Nakhuno Ki Hifazat Or Safai - Nail Care Tips For Health & Strong Nails
ناخنوں کی حفاظت اور صفائی - ناخن
ہفتہ نومبر

اگر ناخنوں کی دیکھ بھال اور صفائی باقاعدہ نہ کی جائے تو وہ کھردرے ،خراب اور بد شکل ہو جاتے ہیں۔جب لاپروائی اور احتیاطی سے ناخنوں کی ایسی حالت ہو جائے تو ان کو صاف ستھرا رکھنے کی پوری کوشش کی جائے۔پہلے تو ان کو داغ دھبے دور کرنے والی پالش میں روئی کا پھایا ترکر کے ناخنوں سے پہلے لگا ہوارنگ دور کر دیا جائے،جونئی تہذیب کے مطابق خوش نمائی کیلئے لگایا جاتاہے۔
یا پرانے رسم ورواج کے مطابق مہندی لگانے سے ہاتھوں اور ناخنوں کو رنگین کر لیا جاتاہے۔رنگ دور کرکے ناخنوں کو اچھی طرح رگڑ اور مل دیا جائے۔پھر کسی تیز ناخن گیر یا نیل کٹر سے انہیں گول کاٹ دیا جائے۔مگر اس میں احتیاط رکھی جائے کہ ناخن دونوں طرف سے زیادہ گہرے کاٹے یا کھر درے نہ ہو جائیں ورنہ بد نما ہو جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
انگلیوں کے سروں یعنی ناخن والے پوروں کو روزانہ تین منٹ تک صابن ملے نیم گرم پانی میں ڈبوئے رکھنا چاہیے۔
ناخنوں پر ان کی جڑ سے کناروں تک اور کناروں سے نچلے حصے کی طرف پالش کا ایک ہلکا لیپ لگا یا جائے۔ہر ناخن پر ہلکا لیپ کرنے کیلئے برش کو ہرد فعہ وارنش میں ہلکا تر کر لینا چاہیے۔اگر وارنش زیادہ لگ جائے تو برش کے بالوں کو شیشی کے کناروں سے رگڑ کر کم کر دینا چاہیے۔اس طرح ناخنوں پر پالش کاایک ہموار اور صاف لیپ ہوجائے گا۔اور پالش اِدھر اُدھر نہیں پھیلے گا چار پانچ منٹ تک یہ پہلی تہہ خشک ہو جائے گی۔اس کے بعد دوسری تہہ لگائی جائے اگر ناخن ساخت کے اعتبار سے چوڑے ہوں تو انہیں ہر طرف سے ایک باریک خط کے برابر پالش کی تہہ کیے بغیر چھوڑدیا جائے اس عمل سے ناخن چوڑے نہیں معلوم ہوں گے ناخن کے جڑ سے ملا ہوا سفیدرنگ کا جو گول اور چھوٹا دائرہ ہوتاہے اسے وارنش کے بغیر نہ چھوڑا جائے ورنہ ناخنوں کی چوڑائی نمایاں ہونے لگتی ہے اور وہ چھوٹے دکھائی دینے لگتے ہیں۔اگر ان ہدایتوں کے مطابق باقاعدہ ناخنوں کی دیکھ بھال اور صفائی وغیرہ کی جائے تو وہ نہایت صاف ستھرے اور خوش نماہو جاتے ہیں ۔اور اس عمل کیلئے روزانہ نصف گھنٹے سے بھی کم وقت خرچ ہوتاہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید ناخن سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.