Phansi By Saadat Hasan Manto

Read Book Phansi By Saadat Hasan Manto in Urdu. This is Novel Book, and available to read online for free. Download in PDF or read online in multiple episodes. Also Read dozens of other online by famous writers.

پھانسی - سعادت حسن منٹو

جس چیز نے ہیوگو کے دماغ کو حد سے زیادہ پریشان کیا جس مسئلہ نے ہیوگو پر راتوں کی نیند حرام کردی، جس قانون نے اس کے قلم کو اعجاز بخشا، وہ سزائے موت کا خونی فتویٰ تھا۔ مصنف کے ذہن میں سزائے موت کے ہولناک نتائج نے جگہ پکڑی۔ جب وہ اپنے مکان پر بیٹھا تماشائیوں کو مقتل کی طرف اندھا دھند بھاگتے دیکھتا، تب اس کا خیال مقتول کی طرف ہوتا۔ وہ اس کی مشکلات کا خاکہ کھینچتا۔ وہ خود کو مقتول تصور کرتا، تاکہ اس پر تدریجی مصائب واضح ہوجائیں۔ یہ المناک منظر صبح سے لے کر چار بجے شام تک جاری رہتا۔ جب پھانسی کا گھنٹہ بج چکتا، تب اس کے ذہن کو تھوڑا سا سکون حاصل ہوتا۔ اس کے علاوہ دیکھا جائے تو سعادت حسن منٹو نے بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ ناول کا ترجمہ کیا ہے۔

Chapters / Baab of Phansi