AaraishRehnuma E KhareedariIbtedai Tibbi ImdadBaghbaniMarried LifeMehndi Ky Designs