ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے مظاہروں کا انعقاد ، شرکا کے اسرائیل مردہ باد کے نعرے

مظاہروں میں انتہا پسند گروہ داعش کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے

جمعہ 23 جون 2017 19:12

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے ملک بھر میں مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوم القدس کی مناسبت سے ایران بھر میں متعدد ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان ریلیوں کے شرکا نے اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ ان مظاہروں میں انتہا پسند گروہ داعش کے جھنڈے بھی نذر آتش کیے گئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد نے ان ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ سن 1979 میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد آیت اللہ خمینی نے ہر سال رمضان کے آخری جمعے کو یوم قدس منانے کی اپیل کی تھی۔ اس کا مقصد فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا گیا تھا۔ تب سے ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو ایران میں یوم القدس منایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :