Nail Cutting Aik Art - Article No. 3061

Nail Cutting Aik Art

نیل کٹنگ ایک آرٹ - تحریر نمبر 3061

خوبصورت تراشے ہوئے ناخن نہ صرف خوبصورت اور دلکش نظر آتے ہیں بلکہ وہ اچھے اور معیاری حفظان صحت کی علامت بھی قرار دیئے جاتے ہیں

ہفتہ 28 جنوری 2023

ہماء غفار
ہزاروں سال قبل سے لے کر آج تک مرد اور خواتین نہ صرف اپنے ہاتھوں اور ناخنوں کی دیکھ بھال کرتی چلی آ رہی ہیں بلکہ انہیں مزید صحت مند اور خوبصورت بنانے کے لئے مختلف قسم کی مصنوعات بھی ایجاد کرتی رہی ہیں۔خوبصورت تراشے ہوئے ناخن نہ صرف خوبصورت اور دلکش نظر آتے ہیں بلکہ وہ اچھے اور معیاری حفظان صحت کی علامت بھی قرار دیئے جاتے ہیں۔
آج مرد اور عورت دونوں ہی خوبصورت تراشے ہوئے ناخن رکھتے ہیں۔اس آرٹیکل میں ہم وہ ترکیب بتا رہے ہیں جس پر مرحلہ وار عمل کرکے آپ گھر میں بیٹھے ناخنوں کو خوبصورت اور دلکش بنا سکتی ہیں۔
مفید مشورے
نیل پالش کی بوتل کو کبھی ہلائیں مت۔ناخنوں پر نیل پالش لگانے کے بعد ان میں اکثر ہوا کے بلبلے پیدا ہو جاتے ہیں ان سے بچنے کے لئے بوتل کو بڑی آہستگی سے دونوں ہتھیلیوں میں پکڑ کر اسے گھمائیں یعنی چکر دیں۔

(جاری ہے)


نیل کلپرز
ناخن تراش دھات کے بنے ہوتے ہیں ان کی مدد سے انگلیوں اور پاؤں کے ناخنوں کو کاٹا اور چھوٹا کیا جاتا ہے۔
کیوٹیکلز نپرز
یہ بھی دھات کے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور ان کی مدد سے ہینگ نیلز (کناروں کا لٹکا ہوا گوشت) تراشا جاتا ہے اور انہیں خوبصورت شکل دی جاتی ہے۔
وائٹ اسٹک
یہ ایک سفید پنسل ہے جس کے ذریعے آگے بڑھے ہوئے ناخنوں کی نچلی جلد کو سفید کیا جاتا ہے۔
مینکیور سیزر
یہ ایک قینچی ہے اور اسے ناخن آرٹ کی اشیاء کو تراشا جاتا ہے جسے سلک اور لینس وغیرہ۔
ٹوئیزرز
یہ ایک باریک سی چمٹی ہے جس کی مدد سے چھوٹی اشیاء اٹھائی جاتی ہیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Cutting Aik Art" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.