Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal - Article No. 3134

Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal

ناخن کی صحت کیسے رہے گی بحال - تحریر نمبر 3134

7 آزمودہ چٹکلے

پیر 15 مئی 2023

نرم،مخملیں اور گداز ہاتھ صرف شاعر کا تخیل پیش نہیں کرتے۔آپ لاکھ گھریلو کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرتی ہوں اگر تھوڑی سی دیکھ بھال ان ناخنوں کی بھی کر لیں تو یہ نہ تو عمر کی چغلی کھائیں گے نہ نظر انداز کرنے کا ثبوت ہی دیں گے۔آئیے ذیل میں درج 7 آزمودہ چٹکلوں کو آزما کے خوبصورت ہاتھوں کا خواب پورا کر لیں۔
لیموں کا عرق اور زیتون کا تیل
بد رنگ،بد وضع،کٹے پھٹے ہاتھوں اور ان کے اطراف کی جلد کی دیکھ بھال کرنے کے لئے صرف چند قطرے لیموں کے عرق میں ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل ملائیے اور نرمی سے مساج کیجئے۔
بہتر یہ ہے کہ رات کو تمام کاموں سے فارغ ہو کر مساج کریں اور اپنے لئے سوتی کپڑے کے دستانے لیجئے گوکہ رات بھر دستانے پہن کر پُرسکون نیند کا آنا مشکل معلوم ہو گا لیکن کوشش کیجئے کہ گھنٹہ بھر ہی کے لئے سہی آپ کے ہاتھوں کو لیموں اور زیتون کے تیل کی قدرتی افادیت دستیاب ہو جائے۔

(جاری ہے)


لیموں کا رس اور نمک
اگر آپ کے پاس کالا نمک نہ ہو تو کوئی بات نہیں سفید چٹکی بھر (ریفائنڈ) نمک ایک لیموں کے رس میں ملائیے اور کسی نرم برش کی مدد سے ناخنوں پر لگائیے۔

صرف 15 سے 20 منٹ تک وقفے وقفے سے ناخنوں کی صفائی کیجئے۔دو چار مرتبہ کی پریکٹس کے بعد زرد پڑتے ناخن سفید اور قدرتی طور پر چمکدار ہو جائیں گے۔
سمندری نمک
گرم پانی میں تھوڑا سا سمندری نمک ملائیں اور اس پانی میں 20 منٹ تک انگلیاں ڈبو کے رکھیں اور پھر صاف کپڑے سے پونچھ لیں اور کوئی ہینڈ کریم لگا لیں۔دس روز مسلسل کرنے سے ناخن قدرتی گلابی اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔

پیٹرولیم جیلی
جلد کی کلینزنگ کے لئے پیٹرولیم جیلی اچھا محلول ہے اگر اس کے ساتھ انڈے کی تھوڑی سی زردی اور Peach Oil ملا لیا جائے تو انگلیوں کی سیاہ رنگت زائل ہو جاتی ہے۔میک اپ اُتارنے کے لئے پیٹرولیم جیلی کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پانی
ناخن کمزور ہونے کی ایک اہم وجہ جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جانا ہے۔
یورپی ماہرین کے مطابق ہمیں روزانہ 2 لیٹر پانی پینا چاہئے۔سادہ پانی پینے سے عمومی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور جلد کے ساتھ ساتھ بالوں اور ناخنوں پر بھی نکھار محسوس ہو گا۔
وٹامن D اور کیلشیم
وٹامن D اور معدنیات میں کیلشیم پر مشتمل غذاؤں کا استعمال ناخن مضبوط کرتا ہے۔اگر آپ کی خوراک بہتر نہیں تو صحت کا قائم رہنا بھی مشکل ہے۔
اگر آپ متوازن غذائیں لے سکتے ہیں تو پھر ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے ساتھ ڈاکٹر کی تجویز کردہ سپلیمنٹس یعنی ملٹی وٹامنز ضرور لیجئے۔دودھ پیا کیجئے اور اگر دودھ پسند نہ ہو تو دہی ضرور کھا لیا کریں تاکہ وٹامن D اور کیلشیم قدرتی اور غذائی ذرائع سے جزو بدن ہوتا رہے۔علی الصبح اور شام ڈھلنے سے قبل نرم دھوپ میں ضرور بیٹھئے یا چہل قدمی کیجئے اس طرح سے بھی قدرتی وٹامن D کا حصول ممکن ہے۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nakhun Ki Sehat Kaise Rahegi Bahal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.