Khawateen Or Shopping - Article No. 2110

Khawateen Or Shopping

خواتین اور شاپنگ - تحریر نمبر 2110

فیشن اور ٹرینڈکی بجائے ایسی چیزیں خریدیں جو سدا بہار ہیں

جمعرات 4 جولائی 2019

یہ سچ ہے کہ خواتین کو خریداری کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔جدید زمانے میں چونکہ خریداری آسان سے آسان تر ہورہی ہے اس لئے یہ سوچنا اور بھی مشکل ہو چکا ہے کہ کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری ہے ۔اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ خریداری ضرور کریں لیکن یہ دھیان بھی رکھیں کہ کہیں شوق میں آپ اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ نقصان کا ازالہ ممکن ہی نہ رہے۔

یاد رکھیں بچت ہم سب کی زندگی کانصب العین ہونا چاہئے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم خریداری کے سنہری اصول اپنالیں۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے لسٹ تیار کریں۔آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کی لسٹ تیار کریں اورلسٹ کے علاوہ کوئی چیز نہ خریدیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اکثر شاپنگ مال میں تفریح کی غرض سے آتی ہیں اور پھرگھومتے پھرتے اگر کوئی چیز پسند آجائے تو خرید لیتی ہیں یہ سوچے بغیر کہ ان چیزوں کی ضرورت ہے کہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح آپ کی بچت بھی ہو گی اور آپ کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم میں اضافہ بھی ہو گا۔کیسا سامان خریدا جائے خریداری کا دوسرا اصول یہ اپنائیں کہ فیشن اور ٹرینڈ کی بجائے ایسی چیزیں خریدیں جو سدا بہار ہیں۔
ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ سیل میں نہ کچھ خریدیں مگر یہ جان لیں کہ سیل کیلئے لگنے والی ہر چیز فائدہ مند اور اچھی نہیں ہوتی۔کیا آپ سیل سے صرف اس لئے سامان خریدتی ہیں کہ اس کی قیمتیں کم نظر آتی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سیل پر سے خریدا گیا اکثر سامان آپ کے سائز کے مطابق نہیں ہوتا تو کیا یہ بچت ہے یا پیسے کی بربادی ہے ۔
آپ سیل پر سے جب بھی خریداری کریں تو یہ ضرور دیکھیں کہ وہ آپ کی پسند اور معیار کے مطابق ہے کیا اس کا سائز مناسب ہے ،کیونکہ خریداری کا اہم اصول یہ بھی ہے کہ مناسب سامان معیاری سامان مناسب قیمت پر ضرورت کے مطابق خریداجائے ۔کم قیمت سامان جو آپ کے لئے مناسب نہ ہو پیسے کی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Khawateen Or Shopping" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.