ڈوین جانسن کا بیٹی سے اظہار محبت، رات دیر تک کھیلتے رہے، ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:55

ڈوین جانسن کا بیٹی سے اظہار محبت، رات دیر تک کھیلتے رہے، ویڈیو شیئر کردی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیٹی سے بھرپور اظہار محبت کیا اور رات دیر تک اسکے ساتھ کھیلتے رہے۔ڈوین جانسن نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سونے کا وقت جب بھی ہوتا ہے تب ہی بچے دیر تک جاگنے کیلئے وہ سب کچھ کرتے ہیں جو یہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوین جانسن نے اپنی بیٹی سے کہا بھی کہ ان کے پیر بستر میں جانے کیلئے مچل رہے ہیں تاہم بیٹی نے والد کی بات کو نہیں سنا اور وہ کھیل میں مصروف رہی۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مزید لکھا کہ زندگی بہت مصروف ہے، بچوں کے ساتھ ان مختصر اور پیارے لمحات کی مجھے ضرورت ہے۔ڈوین جانسن کی بیٹی کے ساتھ پیار بھری ویڈیو کو 51لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا اور متعدد لوگوں نے اداکار کی بیٹی سے اظہار محبت بھی کیا۔
وقت اشاعت : 06/03/2021 - 11:55:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :