Warning: shuffle() expects parameter 1 to be array, null given in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 3

    Warning: Invalid argument supplied for foreach() in /home/aliurdu/public_html/includes/news_ticker.php on line 4

اگلا صفحہ پچھلا صفحہ

"شعیب ملک ثانیہ مرزا کی شادی " پر مزید کوریج

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا شادی کے استقبالیے میں شرکت کیلئے سیالکوٹ پہنچ گئے:
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔25 اپریل ۔2010ء) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنی شادی کے استقبالیے میں شرکت کے لئے سیالکوٹ پہنچ گئے ہیں۔شعیب، ثانیہ اور ان کے اہلخانہ لاہور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے بذریعہ سڑک سیالکوٹ کے لئے روانہ ہوئے۔ سیالکوٹ کینٹ کی ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے استقبالیے میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ لاہور کی ایک ڈیکوریٹر پارٹی نے گراؤنڈ کو خوبصورتی سے سجانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ شعیب کے مداحوں کی طرف سے شہر بھر میں خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔ شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ آج ہونے والی تقریب میں کسی کیمرہ مین کو مرکزی ہال میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد سیالکوٹ میں موجود ہے۔ استقبالیہ تقریب کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، جن کی نگرانی ڈی پی او اور ڈی سی او سیالکوٹ کر رہے ہیں۔

25/04/2010 18:29:51 : وقت اشاعت
پچھلی خبر مركزی صفحہ اگلی خبر
تمام خبریں
یہ صفحہ اپنے احباب کو بھیجئیے
محفوظ کیجئے
پرنٹ کیجئے