Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun - Article No. 2794

Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun

نیل پالش اور صحت مند ناخن - تحریر نمبر 2794

نفاست اور صفائی سے لگے ہوئے نیل پالش والے ہاتھ خوبصورت بھی بہت نظر آتے ہیں‘لیکن اس معاملے میں ذرا سی بد احتیاطی آپ کے ناخنوں کی صحت کی دشمن ثابت ہو سکتی ہے

پیر 24 جنوری 2022

اکثر نوجوان لڑکیاں‘ملازمت پیشہ خواتین اور شادی شدہ خواتین کو نیل پالش بہت پسند ہوتی ہے اور وہ ہر وقت نیل پالش سے ان کے ناخن سجے رہیں‘ایسی خواتین کچھ ہی دیر کے لئے اپنے ناخنوں سے نیل پالش کو صاف کرتی ہیں‘وہ بھی اس وقت جبکہ ان کو اپنے لباس سے ہم آہنگ نیل پالش لگانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔نفاست اور صفائی سے لگے ہوئے نیل پالش والے ہاتھ خوبصورت بھی بہت نظر آتے ہیں‘لیکن اس معاملے میں ذرا سی بد احتیاطی آپ کے ناخنوں کی صحت کی دشمن ثابت ہو سکتی ہے۔

نیل کا انتخاب کرتے ہوئے ہمیشہ اعلیٰ معیار پر زور دیں۔نیل پالش لگانے سے قبل ناخن پر بیس کوٹ ضرور لگائیں۔کیونکہ یہ بیس کوٹ نیل پالش میں شامل کیمیکلز سے ناخن کی حفاظت کرتا ہے اور ناخن کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جب آپ دوسری نیل پالش لگانے سے قبل پہلے سے لگی ہوئی نیل پالش کو صاف کریں تو بہترین اور معیاری نیل پالش ریموور کا استعمال کریں۔


اس کے علاوہ نیل پالش صاف کرنے کے بعد ایک اچھی ہینڈ کریم یا سارے زیتون کے تیل سے ناخنوں کا مساج کریں اور کیوٹیکلز کا بھی اچھی طرح مساج کریں۔اگر ممکن ہو تو ایک نیل پالش صاف کرنے کے بعد دوسری نیل پالش لگانے سے قبل درمیان میں ایک دن کا وقفہ ضرور دیں تاکہ ناخنوں کو سانس لینے میں آسانی ہو اور قدرتی فضا میں ان کی صحت بھی درست رہے۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Polish Aur Sehat Mand Nakhun" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.