Nakhunoon Per Istemal Hone Wali Masnoaat - Article No. 2348

Nakhunoon Per Istemal Hone Wali Masnoaat

ناخنوں پر استعمال ہونے والی مصنوعات - تحریر نمبر 2348

دونوں ہی ناخن پلیٹ پر جمی ہوئی پالش چھڑا دیتے ہیں ۔

پیر 4 مئی 2020

رابعہ گل
پالش ریموور:
یہ دو قسموں میں آتا ہے ایک الیسٹون اور دوسرا نان ایسٹون۔ دونوں ہی ناخن پلیٹ پر جمی ہوئی پالش چھڑا دیتے ہیں ۔ایسٹیون کو قدرتی ناخنوں پر استعمال کیا جا تاہے جبکہ نان ایسٹیون کو سلک لپٹے ہوئے ناخن اور ناخنوں کے سروں پر استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ ناخنوں پر استعمال کی گئی اشیاء کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

نیل کر کٹنگ پین:
یہ ایک خصوصی پین ہوتاہے جس کا سر افلٹ کپڑے کا بنا ہوتاہے ۔اس میں پالش ریموور بھرا ہوتاہے جس سے بڑی کے ساتھ پلش چھڑائی جا سکتی ہے اس پین کو دوبارہ بھرنے کے لئے فلیٹ کا سرا باہر نکالا جا سکتاہے۔
کیوٹیکل آئل:
یہ بہت ہلکا تیل ہوتا ہے اور عموماً بادام کے تیل پر مشتمل ہے اس سے کیوٹیکلز اور اس کے آس پاس کے حصوں کو برش کے ذریعہ لگا کے مساج کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


مساج کریم:
مساج کے دوران کٹ جائے یا چھل جائے تو یہ کریم لگائی جاتی ہے اس کے علاوہ یہ جلد کو ملائم اور وائرس سے محفوظ رکھا جائے۔
نیل گلیو:
ناخن کے سروں ،سلک اور بعض دوسری نیل آرٹ اشیاء کو ناخن کی پلیٹ پر چپکانے کے کام آتاہے یہ مختلف قسم کے گاڑھے پن میں ملتاہے ۔اس سے گلیو کے خشک ہونے کی مدت کا تعین کیا جا سکتا ہے گلیو جتنا زیادہ گاڑھا ہو گا اتنی ہی دیر میں خشک ہو گا۔

سلک اور لینن:
قدرتی ناخن کی پلیٹ پر چپکائے جاتے ہیں تا کہ ناخن مضبوط ہو جائیں ٹوٹے ہوئے ناخن کی مرمت کے لئے بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔
ایڈہیسیو ٹیبس:
یہ گوند لگے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں ان کی مدد سے مصنوعی ناخن قدرتی ناخن کی پلیٹ پر چپکایا جا تا ہے۔
پالش اور ایناملز:
یہ مصنوعات برش کی مدد سے استعمال کی جاتی ہیں اور انہیں قدرتی ناخن کی پلیٹ پینٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے یہ چار بنیادی درجوں میں تقسیم کی جا سکتی ہے۔

بیس کوئس:
انہیں قدرتی ناخن پر براہ راست لگایا جاتاہے تاکہ رنگین پالش لگانے کے بعد ناخن پر ان کا رنگ مستقل طور پر نہ جم سکے۔
ریچ فلرز:
یہ زیادہ گاڑے بیس کوٹ ہوتے ہیں ناخنوں کے اندر پڑے ہوئے گڑھوں پر یا غیر ہموار سطح کو بنانے کے لئے اسے لگایا جاتاہے۔
کلر اینا ملز:
اسے بیس کوٹ پر دو مرتبہ لگایا جا تا ہے تاکہ ناخن کی پلیٹ زیادہ مضبوط ہو جائے اور اس پر رنگ اچھا آجائے۔

ٹاپ کوئس:
اسے سب سے آخر میں کلر اینا ملز پر لگایا جا تا ہے تاکہ اینا ملز نہ تو جھڑیں اور نہ ہی ان پر کوئی نشان پڑے۔
کوئیک ڈرائی
یہ ایک تیل پر مبنی مصنوعات ہے اسے ٹاپ کوٹ پر اسپرے یا برش کیا جاتاہے تاکہ پینٹ زیادہ جلدی خشک ہو جائے۔
ایکریلیک پینٹس:
یہ ایسے رنگ ہیں جو ناخنوں پر نقش ونگار بنانے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔

Browse More Nail Care Tips for Health & Strong Nails

Special Nail Care Tips for Health & Strong Nails article for women, read "Nakhunoon Per Istemal Hone Wali Masnoaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.