Jo Chale To Jaan Se Guzar Gaye By Maha Malik

Read Book Jo Chale To Jaan Se Guzar Gaye By Maha Malik in Urdu. This is Novel Book, and available to read online for free. Download in PDF or read online in multiple episodes. Also Read dozens of other online by famous writers.

جو چلے تو جان سے گزر گئے - ماہا ملک

کتابی شکل میں آپ کے ہاتھ میں ہے ایک سلسلے وار ناول کو مکمل کتاب کی صورت میں ڈھالنے کا باعث ان تمام قارئین کی بے پناہ پذیرائی اور بے پایاں خلوص ہے جنہوں نے اسے باقاعدگی سے پڑھا، سراہا، اس کے کرداروں سے نفرت بھی کی اور محبت بھی۔
اس ناول کی کہانی ہمارے اپنے ہی معاشرے کی کہانی ہے۔اس کے کردار ماورائی یا تصوراتی نہیں ہیں ۔یہ جیتے جاگتے کردار اسی معاشرے کا حصہ ہیں۔ زندگی کی راہوں میں ہم سے قدم قدم پر ٹکراتے ہیں۔ یہ کردار محبت کے قرینوں سے بھی واقف ہیں اور رقابت اورنفرت کے آداب نبھانا بھی جانتے ہیں۔
انہیں جینے کا ہنر بھی آتا ہے اور مرنے کا سلیقہ بھی۔
خیرو شر، ہر آدمی کی فطرت کے بنیادی عناصر ہیں۔ ہر شخص کا خمیر انہی دو عناصر سے گندھا ہوا ہے۔ ان کی کشمکش غالب ایسے شاعر سے کہلواتی ہے۔
آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا۔
آدمی سے انسان ہونے کا سفر بڑا کٹھن اورصبرآزما ہوتاہے۔لیکن” انسان“ درحقیقت وہی ہے جس کا ”شر“ اس کے ”خیر“ کو شکست نہیں دے پایا، جس کے اندر” خیر‘ کا الاؤ روشن رہتا ہے۔
یہی احساس اس ناول کی اساس ہے۔
کسی بھی کتاب کو کامیاب بنانے کے لیے جتنی کوشش رائٹر کو کرنی پڑتی ہے۔ اتنی ہی کوشش پبلشر کو کرنی پڑتی ہے۔پچھلے کچھ عرصہ میں میری کتاب یہ بلبلیں یہ تتلیاں کے حقوقِ اشاعت حاصل کرنے کے بعد علم و عرفان پبلشر نے اس ذمہ داری کو میری توقعات سے زیادہ بہتر طور پر ادا کیا ہے۔ میں امید کرتی ہوں کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد قارئین میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔

ماہا ملک

Chapters / Baab of Jo Chale To Jaan Se Guzar Gaye