Radio And Transister - Article No. 1715

Radio And Transister

ریڈیو اور ٹرانسٹر - تحریر نمبر 1715

ریڈیو مختلف قسم کے ملتے ہیں اور کارکردگی کے اعتبار سے ان میں یقینا فرق ہوتا ہے لیکن ہر قسم میں اعلیٰ کوالٹی کے ریڈیو بھی ہوتے ہیں

جمعہ 22 دسمبر 2017

ریڈیو اور ٹرانسٹر:
ریڈیو اور ٹرانسٹر یوں تو بے شمار اقسام کے ملتے ہیں لیکن خریدنے سے پہلے ان کی جانچ پڑتال کرلینا ضروری ہے ریڈیو مختلف قسم کے ملتے ہیں اور کارکردگی کے اعتبار سے ان میں یقینا فرق ہوتا ہے لیکن ہر قسم میں اعلیٰ کوالٹی کے ریڈیو بھی ہوتے ہیں اور کمتر بھی۔جو ماڈل بھی آپ پسند کریں یہ دیکھنا ضروری ہے کہ موزوں آواز(Volume) کے ساتھ ریڈیو بہت سٹیشن پکڑ لیتا ہو یہ خوبی بہت ضروری ہے چاہے آپ ایک یا دو سٹیشنوں کے ہی پروگرام سننا پسند کرتے ہوں پر سٹیشن صاف سنائی دینا چاہیے اور ڈائل پر قریبی سٹیشنوں سے محفوظ آوازیں نہیں سنائی دینی چاہییں ریڈیو کی آواز دھیمی اور اونچی کرکے سنیں کہ صاف آتی ہے یا نہیں عورت اور مرد کی آوازیں بھی سن کر دیکھیں ان میں بھی واضح فرق ہونا چاہیے موسیقی کے پروگرام سننے سے بھی ریڈیو کی پرکھ ہوجاتی ہیں ریڈیو پر موجود تمام قسم کے کنٹرول بھی چیک کریں اور دیکھیں کہ ان کو چلانے سے واقعی آواز وغیرہ میں فرق پڑتا ہے؟ریڈیو کے انتخاب میں جلد بازی سے ہرگز کام نہ لیں ریڈیو کے کسی یا کیبینٹ(Cabinet) کا بغور معائنہ کریں خاص طور پر کنٹرول بٹنوں اچھی طرح جانچ کر دیکھیں یہ ہاتھ میں آسانی سے تھامے جانے چاہییں اور ان پر تیز چبھنے والے کنارے موجود نہیں ہونے چاہییں گھمانے سے آسانی سے گھوم سکتے ہیں،ٹرانسٹر اور وزن میں ہلکے اور چھوٹے ریڈیو استعمال میں آسان اور آرام دہ ہوتے ہیں لیکن بہت چھوٹے ٹرانسٹر صاف آواز نہیں دیتے اگر آپ بہت چھوٹے سائز کا ٹرانسٹر خریدنا چاہتی ہیں لیکن یہ چلنے میں اچھا نہیں ہے تو قدرے بڑے سائز کے ٹرانسٹر کو جو کارکردگی میں بہتر ہو ترجیح دیں ٹرانسٹر کو اٹھا کر ادھر اُدھر لے کر جائیں تاکہ معلوم ہوجائے کہ آسانی سے اور آرام سے اٹھایا جاسکتا ہے اگر آپ کوئی غیر ملکی ٹرانسٹر سیٹ یا ریڈیو سیٹ پسند کریں تو تسلی کرلیں کہ اس کے فاضل پرزے بھی مل جاتے ہیں یا نہیں تاکہ خرابی کی صورت میں پرزے آسانی سے بدلوائے جاسکیں۔

(جاری ہے)


ریکارڈ پلئیر:
ریڈیو کی طرح ریکارڈ بھی مختلف سائزوں اور قیمتوں کے ملتے ہیں ریڈیو کی طرح ریکارڈ پلئیر کی خوبی بھی اس کی کارکردگی ہے لیکن اسے جانچنے کا عمل ریڈیو وغیرہ سے مختلف ہے دکاندار کے پیش کردہ ریکارڈوں پر ہرگز توجہ نہ دیں بلکہ اپنے ساتھ ہمیشہ دو، تین ریکارڈ لے کر جائیں اور پلئیر پر چلا کردیکھیں مختلف پلئیروں پر ریکارڈ چلا کر ان کو موازنہ کریں ریکارڈوں کو اونچی اور دھیمی آواز پر بھی چلا کر دیکھیں کسی بھی موقع پر آواز بگڑنی نہیں چاہیے،آپ کو یہ بھی فیصلہ کر نا ہوگا کہ ریکارڈ پلئیر کے ساتھ چینجر(Changer) بھی ہو یا نہ ہو ریکارڈ عام طور پر 33.1/2 آر۔
پی۔ایم 45 اور78 آر۔پی۔ایم رفتار کے ہوتے ہیں بعض ریکارڈ پلئیروں میں صرف ایک ہی رفتار کے ریکارڈ چل سکتے ہیں ان میں سے33.1/2 رفتار سب سے زیادہ مقبول ہے ڈائمنڈ کی نوک لگی ہوئی سوئی بہتر رہتی ہے اس لیے اس خصوصیت کو نظر انداز نہ کریں اور اگر آپ پورٹیبل(Portable) ریکارڈ پلئیر پسند کریں تو دیکھ لیں یہ وزن میں ہلکا ہونا چاہیے ہینڈل اس قسم کا ہوکہ ہاتھ پر دباؤ نہ پڑے ڈھکنا مضبوطی سے بند ہونا چاہیے اور ریکارڈ پلئیر کابازو بھی مضبوطی کے ساتھ جمنا چاہیے ورنہ اٹھاتے وقت ادھر اُدھر ہل کر خراب ہونے کا احتمال ہے۔

ٹیلیویژن(ٹی وی):
ٹیلی ویژن کے انتخاب سے پہلے بہت سے سی باتوں کو ذہن نشین رکھنا ضرروی ہے سب سے پہلے تو آپ نے یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آپ پورٹیبل ٹی وی خریدیں گی یا ایک جگہ نصب ہونے والا ہر قسم کے ٹیلی ویژن کی اپنی خصوصیات اور فوائد ہوتے ہیں مثلا ً یہ کہ پورٹیبل ٹی وی ایک کمرے سے دوسرے میں لے جایا جاسکتا ہے اور اس کا پلگ(Plug) کہیں بھی سوئچ میں لگایا جاسکتا ہے کمرے کے سائزکے مطابق سکرین کا سائز پسند کرنا چاہیے مثال کے طور پر ایک چھوٹے کمرے میں 19 انچ سکرین اچھی تصویر دے گی کیونکہ ٹی وی دیکھنے والوں کو نزدیک بیٹھنا ہوگا لیکن یاد رکھیں کہ چھوٹی سکرین کے ٹی وی میں آواز کی کوالٹی زیادہ بہتر نہ ہوگی کیونکہ اس کا سپیکر(Speaker) بھی چھوٹا ہی ہوگا بعض سیٹوں میں اینٹینا اچھی تصویر وصول نہیں کرتا اس لیے سیٹ کے ساتھ اینٹینا کے انتخاب پر بھی توجہ دیں ٹرانسٹر ٹی وی بجلی کے بغیر چلتا ہے اس کو باہر رکھ کر بھی دیکھا جاسکتا ہے اور راحت کو بہتر سامان مہیا کرتا ہے لیکن اگر فضا روشن ہو تو باہر ٹیلیویژن دیکھنا ممکن نہیں ٹی وی کی بیٹریاں جلدجلد تبدیل کروانے کی ضرورت ہوتی ہے اور بعض بیٹریوں کو چارج بھی کروانے کی ضرورت ہوتی ہے ٹرانسٹر ٹی وی موقع پر لگاکر دیکھیں کہ تصویر اور آواز درست دیتا ہے؟بعض سیٹ بجلی کے بغیر بھی چل سکتے ہیں اور بیٹری کے ساتھ بھی اس قسم کی ترکیب زیادہ بہتر رہتی ہے۔
ان اقسام کے علاوہ 19 انچ کے ٹیبل ماڈل اور 23 انچ کے ٹیبل ماڈل بھی دستیاب ہیں یہ وزن میں بھاری ہوتے ہیں اور آپ ان کو اپنے فرنیچر میں شامل کرسکتی ہیں کیونکہ یہ اوپر سے بالکل میز کی مانند دکھائی دیتے ہیں بچوں والے گھروں میں چھوٹی سکرین کے ٹی وی درست رہتے ہیں کیونکہ بچے ٹی وی نزدیک سے دیکھنا پسند کرتے ہیں بڑے سائز کے سیٹوں میں آواز یقینا بہتر ہوتی ہے ٹی وی خریدنے سے قبل اس کوچلا کر ضرور دیکھ لیں تصویر اور آواز یکساں اور مسلسل آنی چاہیے جب سکرین میں کوئی فرد گزرے تو اس کی تصویر کا بغور مطالعہ کریں کہ کسی مقام پر بگڑتی یا پھیلتی نہ ہو سکرین پر پوری تصویر مناسب سائز کی ہونی چاہیے۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Radio And Transister" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.