Cooking Aur Ghar Daari Ke Rehnuma Usool - Article No. 1955

Cooking Aur Ghar Daari Ke Rehnuma Usool

کوکنگ اور گھر داری کے رہنما اصول - تحریر نمبر 1955

بدلتے موسم اور جسم میں قوت مدافعت کی کمی اس کی بڑی وجوہات ہیں اس کے علاوہ نزلہ وزکام سے متاثرہ افراد کو احتیاط رکھنی چاہئے کہ کھانسنے اور چھینکنے کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جراثیم دوسروں تک نہ پہنچیں

جمعرات 3 جنوری 2019

بدلتے موسم اور جسم میں قوت مدافعت کی کمی اس کی بڑی وجوہات ہیں اس کے علاوہ نزلہ وزکام سے متاثرہ افراد کو احتیاط رکھنی چاہئے کہ کھانسنے اور چھینکنے کے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جراثیم دوسروں تک نہ پہنچیں اس مقصد کے لئے منہ پر ہاتھ رکھنا یا رومال وغیرہ سے ڈھانپ لینا آداب میں بھی شامل ہے ،عموماً اس کیفیت میں بخار اور بدن کے درد کی وجہ سے غسل کرنے میں سستی محسوس ہوتی ہے جو کہ نہایت نامناسب ہے اپنے معالج کے مشورے کے مطابق گرم پانی سے دھوپ کے اوقات میں غسل کرن اور تمام لباس تبدیل کرنا ضروری ہے ،اسی طرح کھانے میں کچی سبزیاں خصوصاً پیاز کا ضرور استعمال کریں۔

کچی سبزیاں اور پھل بیماریوں کیخلاف قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔جسمانی صفائی کے علاوہ بستروں اور استعمال میں آنے والے دیگر کپڑوں کو بھی اچھی طرح دھو کر دھوپ لگوائیں کمروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان میں دھوپ اور ہواکے گرزکے لئے کھڑکیاں وغیرہ کھول دیا کریں ۔

(جاری ہے)

البتہ دھوپ ڈھلنے کے ساتھ بند کردیں تا کہ ٹھنڈ سے بچا جا سکے۔


آخر میں سب سے ضروری بات اور وہ یہ کہ کسی مستند معالج سے علاج ضرور کروائیں اب وہ زمانے نہیں کہ زکام میں تین روز تک علاج نہیں کیا جائے ۔درست تشخیص اور مکمل علاج بہت ضروری ہے اس سلسلے میں اپنے معالج کے مشوروں اور ہدایات پر باقاعدگی سے عمل کریں اور دواباقاعدگی سے کھائیں ۔
سب سے اچھا ٹوٹکہ یہ ہے کہ آپ اپنی امی کو جتنی جلدی ممکن ہو کسی مستند معالج کے پاس معائنہ کے لئے لیکر جائیں اور صحیح تشخیص کے لئے ان کی ہدایت پر عمل کریں کیونکہ جوڑوں کا درد کوئی ایک مرض نہیں ہوتا بلکہ کبھی یورک ایسڈ میں اضافے ،ہڈیوں میں کمزوری یا موروثیت بھی اس کی وجہ ہو سکتے ہیں ۔
لہٰذا ڈاکٹر کی ہدایات پر باقاعدگی سے عمل کرنا ہو گا تب ہی اس تکلیف میں افاقہ ممکن ہو گا۔جہاں تک زیتون کے تیل کی مالش کا تعلق ہے اس میں بظاہر کوئی حرج معلوم نہیں ہوتا یہ صدیوں سے آزمودہ طریقہ ہے لیکن بہتر یہ ہو گا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے اسے لگانے کے علاوہ خوراک کا حصہ بنا یا جائے تا کہ اولیو آئل میں موجود غذائیت سے بھر پور فائدہ اٹھایا جاسکے ۔

جی ہاں بچوں کے سروں سے جوئیں صاف کرنے کے لئے کیمیکل کے استعمال کی ضرور ت نہیں بلکہ مسلسل توجہ اور تھوڑی سی محنت کے ذریعہ اس پریشانی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے وہ اس لئے کہ بچے گھروں سے باہر اسکول وغیرہ جاتے ہیں لہٰذا دوسرے بچوں کے سروں میں موجود جوئیں ان کے سروں میں منتقل ہو جاتی ہیں ،بچوں میں اسکول سے آنے کے بعد نہانے کی عادت ہوتو ان سے بچاؤ میں بہت مدد ملتی ہے ۔
نیز بالوں میں خالص سرسوں یا ناریل کا تیل ملیں اور باریک کنگھی پھیر کر بالوں سے جوئیں صاف کریں ۔
سرسوں کے تیل میں تلسی کے پتے پیس کرملا ئیں اور اس میں ایلوویرا کاگودا شامل کردیں ۔چاہیں تو تمام اجزاء کو بلینڈر میں بلینڈ کرکے گاڑھا آمیزہ تیا ر کرلیں ۔تلسی اور ایلوویرا یعنی گھیکوار بہت کم قیمت میں کسی بھی نرسری سے مل جاتے ہیں بہتر ہو گا کہ درمیانے سائز کے گملوں میں انہیں گھر پر ہی اگالیں ۔
یہ آمیزہ کم از کم ہرہفتہ دھلے ہوئے صاف بالوں میں مل کر اسکارف سے ڈھانپ کر ایک د و گھنٹے لگا رہنے دیں پھر صرف سادہ نیم گرم پانی سے بالوں کو دھو کر باریک کنگھی سے سر صاف کریں اور معمول کے مطابق شیمپو کرلیں ۔
آپ کا جذبہ اور شوق بہت اچھا لگا اس سلسلے میں عرض یہ ہے کہ تو اصاف کرنے سے قبل ایک عدد سنسنی جسے پوٹ ہولڈر کہا جاتا ہے وہ اور دست پناہ ساتھ رکھیں اور تمام احتیاطی تدابیر کا اہتمام کرلیں کیونکہ اس مقصد کے لئے آپ کو تو ا گرم کرنا ہو گا اور پھر لیموں کو درمیان سے دوحصوں میں کاٹ کر اسے ایک کٹوری میں علیحدہ رکھے ہوئے نمک میں لگ کر تو اصاف ہو جائے کریں ایک ہاتھ سے توے کو سنسی سے مضبوط تھامیں اور دوسرے ہاتھ سے لیموں پر نمک لگا کر چمٹے کی مدد سے توے پر اتنی دیر ملیں کہ توا صاف ہو جائے اس دوران مسلسل توے کو آنچ پر نہ رکھیں ورنہ بہت زیادہ گرم ہو جائے گا اور ہاتھ وغیرہ جلنے کا خدشہ پیدا ہو گا۔
بلکہ جب تو ابہت ٹھنڈا ہو جائے تو تھوڑا سا دوبارہ گرم کرلیں اور چولہابند کردیں پھر لیموں میں نمک لگا لگا کر گرم توے پر ملیں بہت ہی آسانی سے تواصاف ہو جائے گا اگر فوراً بعد نہ بھی ہوتو دو تین مرتبہ میں تو ہوہی جائے گا۔
کچہ پپیتا دھو کر کاٹ لیں اور درمیان میں موجود بیج اور ان کے ساتھ موجود جھلی ضرور صاف کردیں کیونکہ ہو کڑوی ہوتی ہے اور کھانے کا ذائقہ خراب کردیتی ہے ۔
اب اسے قیمہ پیسنے والے چوپر میں باریک کاٹ کر چوپ کرلیں چونکہ چوپر میں بلینڈر کی طرح پانی شامل کئے بغیر چیزوں کو پیسا جاتا ہے لہٰذا یہ باریک پس تو جائے گا لیکن ممکن ہے کہ پیسٹ کی شکل میں نہ ہوتو پھر اسے تھوڑے سے پانی اور دو ٹیبل اسپون کوکنگ آئل کے ساتھ بلینڈر میں باریک کریں ۔
براہ راست بلینڈر میں پیسٹ بنانے کی کوشش کریں تو وقت اور بجلی بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن پیسٹ بن جاتا ہے ،چوپر میں باریک کرنے کے بعد بلینڈر میں پیسٹ بنالیں تو آسانی ہو گی ،،اب اس پیسٹ کو چمچ سے ناپ کر آئس کیوب ٹر ے کے ہر کیوب میں جمالیں آ پ کو معلوم ہو جائے گا کہ ایک کیوب میں کتنا پیسٹ ہے ،ایک کلو گوشت کو گلانے کے لئے 2کھانے کے چمچے کچہ پپیتا کافی رہتا ہے اسی تناسب سے کیوب استعمال کیجئے اس آئس کیوبز کو جمنے کے بعد اےئر ٹائٹ جارہا پھر گرپ لاک بیک میں بھی رکھا جا سکتا ہے تا کہ ٹرے دیگر کاموں میں آسکے ۔

جب بھی کوئی نیا پودا گھر لائیں اسے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں اور ایک ٹیبل اسپون نیم آئل ،ایک ٹی اسپون کوکونگ آئل اور ایک ٹی اسپون برتن دھونے والا لیکوئیڈ ایک سے دو لیٹر پانی میں گھول کر اسپرے کی مدد سے اس پر چھڑک دیا کریں بچا ہوا آمیزہ گھر میں پہلے سے موجودپودوں پر چھڑ ک دیں ۔پودوں میں لگنے والے کیڑے یا تو نئے پودوں کے ساتھ آتے ہیں یا پھر چیونٹیوں کے ذریعے پھیلتے ہیں جو پودے ایسے جگہ رکھے جائیں جہاں ہوا کا گزرنہ کافی ہووہ بھی زیادہ متاثر ہوتے ہیں ان سب احتیاطوں کے باوجود بھی اگر کیڑے لگیں تو پھر کسی تجربہ کار مالی سے کہیں کہ وہ آکر دوائی ڈال دیں کیونکہ گھر پر خود کیڑے ماردوائی پودوں میں ڈالنے کیلئے بہت احتیاط اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مجبوری ہے ملی بگ اور وائٹ فلائی کے شدید حملے کی صورت میں یا تو پودہ تلف کردیا جائے یا پھر دوائی ڈالی جائے لیکن احتیاط بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ادویات بہت زہریلی ہوتی ہیں ۔

انہیں دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے استعمال کرنے کے لئے بہت احتیاط اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ہمارا مشورہ کہ نیم آئل والا آمیزہ ابتداء میں دودن لگا تار پھر ہفتہ ضرور استعمال کیا جائے سورج ڈھلنے کے بعد اس کا اسپرے کریں یہ آپ اور آپ کے پالتوجانوروں اور بچوں کے لئے بھی خطر ناک نہیں ہے ،جب آپ کسی پودے پر کیڑوں کا حملہ دیکھیں اسے دیگر پودوں سے علیحدہ کردیں اور تیز دھار پانی سے اسے اچھی طرح دھوئیں شدید حملے کی صورت میں پودے کوتلف کردیں تا کہ دیگر پودوں کو بچایا جا سکے لیکن ان پر بھی فوری طور پر نیم آئل والا آمیزہ اوپری دی گئی ہدایت کے مطابق چھڑ کتی رہیں ۔
یاد رہے دوائی مالی سے ہی ڈلوائیں ۔
لیموں کو دھو کر سلائس کریں اور بریانی کی یخنی میں شامل کردیں تا کہ گل جائیں ،لیموں کے چھلکے پکنے کے بعد بہت ذائقہ دار ہوجاتے ہیں اور لیموں کی وجہ سے چاول بھی کھلے کھلے پکتے ہیں ،بریانی کا ذائقہ اور خوشبو بھی بہت اچھے ہوجاتے ہیں آپ بھی شامل کرکے دیکھیں ایک کلو چاولوں میں ایک عدد لیموں کافی ہو گا مٹر پلاؤ اور آلوکی تہاری میں بھی لطف دے گا۔اسی لئے آپ کو بازار کی بریانی میں لیموں چھلکوں سمیت نظر آتے ہیں ۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Cooking Aur Ghar Daari Ke Rehnuma Usool" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.