ارشد وارثی نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘کے سیٹ پر مادھوری ڈکشٹ کو گھر کی بنی شوگر فری چاکلیٹ دے کر حیران کر دیا

جمعہ 29 جون 2018 12:40

ارشد وارثی نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘کے سیٹ پر مادھوری ڈکشٹ کو گھر کی بنی شوگر فری چاکلیٹ دے کر حیران کر دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘کے سیٹ پر مادھوری ڈکشٹ کو گھر کی بنی شوگر فری چاکلیٹ دے کر حیران کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اپنی فٹنس اور ڈائٹ کے حوالے سے محتاط رویہ رکھتی ہیں، ان کی اس عادت کو مدنظر رکھتے ہوئے ارشد وارثی اور ان کی اہلیہ ماریہ گورتی وارثی نے اپنے ہاتھوں سے مادھوری کے لئے شوگر فری چاکلیٹ بنائی اور جب ارشد وارثی نے مادھوری کو فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے سیٹ پر وہ چاکلیٹ دی تو مادھوری خوشی کے ساتھ ساتھ بہت حیران بھی ہوئیں۔

وقت اشاعت : 29/06/2018 - 12:40:26

Rlated Stars :

متعلقہ عنوان :