Nail Polish Khobsorat Zeher - Article No. 1922

Nail Polish Khobsorat Zeher

نیل پالش خوبصُورت زہر - تحریر نمبر 1922

مختلف رنگوں کی نیل پالش خواتین کے ہاتھوں کو خوبصورت بناتی ہیں لیکن یہ صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے اس کا دارومدار نیل پالش میں شامل اجزا پر منحصر ہے ۔

پیر 19 نومبر 2018

نور فاطمہ
مختلف رنگوں کی نیل پالش خواتین کے ہاتھوں کو خوبصورت بناتی ہیں لیکن یہ صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے اس کا دارومدار نیل پالش میں شامل اجزا پر منحصر ہے ۔
اکثر نیل پالش برانڈ کے مطابق ان کی تیار کردہ مصنوعات مضر صحت کیمیکلز سے پاک ہیں لیکن ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان برانڈز کی نیل پالش میں بھی شامل اجزا نقصان دہ ہو سکتے ہیں ۔

ایک طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیل پالش میں شامل مضرِ صحت اجزا موٹاپا ،کینسر ،تھائی رائیڈ ،الرجی اور دیگر بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔
انوائر منٹل سائنس اور ٹیکنالوجی میں شائع کردہ تحقیق میں بتایا گیا کہ تحقیق کے لیے سیلون اور سپراسٹورز پر فروخت ہونے والے 44معروف برانڈ میں سے 55کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان تمام نیل پالش کے اجزا کی فہرست بنائی تا کہ جائزہ لیا جا سکے کہ کس نیل پالش میں زہریلے اجزا کتنے کم ہیں ۔


بعض نیل پالش پر درج ہوتا ہے کہ وہ ’تھری فری ‘ہیں یعنی ان میں ڈائی بیوٹائل فیتھلیٹ ،ٹولین اور فورم ال ڈیہائیڈ شامل نہیں ،یہ طریقہ کار اس وقت اپنا یا گیا تھا جب ان تینوں اجزا سے مختلف طبی مسائل جیسے کینسر اور دماغی بیماریوں کا ادراک ہوا تھا۔اس وقت سے لے کر اب تک نیل پالش کمپنیاں اپنی مصنوعات کو ’5فری ‘ بھی بر قرار دیتی ہیں ،جس کا مطلب ہے اس میں تین مضر اجزا کے علاوہ کامفور اور فورم ال ڈیہائڈر ریزن بھی شامل نہیں ۔

بات ’5تھری ‘پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اکثر بڑے اور معروف نیل پالش برانڈاپنی مصنوعات کو ‘6فری‘،7فری ‘8فری یہاں تک کہ 13فری بھی قرار دیتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق کہ صارفین سمجھتے ہیں کہ زیادہ ’3فری ‘’5فری ‘سے جتنا نمبر بڑھتا جائے چیز صحت کے لیے اتنی ہی اچھی ہے لیکن ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ اکثر مصنوعات جنہیں تھری فری یا 5فری قرار دیا گیا تھا ان میں وہ اجزا شامل تھے اور دیگر میں بھی یہی چیز مشترک تھی ۔

مثال کے طور پر ’10فری ‘کہلائی جانے والی 10اشیا میں سے 6میں 10ناقص اجزا مختلف تھے اور پروڈکٹ کے لیے معیار مختص نہ ہونے کی وجہ سے یہ واضح نہیں کہ ’سیسہ یا ایسی ٹون میں سے کون سا کیمیکل شامل نہیں ہونا چاہیے۔علاوہ ازیں دیگر برانڈ کی مصنوعات میں شامل نہ ہونے والے اجزا میں گلوٹین ،گندم ،اور دیگر اجزا شامل تھے جو صحت کے لیے ہر گز نقصان دہ نہیں ۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ کچھ کمپنیاں ’تھری فری ‘مصنوعات کے متبادل کے طور پر ان اجزا کو شامل کررہی ہیں جن سے متعلق زیادہ تحقیق نہیں کی گئی اور یہ صارفین کے لیے زیادہ نقصان دہ ہو سکتی ہیں ۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nail Polish Khobsorat Zeher" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.