Paidal Chalna Khawateen Ke Liye Behad Mufeed - Article No. 3387

پیدل چلنا خواتین کے لئے بے حد مفید - تحریر نمبر 3387
ہفتہ بھر میں 210 منٹ یا اس سے زائد تیز قدمی کرنے والی خواتین میں اسٹروک کا شکار ہونے کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہوتا ہے، جو بہت کم پیدل چلتی ہیں
پیر 5 مئی 2025
خواتین کے لئے مارننگ واک (صبح کی سیر) نہایت اہم اور فائدہ مند ہے۔نہ صرف جسمانی صحت کے لئے بلکہ ذہنی سکون، خوبصورتی اور اندرونی توانائی کے لئے بھی۔یہ ایک سادہ سی عادت ہے لیکن اس کے اثرات بہت گہرے ہوتے ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو ہر ہفتہ مجموعی طور پر چار گھنٹے یا اس سے زیادہ برسک واک کرتی ہیں (تیز قدموں سے پیدل چلتی ہیں) ان میں اسٹروک یعنی کسی دماغی شریان کے پھٹنے یا دماغ میں خون کے بہاؤ میں رکاوٹ کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔یہ نتائج سپین میں کی جانے والی ایک میڈیکل ریسرچ میں سامنے آئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتہ بھر میں 210 منٹ یا اس سے زائد تیز قدمی کرنے والی خواتین میں اسٹروک کا شکار ہونے کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں واضح طور پر کم ہوتا ہے، جو بہت کم پیدل چلتی ہیں یا پھر بالکل نہیں چلتیں۔
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق اس ریسرچ سے ان شواہد کو تقویت ملی ہے کہ خاص قسم کی جسمانی ورزشوں اور مخصوص بیماریوں کے خطرات کے مابین ایک خاص تعلق پایا جاتا ہے۔
ماضی میں بھی کئی مشاہدات اور تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں سے دماغی شریانوں میں خون رکنے یا شریان کے پھٹنے (اسٹروک) کے خطرات میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔اسٹروک اور جسمانی سرگرمیوں میں تعلق کے حوالے سے کی جانے والی اس ریسرچ پروجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر ماریو ہورنا کا کہنا ہے کہ اس ریسرچ سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ اعتدال پسندی سے کسی جسمانی تفریحی سرگرمی میں باقاعدگی سے حصہ لینا آپ کو صحت مند رہنے میں مدد دیتا ہے۔
اس ریسرچ سے ایک دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ پیدل چلنے والی خواتین میں اسٹروک کا خطرہ ان خواتین کے مقابلے میں بھی کم رہتا ہے، جو یا تو سائیکل چلاتی ہیں یا سخت محنت والی ورزش کرتی ہیں، لیکن اتنے کم وقت کے لئے اس کا دورانیہ ہر ہفتہ ساڑھے تین، چار گھنٹے تک پیدل چلنے کے برابر نہیں ہوتا۔ماہرین نے اس طبی جائزے کے دوران 33 ہزار مردوں اور خواتین سے ان کی جسمانی صحت، طرز زندگی اور ورزش کی عادت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
12 سال بعد ایک بار پھر ان افراد کا سروے کیا گیا اور جو رائے دہندگان اس وقت تک زندہ تھے، ان کی روزمرہ مصروفیات اور ممکنہ اسٹروک سے متعلق معلومات جمع کی گئیں۔معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران ان مردوں اور خواتین میں سے 442 افراد کو اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا۔یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ مردوں میں اسٹروک کے خطرے کی شرح میں اس وجہ سے کوئی فرق نہیں پڑا کہ کوئی مریض تھوڑا پیدل چلتا تھا یا زیادہ یا پھر وہ کوئی ورزش کرتا تھا یا نہیں۔تاہم حیرت انگیز طور پر خواتین میں یہ واضح فرق دیکھا گیا کہ باقاعدگی اور تیز رفتاری سے پیدل چلنے والی خواتین میں اسٹروک کے واقعات یا ان کے خطرات 43 فیصد کم ہو گئے تھے۔
Browse More Exercises for Women

گھریلو خواتین ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھیں
Gharelu Khawateen Zehni Sehat Ka Khayal Kaise Rakhen

مصروفیات بھری زندگی میں فٹ کیسے رہیں
Masrofiyat Bhari Zindagi Mein Fit Kaise Rahen

مصروف زندگی میں فٹ رہنا آسان ہوا
Masroof Zindagi Mein Fit Rehna Aasan Hua

چہل قدمی کریں ۔۔۔ ڈپریشن ختم کریں
Chehal Qadmi Karen - Depression Khatam Karen

میک اپ کے ساتھ ورزش خطرناک
Makeup Ke Sath Warzish Khatarnak

دورانِ حمل کی جانے والی محفوظ ورزشیں
Dauran E Hamal Ki Jane Wali Mehfooz Warzishain

ورزش
Warzish

حاملہ خواتین اور ورزش
Hamla Khawateen Aur Warzish

یوگا ․․․ نئی ماؤں کے لئے 2 محفوظ ورزشیں
Yoga - Nai Maaon Ke Liye 2 Mehfooz Warzishain

سمارٹ رہنے کے مشورے
Smart Rehne Ke Mashware

چہرے کی ورزش فیشل یوگا
Chehrey Ki Warzish - Facial Yoga

زیادہ ورزش کرنے والی خواتین غذائی بے قاعدگی کا شکار
Ziada Warzish Karne Wali Khawateen Ghazai Be Qaidgi Ka Shikar