Warzish Sehat Ki Mohafiz - Article No. 2530

Warzish Sehat Ki Mohafiz

ورزش صحت کی محافظ - تحریر نمبر 2530

ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے

ہفتہ 20 فروری 2021

ہم سب جانتے ہیں کہ ورزش ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے اگر ہم اپنی معمول کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں تو ورزش کو بہت اہم سمجھتے اور اسے اپنے یومیہ معمول کا حصہ بنانے کی کوشش ضرور کریں۔یہ ایک عام مشاہدہ ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں وہ زیادہ محترک اور اچھے موڈ میں رہتے ہیں۔ان کے مقابلے میں جو کہ ورزش نہیں کرتے ہیں۔
وہ لوگ جو اپنی فٹنس کے بارے میں ہوشیار رہتے ہیں وہ ہمیشہ ورزش کرتے ہیں لہٰذا یہ ظاہر ہے کہ اگر آپ معمول کی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں اور اچھے موڈ میں رہنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو ورزش کرنی ہو گی اور کل سے نہیں آج سے شروع کریں۔
اپنے کھانے کو مت روکو صرف ورزش شروع کرو کیونکہ ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر مریضوں کو ورزش کے لئے کہتے ہیں کیونکہ یہ صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ورزش صلاحیت کو بہتر بناتی ہے۔آپ کی زندگی میں تبدیلی آتی ہے۔آپ خود کو تازہ محسوس کرتے ہیں۔ اس سے لچک بھی بڑھتی ہے اور خود بخود وزن کم ہو جاتا ہے۔آپ کسی بھی وقت ورزش کر سکتے ہیں۔خاص طور پر صبح یا شام کے وقت اگرچہ ورزش اور واک سے اس کے فوائد دُگنے ہو جاتے ہیں ورزش کرنا عموماً صبح کے اوقات میں خوب ہے لیکن آپ یہ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔
ورزش کے لئے سخت اور تیز قواعد پر کبھی عمل نہیں کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ ورزش ذہنی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔اس حوالے سے کی جانے والی سائنسی تحقیقات میں ورزش کے بعد ذہنی قوت میں اضافے کے بہترین نتائج سامنے آئے۔جیسا کہ اس نے تناؤ کو کم کیا‘خود اعتمادی کو بہتر بنایا اور اس کیمیائی مادے کو فروغ دیا جو کہ خوشی کے لئے ہیں۔
اگر کوئی افسردہ ہے تو پریشانی کو روکتا ہے۔اس سے ناخوشگوار جذبات کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔یہ سب بہت ہی انوکھے اور غیر متوقع نتائج ہیں۔لیکن حیرت انگیز طور پر سائنسدان یہ بھی بتاتے ہیں کہ ورزش کی وجہ سے آپ کی یادداشت بھی تیز ہو گی۔ جب آپ ورزش کر رہے ہیں تو تخلیقی نظریات آپ کے ذہن کو چھوتے ہیں جو کہ آپ کو پرسکون رہنے مطمئن رکھنے میں معاونت کرتے ہیں لہٰذا خود بخود رواداری آپ کے طرز عمل میں آجاتی ہے۔

ورزش بہتر صحت اور خوشی کا باعث بنتی ہے‘لیکن کیسے یہ جاننا ضروری ہے اگر آپ اپنی معمول کی زندگی سے بور ہو رہے ہیں تو پھر ورزش کرنا ایک لطف ہے۔ہم سب عام طور پر اپنی معمول کی زندگی سے بے زاری محسوس کرتے ہیں اور آرام دہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے لطف اندوز ہونے کا یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔اس طرح ہمارا وقت ضائع نہیں ہو گا بلکہ اسے تفریح کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔
کیا یہ اچھا خیال نہیں ہے؟معاشرتی سرگرمیوں میں بھی ورزش سے اضافہ ہو گا جیسے جب آپ کسی پارک اور کھیل کے میدان میں جاتے ہیں تو آپ کے تعلقات اور دوست احباب اس طرح سے بڑھتے چلتے جاتے ہیں۔
روزانہ باقاعدگی سے ورزش آپ کو سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے میں مدد دے گی اور اس کے ساتھ آپ کی صحت کے فوائد میں اضافہ ہو گا۔ورزش کرنے سے آپ کی قوت برداشت اور توانائی میں بھی اضافہ ہو گا۔
اچھی ورزش کے بعد آپ پرسکون ہو جائیں گے۔ جدید دور میں ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ جو لوگ ورزش نہیں کرتے ہیں یا لمبے وقت تک نہیں چلتے ہیں۔ان کے جسم میں کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔جس سے وزن بھی بڑھتا ہے۔یوں زیادہ وزن کی وجہ سے معاشرے میں زیادہ تر بیماریاں پائی جاتی ہیں لہٰذا ورزش اس کا بہترین متبادل ہے یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ ورزش دوا بھی ہے۔

یقینا بہت سے لوگوں کے پاس طویل عرصے سے ورزش کے لئے نام نہاد مصروف زندگی کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں ہوتا ہے لیکن انہیں عادت بنانی چاہیے اور اس کے لئے ایک شیڈول مرتب کرنا چاہیے ورزش کرنے کے لئے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ عادت ڈالیں گے تو پھر آپ کو کوئی روک نہیں سکے گا‘لیکن اچانک نہیں بلکہ آہستہ آہستہ ورزش کرنا آتا ہے۔پہلے اگر آپ 20-15 دن کے وقفے کے بعد آدھے گھنٹے کے لئے ورزش کر رہے ہیں تو ورزش کے وقت میں 15 منٹ اضافے کا مطلب 45 منٹ تک بڑھنا ہے۔یہ بات یہاں بہت اہم ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کر رہے ہیں تو آپ اسے ضرور کھو دیں گے لہٰذا ورزش کرنا ضروری ہے اگر آپ صحت مند‘خوش اور خوشحال زندگی گزارنا چاہتے ہیں کیونکہ ورزش صحت کی محافظ ہے۔

Browse More Exercises for Women

Special Exercises for Women article for women, read "Warzish Sehat Ki Mohafiz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.