ڈیرہ اسما عیل خان ، گومل یونیورسٹی کلا س تھر ی اور کلا س فور ایمپلائز ایسو سی ایشن کا مشتر کہ اجلا س

پیر 20 اپریل 2015 17:03

ڈیرہ اسما عیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء ) گومل یونیورسٹی کلا س تھر ی اور کلا س فور ایمپلائز ایسو سی ایشن کا مشتر کہ اجلا س منعقد ہوا جس کی صدارت کلا س تھر ی ایسو سی ایشن کے صدر انعام اللہ خان گنڈہ پور اور خر م شہزاد نے کی اجلا س میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرشید کو وائس چانسلر اور پروفیسر احسان دانش کو رجسٹرار کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہو ئے امید ظاہر کی کہ وہ کلا س تھر ی اور کلا س فور کے حقوق کا خیال رکھتے ہو ئے ہمارے مسائل حل کرینگے اجلا س میں جنر ل سیکرٹری اسلم مر وت نے تمام ایسو سی ایشن کے عہدیدارو ں کو آل یونیورسٹی خیبر پختونخواہ ایسوسی ایشن اور صو با ئی قیادت سے روابط پر مسائل سے آگاہ کیا ایمپلائز ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کیلئے صو بائی قیادت نے جو جدو جہد شروع کی ہے اکیس اپریل کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ اور اسمبلی ہال کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ہم اس کی مکمل تائید اور حمایت کا اعلان کر تے ہیں اور مذکور ہ اپ گریڈیشن اور ملا زمین کے حقوق کیلئے ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ جدو جہد جا ری رکھے گے اور انکا ساتھ دینگے صو با ئی حکومت سے اپیل کر تے ہیں کہ صوبہ کی دو سرے ملا زمین کی طر ح یونیورسٹی کے ملا زمین کو انکے برابر حقوق دےئے جائیں اس سلسلے میں ایسوسی ایشن اپنی صو بائی قیادت سے رابطہ جاری رکھے گی اجلا س میں ریاض حسین شا ہ ورکر مین کے والد اور اختر زمان نائب قاصد کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :