
Khareedari K Liye Munasib Qimtoo Ka MAsla - Shopping Tips For Women
خریداری کے لیے مناسب قیمتوں کا مسئلہ - رہنمائے خریداری
بدھ 22 نومبر 2017

خریداری کے لیے مناسب قیمتوں کا مسئلہ:
چیزوں کی قیمت یا تو سستی قرار پاتی ہے یا مہنگی۔لیکن بازاروں مارکیٹوں اور منڈیوں میں چیزوں کی سستی اور مہنگی قیمتوں کے علاوہ ایک درمیانی قیمت بھی وجود میں آچکی ہیں اور اسے مناسب قیمت کا نام دیا جاتا ہے۔ان دنوں آپنے دیکھا ہوگا کہ مہنگے داموں فروخت ہونے والی چیزوں کی پیکنگ پر ڈیلکس سپر ڈیلکس،سپریم اور اعلیٰ ترین جیسے خوبصورت لفظ چھاپے جاتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی سپر ڈیلکس ہوتی ہیں۔یہ مال بیچنے کے بہت سے اشتہاری طریقوں میں سے ایک انتہائی پرکشش طریقہ ہے،اکثر صنعتی اور تجارتی ادارے اپنے مال کی زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔پرکشش اور خوبصورت شاعرانہ لفظوں سے سجے ہوئے اشتہارات بھی خریدار کی جیب سے زیادہ پیسے نکالنے کا ذریعہ ہیں۔
چیزوں کے برانڈ کامسئلہ: آج کل چیزوں کے برانڈ کا دور ہے ہر چیز کی افادیت اور خاصیت اس کے برانڈ سے پرکھی جاتی ہیں بڑی بڑی کمپنیاں،ادارے،سٹورز اور گھریلو انڈسٹریز بھی اپنے اپنے برانڈز مقرر کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کی تیار کردہ اشیا اسی برانڈز سے پہچانی جائیں،برانڈز کو مقبول عام بنانے کے طریقے سوچے جاتے ہیں،ظاہر ہے جتنا برانڈز کی پبلسٹی پر خرچ ہوتا ہے وہ اس کی قیمت میں شامل کیا جاتا ہے اس لیے مشہور برانڈز والی چیزوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہوں گی۔لیکن برانڈز کی شہرت خریدار کی نفسیات کا حصہ بن جاتی ہیں اس لیے خریدار مشہور برانڈ کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں لیکن یہ خریداری کا کوئی صحت مند اصول نہیں ہے اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برانڈز والی اشیاء کے ساتھ ساتھ وہی اشیاء بغیر برانڈز کے بھی تیار ہوتی ہیں اور بازاروں میں عام دستیاب ہیں۔بغیر برانڈز کے تیار کرنے والے اپنی پبلسٹی ڈیزائننگ،پیکنگ اور پرکشش پیشکش کے طریقوں پر کچھ خرچ نہیں کرتے اور ظاہر ہے وہ قیمتیں بھی کم مقرر کریں گے۔لیکن دیکھا گیا ہے کہ کم خرچ یا بالکل ہی شہرت نہ رکھنے والے ادارے اپنے مال کی کوالٹی اور پائداری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تاکہ اگر ایک بار خریدار کے تجربے میں وہ چیز آجائے تو وہ اس کی خاصیت کی بنیاد پر دوبارہ اس کی طرف توجہ دیں کسی چیز کا بغیر برانڈز کے ہونا اس کے گھٹیا یا خراب ہونے کا سبب نہیں ہوسکتا۔لہٰذا زائداخراجات اورمہنگے پن سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بغیر برانڈز کے اعلیٰ معیار کی جو چیزیں دستیاب ہیں انہیں خریداری کی فہرست میں شامل کیا جائے
چیزوں کی قیمت یا تو سستی قرار پاتی ہے یا مہنگی۔لیکن بازاروں مارکیٹوں اور منڈیوں میں چیزوں کی سستی اور مہنگی قیمتوں کے علاوہ ایک درمیانی قیمت بھی وجود میں آچکی ہیں اور اسے مناسب قیمت کا نام دیا جاتا ہے۔ان دنوں آپنے دیکھا ہوگا کہ مہنگے داموں فروخت ہونے والی چیزوں کی پیکنگ پر ڈیلکس سپر ڈیلکس،سپریم اور اعلیٰ ترین جیسے خوبصورت لفظ چھاپے جاتے ہیں اور ان کی قیمتیں بھی سپر ڈیلکس ہوتی ہیں۔یہ مال بیچنے کے بہت سے اشتہاری طریقوں میں سے ایک انتہائی پرکشش طریقہ ہے،اکثر صنعتی اور تجارتی ادارے اپنے مال کی زیادہ سے زیادہ قیمت وصول کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔پرکشش اور خوبصورت شاعرانہ لفظوں سے سجے ہوئے اشتہارات بھی خریدار کی جیب سے زیادہ پیسے نکالنے کا ذریعہ ہیں۔
(جاری ہے)
لیکن ایک ہوشیار خریدار ذرا غور کرے تو اسے پتہ چل جائے گا کہ جس چیز کو ڈیلکس اور سپر ڈیلکس کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے وہ درحقیقت مناسب قیمت والی چیز سے ذرا بھی مختلف نہیں اور فرق صرف اتنا ہے کہ اس پر سپر ڈیلکس ہونے کا لیبل نہیں لگا ہوا۔
گھریلو خواتین کو چاہیے کہ خریداری کے دوران مناسب قیمت کو اشیاء کی طرف توجہ دیں۔پیکنگ کی نزاکت و خوبصورتی اور اشتہاری الفاظ سے متاثر نہ ہوں اور اس حقیقت کوہی اعلیٰ اور خوشنما لفظوں کی رینکنگ میں پیش کرکے زیادہ دام وصول کیے جارہے ہیں جب کہ چیز کی خاصیت اور معیار دونوں کا ایک ہے۔اگر کوئی فرق ہے تو صرف ڈیلکس کہہ کر پیش کرنے کا فرق ہے چنانچہ ماہرین یہ تجویز کرتے ہیں کہ گھریلو خواتین مناسب قیمت والی چیزیں خرید کر زائد ادائیگی سے بچ جاتی ہیں اب ذرا سستی اشیاء پر بھی نظر ڈال لیں۔بعض مقبول و معررف اور روزانہ استعمال کی گھریلو اشیاء بہت ہی گھٹیا وسائل اور ناکافی ذرائع سے تیار کی جاتی ہیں جیساکہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ سستی ترین آئس کریم بھی بنتی اور مہنگی ترین آئس کریم بھی تیار کی جاتی ہیں اس طرح اور بھی کئی چیزیں سستی بنتی ہیں اور سستی فروخت ہوتی ہیں یہ سستی چیزیں اپنی سخت ا ور مال کی کوالٹی میں بھی کم درجے کی ہوتی ہیں وہ پائدارنہیں ہوتی ان کا معیار گھٹیا ہوتا ہے اور ان کے استعمال کے دوران کسی چیز کے استعمال کرنے سے جو خوشی ہوتی ہیں وہ بالکل حاصل نہیں ہوتی۔پھر پیسوں کے ضائع ہونے کاملال بھی ہوتا ہے لیکن ماہرین کے نزدیک خوشگوار خریداری یہی ہے کہ مہنگی اور سستی قیمتوں کے جادو کا اثر نہ لیا جائے بلکہ مناسب قیمتوں والی اشیا خریدی جائیں۔چیزوں کے برانڈ کامسئلہ: آج کل چیزوں کے برانڈ کا دور ہے ہر چیز کی افادیت اور خاصیت اس کے برانڈ سے پرکھی جاتی ہیں بڑی بڑی کمپنیاں،ادارے،سٹورز اور گھریلو انڈسٹریز بھی اپنے اپنے برانڈز مقرر کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ ان کی تیار کردہ اشیا اسی برانڈز سے پہچانی جائیں،برانڈز کو مقبول عام بنانے کے طریقے سوچے جاتے ہیں،ظاہر ہے جتنا برانڈز کی پبلسٹی پر خرچ ہوتا ہے وہ اس کی قیمت میں شامل کیا جاتا ہے اس لیے مشہور برانڈز والی چیزوں کی قیمتیں بھی زیادہ ہوں گی۔لیکن برانڈز کی شہرت خریدار کی نفسیات کا حصہ بن جاتی ہیں اس لیے خریدار مشہور برانڈ کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں لیکن یہ خریداری کا کوئی صحت مند اصول نہیں ہے اور ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برانڈز والی اشیاء کے ساتھ ساتھ وہی اشیاء بغیر برانڈز کے بھی تیار ہوتی ہیں اور بازاروں میں عام دستیاب ہیں۔بغیر برانڈز کے تیار کرنے والے اپنی پبلسٹی ڈیزائننگ،پیکنگ اور پرکشش پیشکش کے طریقوں پر کچھ خرچ نہیں کرتے اور ظاہر ہے وہ قیمتیں بھی کم مقرر کریں گے۔لیکن دیکھا گیا ہے کہ کم خرچ یا بالکل ہی شہرت نہ رکھنے والے ادارے اپنے مال کی کوالٹی اور پائداری پر زیادہ توجہ دیتے ہیں تاکہ اگر ایک بار خریدار کے تجربے میں وہ چیز آجائے تو وہ اس کی خاصیت کی بنیاد پر دوبارہ اس کی طرف توجہ دیں کسی چیز کا بغیر برانڈز کے ہونا اس کے گھٹیا یا خراب ہونے کا سبب نہیں ہوسکتا۔لہٰذا زائداخراجات اورمہنگے پن سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ بغیر برانڈز کے اعلیٰ معیار کی جو چیزیں دستیاب ہیں انہیں خریداری کی فہرست میں شامل کیا جائے
تاریخ اشاعت:
2017-11-22
خواتین سے متعلق نئے مضامین
Your Thoughts and Comments
Special Shopping Tips For Women article for women, read "Khareedari K Liye Munasib Qimtoo Ka Masla" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.
مزید رہنمائے خریداری سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائن ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2022 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2021 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.