انجلینا جولی سے بریڈپٹ کے نارواسلوک کی پوچھ گچھ

اتوار 23 اکتوبر 2016 14:25

انجلینا جولی سے بریڈپٹ کے نارواسلوک کی پوچھ گچھ
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)امریکہ میں ایف بی آئی ایجنٹ نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں سے بریڈ پٹ کے مبینہ ناروا سلوک سے متعلق پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق3 گھنٹے طویل پوچھ گچھ بظاہر اس بات کا تعین کرنے کے لیے تھی کے بریڈ پٹ کے خلاف نامناسب رویے کی تحقیقات شروع کرنے کے لیے شواہد کافی ہیں یا نہیں۔رپورٹ کے مطابق بدسلوکی کا واقعہ فرانس سے امریکا واپسی پر خاندان کے ذاتی جہاز میں پیش آیا جس کے بعد انجلینا جولی طلاق کی درخواست جمع کرانے پر مجبور ہو گئیں۔میڈیا کے مطابق ایف بی آئی پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کے واقعے کے وقت جہاز امریکی فضائی حدود میں تھا یا نہیں۔

وقت اشاعت : 23/10/2016 - 14:25:52