Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana - Article No. 2966

Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana

نیل آرٹ ہے مصروف رہنے کا اک بہانہ - تحریر نمبر 2966

آپ کا ماہر آرٹسٹ ہونا ضروری ہے اس کیلئے بس تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت ہے

بدھ 7 ستمبر 2022

لڑکیاں سنگھار نہ کریں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔سنگھار میں آئے دن جدت بھی لڑکیوں کے بدلتے موڈ کی بدولت ہی آتی ہے کیونکہ فیشن کی طرح آرائش و زیبائش کو بھی چار چاند لگانے میں لڑکیوں کا اہم کردار ہے۔اس کی واضح مثال میک اپ،بالوں اور آرائش حسن کے بدلتے فیشن ہیں۔ان دنوں آرائش و زیبائش میں نیل آرٹ بھی لڑکیوں میں کافی مقبول ہے۔نیل آرٹ کی مقبولیت آج کل ہر جگہ دکھائی دے رہی ہے،کیا سکول اور کیا کالج و یونیورسٹی کی طالبات اور گھروں میں رہنے والی لڑکیاں ہر وقت اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے ناخنوں کو نت نئے انداز سے سجاتی نظر آ رہی ہیں۔
پہلے پہل تو نیل آرٹ بیوٹی پارلرز میں ہی کیا جاتا تھا لیکن دور جدید کی لڑکیاں یہ کام بھی خود ہی کر رہی ہیں اور انہیں کسی کی مدد بھی درکار نہیں۔

(جاری ہے)

ویسے یہ مصروف رہنے کا ایک بہانہ بھی ہے۔
نیل آرٹ مشکل کام نہیں ہے لیکن جب بھی کوئی لڑکی اسے پہلی بار دیکھتی ہے اسے لگتا ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے لیکن حقیقت میں یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے اور اس کیلئے آپ کو نہ تو کسی سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی آپ کا ماہر آرٹسٹ ہونا ضروری ہے اس کیلئے بس تھوڑی سی تخلیقی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔

اگر یہ صلاحیتیں ہوں تو آپ بھی نیل آرٹ جیسا شاہکار تخلیق کر سکتی ہیں۔اگر آپ بھی نیل آرٹ کی دلدادہ ہیں تو آپ کو چاہئے کہ تین چار مختلف اور اچھے برینڈز کی نیل پالش پاس رکھیں اور اپنے ناخنوں پر آرٹ کریں لیکن آرٹ کے دوران نیل پالش کے خشک ہونے کا انتظار کریں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Art Hai Masroof Rehne Ka Ek Bahana" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.