Qaleen Or Dariiyoo Ki Khreedari - Article No. 1710

Qaleen Or Dariiyoo Ki Khreedari

قالین اور دریوں کی خریداری - تحریر نمبر 1710

انتخاب اور خریداری میں خاص احتیاط اور بڑی ہوشیاری کی ضرورت ہے تاکہ آپ کے محنت سے کمائے ہوئے روپے کا صحیح مصروف ہو ایک قالین نے زندگی بھر آپ کا ساتھ دینا ہوتا ہے اس لیے ہمیشہ بہترین کوالٹی ہی کا انتخاب کریں قالین رنگ اور ڈیزائن میں موزوں ہونا چاہیے

بدھ 20 دسمبر 2017

قالین اور دریوں کی خریداری:
قالین کا شمار قیمتی اشیا میں ہوتا ہے بعض حالات میں تو زندگی بھر میں ایک یا دو قالین ہی خریدے جاتے ہیں اس لیے ان کے انتخاب اور خریداری میں خاص احتیاط اور بڑی ہوشیاری کی ضرورت ہے تاکہ آپ کے محنت سے کمائے ہوئے روپے کا صحیح مصروف ہو ایک قالین نے زندگی بھر آپ کا ساتھ دینا ہوتا ہے اس لیے ہمیشہ بہترین کوالٹی ہی کا انتخاب کریں قالین رنگ اور ڈیزائن میں موزوں ہونا چاہیے کمرے کا سائز ڈیزائن کے انتخاب میں مدد دے گا مثلاً بڑے کمرے کے لیے بڑا ڈیزائن پسند کیا جاسکتا ہے جب کہ چھوٹے کمرے کے لیے بڑا ڈیزائن مناسب نہیں چھوٹے کمرے کے لیے چھوٹے ڈیزائن والا یا سادہ قالین ہی بہتر رہے گا یاد رکھیں کہ قالین کمرے کے پس منظر کا ایک جز ہوتا ہے اور پس منطر کا رنگ اس پر دکھائی دینے والی دوسری چیزوں سے ہلکا ہونا چاہیے رنگ کے انتخاب میں کمرے کے استعمال کو بھی زیر غور رکھنا چاہیے مثلاً زیادہ استعمال ہونے والے کمرے کے لیے ہلکے رنگ کا قالین مناسب نہیں کمرے میں توازن پیدا کرنے کے لیے قالین کا رنگ دیواروں کے رنگ سے ذرا گہرا ہونا چاہیے،
دوسری قابل غور باتیں درج ذیل ہیں: قالین پر کتنا چلا پھرا جائے گا؟کیا کسی خالص حصے پر آمدورفت زیادہ ہوگی یا تمام قالین یکساں طور پر استعمال ہوگا؟اس پر لاگت کیا آئے گی؟کسی قسم کی آرائش نمایاں ہوگی رسمی یا غیر رسمی؟کیا قالین مشین کا بنا ہوا ہے یا ہاتھ کا؟قالین کسی ریشے سے بنایا گیا ہے؟قالین کا سائز کیا ہے؟ولٹن براڈ روم لوم(Board loom) ؟بنتی کس قسم کی ہے اور رؤاں کیسا ہے؟وغیرہ۔

(جاری ہے)

قالین کا انتخاب اور خریداری سے پہلے ان سے سوالات کا جواب حاصل کرنا ضروری ہے زیادہ استعمال ہونے والا قالین زیادہ مضبوط بناوٹ اور گہرے رنگوں کا ہونا چاہیے قیمت کا تعلق کوالٹی سے ہوتا ہے اس لیے اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے ہاتھ کے بنے ہوئے قالین مشینی قالینوں سے زیادہ پائدار اور مضبوط ہوتے ہیں کیونکہ ان میں قدرتی لچک اور پیچ و خم ہوتے ہیں گنجان بنتی کے قالین خوبصورت اور دیرپا ہوتے ہیں قالین سائز کے لحاظ سے دو طرح کے ہوتے ہیں ولٹن اور براڈ لوم براڈ لوم قالین ایک ہی ٹکڑے اور مختلف طول و عرض کے ہوتے ہیں کمرے کے سائز کے مطابق سائز منتخب کریں ولٹن تھان کی صورت میں ہوتے ہیں ان کا عرض ایک گز سے ڈیڑھ گز تک ہوتا ہے اور کمرے کے سائز کے مطابق سی کر قالین تیار کرلیا جاتا ہے دیوار سے دیوار تک قالین بچھانے کے لیے ولٹن بہتر رہتا ہے اس میں بہر حال آپ کی ذاتی پسند مقدم ہے کہ آیا آپ ولٹن پسند کرتی ہیں یا براڈ لوم۔
قالین کے انتخاب میں غلطی ہوجانے کا امکان ہوتا ہے اس غلطی سے بچنے کے لیے قالین کے نمونے کے ٹکرے پر مختلف آزمائشی عمل کرکے دیکھیں مثلاً جلنے کا عمل اور دھبوں کے خلاف ردعمل قالین کے کسی حصے کو اپنے گھٹنوں پر پھیلا کرمعائنہ کریں بر کو ہاتھیوں سے ادھر اُدھر دبا کر دیکھیں اگر قالین کے نیچے کا کیڑا دکھائی دے تو کوالٹی ناقص ہے روئیں کو ہاتھوں سے اکھاڑنے کی کوشش کریں اگر روئیں نکلنے لگیں تو قالین کی بنی ناقص ہے لیبل اور گارنٹی کے بغیر کوئی قالین نہ خریدیں کیڑا لگنے سے محفوظ قالین دیرپا ہوتے ہیں اور انہیں کیڑا خراب نہیں کرسکتا،پھولدار یا ڈیزائن دار قالین پر گندگی اور داغ دھبے کم نمایاں ہوتے ہیں اس لیے بچوں کے کمرے کے لیے سادہ رنگدار قالین ہرگز منتخب نہ کریں،ہمارے بازاروں میں پٹ سن سے بنے قالین دستیاب ہیں لیکن یہ پائداری میں اونی قالینوں کا مقابلہ نہیں کرتے البتہ قیمت میں اون کے مقابلے میں بہت ازاں ہوتے ہیں کم مالی استطاعت رکھنے والے خاندان انہیں استعمال کرسکتے ہیں،قالین کے استعمال میں بھی خاص احتیاط کی ضرورت ہے مثلاً قالین کے نیچے دری یا کوئی اور چیز بچھانے کے سے اس کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے قالین پر ایڑی والے جوتے پہن کر نہ چلا جائے جوتے اگر گندے ہو ں تو اتار کر قالین پر چلیں قالین پر بیٹھ کر کوئی کام کرنا ہو تو اس پرچادر وغیرہ بچھالیں بھاری فرنیچر قالین پر نہ گھسیٹیں روزانہ ہفتہ وار موسمی صفائی کی جائے داغ دھبے پڑنے کی صورت میں فوراً دور کرنے کی کوشش کریں تیز دھوپ اور روشنی سے حفاظت کریں وغیرہ وغیرہ،دریاں یا تو سوتی بنتی ہیں اور یا اونی،اونی دریاں سوتی دریوں سے زیادہ پائدار لیکن مہنگی ہوتی ہے دریاں خریدتے وقت رنگوں کی پختگی پائداری اور بناوٹ کو مدنظر رکھیں دریاں سادہ بھی ملتی ہیں اور پرنٹڈ بھی انتخاب میں ان تمام باتوں کا خیال رکھیں جن کا ذکر قالینوں کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Qaleen Or Dariiyoo Ki Khreedari" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.