
Mousam K Lehaz Sy Kaproo Ki Khreedari - Shopping Tips For Women
موسم کے لحاظ سے کپڑوں کی خریداری - رہنمائے خریداری
بدھ 27 دسمبر 2017

بعض کپڑے صرف سردیوں میں استعمال ہوتے ہیں ان میں کوٹ سویٹر اور گرم شالیں وغیرہ شامل ہیں ان کو ہر سال خریدنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اگر ایک دفعہ خرید لیے جائیں توتین چار سال تک چل جاتے ہیں ان کی خریداری میں آپ ایک بات کا دھیان رکھیں وہ یہ کہ آپ ایسا ڈیزائن منتخب کریں جو دو تین سال کے استعمال میں موجود فیشن کے قریب رہے تین چار سال تک اب اس بڑے خرچ سے محفوظ ہوجائیں گی اس بچائی ہوئی رقم سے آپ کوئی اور چیز خریدسکیں گی یا پھر اس رقم کو آپ اپنی بحث میں شمار کرسکیں گی،اونی کپڑا یا اون خریدتے وقت دیکھیں کہ کپڑا رنگ لگنے سے محفوظ ہو بناوٹ ڈیزائن اور رنگ بھی موزوں ہو۔گرمیوں میں عام طور پر ہلکے کپڑے استعمال ہوتے ہوئے جوکہ نسبتاً کم پائدار ہوتے ہیں گرمیوں کے لیے ہلکا پھلکا لباس ہی موزوں رہتا ہے گرمیوں میں جسم کے ساتھ چپکنے والے کپڑے پہننے والے اور دیکھنے والوں دونوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔
(جاری ہے)
کون سا رنگ آپ کے لیے مناسب ہے؟ کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بعض رنگ پہن کر آپ خود کو ٹھنڈا اور بعض رنگ پہن کر آپ خود کو گرم محسوس کرتی ہیں؟شاید آپ نے یہ بھی محسوس کیا ہو کہ بعض رنگ پہن کر آپ اپنے تئیں لمبی یا بڑی محسوس کرنے لگتی ہیں اور بعض رنگ آپ کو چھوٹا کرکے دکھاتے ہیں ان سب باتوں کا تعلق رنگوں کی خصوصیات سے ہے جب آپ سوچ سمجھ کر اپنی شخصیت سے ہم آہنگ رنگ استعمال کرتی ہیں تو اس کا اثرخوشگوار پڑتا ہے اور اگر آپ بغیر سوچے ہوئے یا بغیر کسی تردد کے کہ وہ رنگ آپ کے مزاج یا شخصیت سے میل کھاتا بھی ہے یا نہیں اسے پہن لیتی ہیں تو اچھے خاصے خوبصورت لباس دیکھنے میں بھلے معلوم ہوتے ہیں ،رنگ اپنی خصوصیات کے باعث گرم یا سرد تاثرات ہیں اس لحاظ سے سرخ اور تاریخی رنگ نہایت گرم اور نیلے بنفشئی رنگ نہایت سرد تاثر کے حامل ہوتے ہیں جب آپ اپنے لباس کے لیے رنگ کا انتخاب کریں تو اس بات کو ضرور ذہن میں رکھیں تاکہ آپ موسم کی نسبت سے رنگوں کا انتخاب کرسکیں سرخی یا پیلاہٹ والے رنگوں کو ”پیش قدمی“کرتے ہوئے رنگ(Advancing Colours) کہا جاتا ہے اور نیلاہٹ اور سبزی مائل رنگوں کو پیچھے ہٹنے والے یا”گریزپا“رنگ(Receding Colours) کہتے ہیں اگر آپ تصور کریں تو پیش قدم رنگوں کا مشاہدہ متعلقہ چیزیں آپ کو نزدیک دکھاتا ہے اور وہ شے آپ کو بڑی نظر آتی ہیں برخلاف اس کے گریزپا رنگوں کی چیزیں دور ہٹتی دکھائی دیتی ہیں نتیجے کے طورپر چھوٹی نظر آتی ہیں اس اعتبار سے اپنے سائز جسامت یعنی قدروقامت کے لحاظ سے اپنے لباس کے لیے رنگ منتخب کرنا ضروری ہے رنگ کا ہلکا یا گہرا پن سائز کو متاثر کرتا ہے گہرے رنگ سائز کو گھٹا کر پیش کرتے ہیں جب کہ ہلکے رنگ سائز کو بڑھاتے ہیں مثال کے طور پر اگر آپ سفید یا ہلکیہ رنگ کا جوتا پہنیں تو آپ کے پاؤں بڑے لگتے ہیں یہ نسبت اُس کے جب آپ گہرے یا سیاہ رنگ کا جوتا پہنے ہوئے ہوں کالے رنگ کی قوت انجذاب اور سفید رنگ کی قوت کا انعکاس دونوں جلد کی رنگت پرقابل ذکر اثر چھوڑتی ہیں گہرے رنگ کے لباس میں آپ کا رنگ ماند پڑجائے گا ہلکے رنگ کے لباس سے رنگ نکھر آتا ہے یہ سب رنگوں کی مذکورہ صفات کا کھیل ہے۔
Your Thoughts and Comments
مزید رہنمائے خریداری سے متعلق
Articles and Information
بچے کی نگہداشتبچوں کی پرورش اور غلط نظریاتمحبت اور جزباتی خلفشارخواتین کی خوبصورتیمیک اپ کرنے کے طریقے اور تجاویزبالوں کی نگہداشت اور سٹائلنگبالوں کو رنگنے کے طریقے اور تجاویزچہرے کی حفاظتجلد کی حفاظتچہرے کا فیشل، بلیچ اور مساجخوبصورتی کے نئے اندازدلہن اور شادی کا میک اپخواتین کا مساج، چہرے اور باڈی کا مساجبالوں کیلئے شیمپو کا استعمالخواتین کیلئے وزن کم کرنے کی ورزشیںںاخنوں کی حفاظت اور خوبصورتیخواتین سے متعلقہ متفرق ویڈیوزاسلام اور عورتگھریلو ٹوٹکے خواتین کیلئے مضامینمختلف رویےخواتین کے ملبوسات 100 نامور خواتینخانوادئہ رسولقرونِ اولیٰعظیم مائیںعظیم بیویاںفن اور ادب میں نام پیدا کرنے والی خواتینمشہور سیاستدان اور حکمران خواتینفلاحِ عام کرنے والی مشہور خواتینمشہور کھلاڑی خواتین مشہور آرٹسٹ خواتینبدنصیب عورتیںگھر کی آرائشخواتین کیلئے خریداری کے طریقےابتدائی طبی امدادخواتین کیلئے باغبانی کے مشورےکامیاب شادی شدہ زندگیPicture Galleries
مہندی کے ڈئزائنہاتھوں کے مہندی کے ڈئزائنپیروں کے مہندی کے ڈئزائنUrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.