High Heel Ka Fashion Jo Kabhi Purana Nahi Hota - Article No. 2804

High Heel Ka Fashion Jo Kabhi Purana Nahi Hota

ہائی ہیل کا فیشن جو کبھی پرانا نہیں ہوتا - تحریر نمبر 2804

مختلف رنگوں،ڈیزائن اور شیپ میں ہائی ہیل کے جوتے سرما اور گرما دونوں موسموں میں دکانوں کی زینت بنے رہتے ہیں

ہفتہ 5 فروری 2022

راحیلہ مغل
موسم سرد ہو یا گرم،کپڑے لان کے ہوں یا ویلوٹ اور مخمل کے،شرٹ لانگ ہو یا شارٹ،انداز مشرقی ہو یا مغربی،دور پرانا ہو یا نیا فیشن جو کبھی نہیں بدلا وہ ہے ہائی ہیلز کا۔لباس اور ہیئر اسٹائل کا رجحان تو خواتین میں وقت کے ساتھ ساتھ بدلتا رہنے والا فیشن ہے۔کبھی لمبے بالوں کا فیشن نیا تو چھوٹے بالوں کا فیشن پرانا لیکن اس سب کے باوجود ہائی ہیل کا فیشن تمام تر خامیوں کے باوجود خواتین میں پرانا نہیں ہو پاتا۔
کیونکہ خواتین اسے اپنی بیوٹی بڑھانے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہوئے کبھی پرانا نہیں ہونے دیتی۔دراصل دراز قد کو ہمیشہ سے ہی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہائیٹ کم ہو یا دراز فیشن میں لڑکیوں کی اولین ترجیح ہائی ہیلز ہیں۔

(جاری ہے)

منفرد دکھنا تو خواتین کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔انہیں پہن کر خواتین سمارٹ اور فیشن ایبل دکھائی تو دیتی ہیں مگر اونچی ایڑھی والے جوتوں کے مسلسل استعمال سے شاید ان کے نقصانات سے لاعلم ہے۔

ہائی ہیلز کی شوقین لڑکیوں کی شاپنگ کرتے وقت سب سے ترجیح جو ہوتی ہے وہ ہے ان جوتوں کی کپڑوں سے میچنگ کی تبھی تو خریداری کے لئے اتنی محنت کرنا پڑتی ہے۔
شادی بیاہ ہوں یا تقریبات و تہوار حسن کا نکھار اب صرف میک اپ کی حد تک محدود نہیں،اس میں جوتوں کا بڑا عمل دخل بھی شامل کر دیا گیا ہے۔چار انچ اونچی ہیلز کا ایک خوبصورت سا سینڈل پہن کر خواتین خود کو پُر اعتماد محسوس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین کی سج دھج ہائی ہیل سینڈل کے بغیر نامکمل تصور کی جاتی ہے۔

ہائی ہیل کی شوقین خواتین کے مطابق اونچی ہیل والی سینڈل عورت کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے اسی لئے خواتین تقریبات سے لے کر کیٹ واک تک ہائی ہیل پہننا پسند کرتی ہیں۔ہائی ہیلز کا فیشن کبھی پرانا نہیں ہوتا جس کے باعث مختلف رنگوں،ڈیزائن اور شیپ میں ہائی ہیل کے جوتے سرما اور گرما دونوں موسموں میں دکانوں کی زینت بنے رہتے ہیں۔جدید دور میں خواتین تو کیا مرد بھی اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر خود کو زیادہ پُرکشش محسوس کرتے ہیں ہائی ہیل جوتوں کے شوقین مردوں کا کہنا ہے کہ ہائی ہیل جوتے پہننے سے اُن کی شخصیت میں زیادہ کشش پیدا کرتے ہیں۔
ہائی ہیل کی مقبولیت کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔حسین تر نظر آنا صنف نازک کا ایک فن ہے جس میں پیروں کے پہناوے کا اپنا ہی مقام ہے۔جس کے ذریعے بظاہر خواتین سمارٹ اور فیشن ایبل دکھائی دیتی ہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "High Heel Ka Fashion Jo Kabhi Purana Nahi Hota" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.