خیرپور شہر کی فیض آباد کالونی میں فٹبال گرائونڈ کی ابتر حالت ہونے کے سبب معصوم بچے کھیل سے محروم

جمعرات 26 اکتوبر 2017 15:32

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء) خیرپور شہر کی فیض آباد کالونی میں فٹبال گرائونڈ کی ابتر حالت ہونے کے سبب معصوم بچے کھیل سے محروم ہوگئے ہیں،سینئر فٹبالر سید حیدر شاہ نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے علاقے میں قائم کھیل کے میدان پر بااثر افراد کے قبضے اور ضلع انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث فٹبال گرائونڈ کو بنجر بنادیا ہے تاکہ لینڈ مافیا کو موقع مل سکے کہ یہاں کوئی کھیل کا میدان نہیں ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے فیج آباد فٹبال گرائونڈ کی حالت زار بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :