Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari - Article No. 3311

Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari

موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری - تحریر نمبر 3311

آپ ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو دو تین سال کے استعمال میں موجود فیشن کے قریب رہے تین چار سال تک اب اس بڑے خرچ سے محفوظ ہو جائیں گی اس بچائی ہوئی رقم سے آپ کوئی اور چیز خرید سکیں گی

پیر 23 ستمبر 2024

صوفیہ اکرام
بعض کپڑے صرف سردیوں میں استعمال ہوتے ہیں ان میں کوٹ سویٹر اور گرم شالیں وغیرہ شامل ہیں ان کو ہر سال خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اگر ایک دفعہ خرید لئے جائیں تو تین چار سال تک چل جاتے ہیں ان کی خریداری میں آپ ایک بات کا دھیان رکھیں وہ یہ کہ آپ ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو دو تین سال کے استعمال میں موجود فیشن کے قریب رہے تین چار سال تک اب اس بڑے خرچ سے محفوظ ہو جائیں گی اس بچائی ہوئی رقم سے آپ کوئی اور چیز خرید سکیں گی یا پھر اس رقم کو آپ اپنی بچت میں شمار کر سکیں گی، اونی کپڑا یا اون خریدتے وقت دیکھیں کہ کپڑا رنگ لگنے سے محفوظ ہو بناوٹ ڈیزائن اور رنگ بھی موزوں ہو۔

گرمیوں میں عام طور پر ہلکے کپڑے استعمال ہوتے ہوئے جو کہ نسبتاً کم پائیدار ہوتے ہیں گرمیوں کیلئے ہلکا پھلکا لباس ہی موزوں رہتا ہے گرمیوں میں جسم کے ساتھ چپکنے والے کپڑے پہننے والے اور دیکھنے والوں دونوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کونسا رنگ آپ کیلئے مناسب ہے؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض رنگ پہن کر آپ خود کو گرم محسوس کرتی ہیں؟ شاید آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو کہ بعض رنگ پہن کر آپ اپنے تئیں لمبی یا بڑی محسوس کرنے لگتی ہیں اور بعض رنگ آپ کو چھوٹا کر کے دکھاتے ہیں ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے جب آپ سوچ سمجھ کر اپنی شخصیت سے ہم آہنگ رنگ استعمال کرتی ہیں تو اس کا اثر خوشگوار پڑتا ہے اور اگر آپ بغیر سوچے ہوئے یا بغیر کسی تردد کے کہ وہ رنگ آپ کے مزاج یا شخصیت سے میل کھاتا بھی ہے یا نہیں اسے پہن لیتی ہیں تو اچھے خاصے خوبصورت لباس دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں۔


رنگ اپنی خصوصیات کے باعث گرم یا سرد تاثرات ہیں اس لحاظ سے سرخ اور تاریخی رنگ نہایت گرم اور نیلے بنفشی رنگ نہایت سرد تاثر کے حامل ہوتے ہیں جب آپ اپنے لباس کیلئے رنگ کا انتخاب کریں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ موسم کی نسبت سے رنگوں کا انتخاب کر سکیں سرخی یا پیلاہٹ والے رنگوں کو ”پیش قدمی“ کرتے ہوئے رنگ کہا جاتا ہے اور نیلاہٹ اور سبزی مائل رنگوں کو پیچھے ہٹنے والے یا ”گریزپا“ رنگ کہتے ہیں اگر آپ تصور کریں تو پیش قدم رنگوں کا مشاہدہ متعلقہ چیزیں آپ کو نزدیک دکھاتا ہے اور وہ شے آپ کو بڑی نظر آتی ہیں برخلاف اس کے گریزپا رنگوں کی چیزیں دور ہٹتی دکھائی دیتی ہیں نتیجے کے طور پر چھوٹی نظر آتی ہیں اس اعتبار سے اپنے سائز جسامت یعنی قدر و قامت کے لحاظ سے اپنے لباس کیلئے رنگ منتخب کرنا ضروری ہے رنگ کا ہلکا یا گہرا پن سائز کو متاثر کرتا ہے گہرے رنگ سائز کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں جب کہ ہلکے رنگ سائز کو بڑھاتے ہیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Mausam Ke Lihaz Se Kapron Ki Khareedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.