Khawateen Shopping Aur Sale - Article No. 2055

Khawateen Shopping Aur Sale

خو اتین ‘شاپنگ اور سیل - تحریر نمبر 2055

یہ سچ ہے کہ خواتین کو خریداری کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔

ہفتہ 4 مئی 2019

یہ سچ ہے کہ خواتین کو خریداری کا بے حد شوق ہوتا ہے اور اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ کسی اصول اور پابندی کی پروا نہیں کرتیں۔
جدید زمانے میں چونکہ خریداری آسان سے آسان تر ہورہی ہے اس لئے یہ سوچنا اور بھی مشکل ہو چکا ہے کہ کیا ضروری ہے اور کیا غیر ضروری ہے ۔اس لئے ہمارا مشورہ ہے کہ خریداری ضرور کریں لیکن یہ دھیان بھی رکھیں کہ کہیں شوق میں آپ اتنا آگے نہ نکل جائیں کہ نقصان کا ازالہ ممکن ہی نہ رہے۔

یاد رکھیں بچت ہم سب کی زندگی کا نصب العین ہونا چاہئے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم خریداری کے سنہری اصول اپنالیں ۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے لسٹ تیار کریں ۔آپ کو جن چیزوں کی ضرورت ہے اس کی لسٹ تیار کریں اور لسٹ کے علاوہ کوئی چیز نہ خریدیں کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اکثر شاپنگ مال میں تفریح کی غرض سے آتی ہیں اور پھر گھومتے پھرتے اگر کوئی چیز پسند آجائے تو خرید لیتی ہیں یہ سوچے بغیر کہ ان چیزوں کی ضرورت ہے کہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اس طرح آپ کی بچت بھی ہو گی اور آپ کے اکاؤنٹ میں بڑی رقم میں اضافہ بھی ہوگا۔
کیسا سامان خریدا جائے خریداری کا دوسرا اصول یہ اپنائیں کہ فیشن اور ٹرینڈ کی بجائے ایسی چیزیں خریدیں جو سدا بہار ہیں ۔ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ سیل کہنے میں نہ کچھ خریدیں مگر یہ جان لیں کہ سیل کیلئے لگنے والی ہر چیز فائدہ مند اور اچھی نہیں ہوتی۔کیا آپ سیل سے صرف اس لئے سامان خریدتی ہیں کہ اس کی قیمتیں کم نظر آتی ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سیل پر سے خریدا گیا اکثر سامان آپ کے سائز کے مطابق نہیں ہوتا تو کیا یہ بچت ہے یا پیسے کی بربادی ہے ۔

آپ سیل پر سے جب بھی خریداری کریں تویہ ضرور دیکھیں کہ وہ آپ کی پسند اور معیار کے مطابق ہے کیا اس کا سائز مناسب ہے ،کیونکہ خریداری کا اہم اصول یہ بھی ہے کہ مناسب سامان معیاری سامان مناسب قیمت پر ضرورت کے مطابق خریدا جائے ۔کم قیمت سامان جو آپ کے لئے مناسب نہ ہو پیسے کی بربادی کے علاوہ کچھ نہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Khawateen Shopping Aur Sale" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.